وزارت خزانہ
خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن نےآج مدھوبنی، بہار میں کریڈٹ آؤٹ ریچ پروگرام کی صدارت کی
اس پروگرام میں بہار کے نائب وزیر اعلیٰ سمرت چودھری کے ساتھ ممبران پارلیمنٹ اور قانون ساز اسمبلی کے ارکان نے بھی شرکت کی
محترمہ سیتا رمن نے کریڈٹ آؤٹ ریچ پروگرام کے دوران 50,294 مستفیدین کو 1,121 کروڑ روپے کے قرض بھی تقسیم کئے
نابارڈ اور ایس آئی ڈی بی آئی نے مختلف دیہی سڑکوں کے منصوبوں کے لیے بالترتیب 155.84 کروڑ اور 75.52 لاکھ روپے سے زیادہ کی منظوری کا اعلان کیا
مرکزی وزیر خزانہ نے معزز شہریوں میں میتھلی اور سنسکرت میں آئین کی پانچ کاپیاں بھی تقسیم کیں
Posted On:
30 NOV 2024 2:28PM by PIB Delhi
خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن نے آج بہار کے مدھوبنی میں بہار کے نائب وزیر اعلیٰ سمرت چودھری کی موجودگی میں کریڈٹ آؤٹ ریچ پروگرام کی صدارت کی۔
اس پروگرام میں ممبران پارلیمنٹ (ایم پیز) جناب رام پریت منڈل ، جناب سنجے کمار جھا؛ ڈاکٹر اشوک کمار یادو؛ اور ممبران قانون ساز اسمبلی (ایم ایل ایز) جناب ونود نارائن جھا؛ جناب سدھانشو شیکھر؛ اور جناب گھنشیام ٹھاکر نے بھی شرکت کی۔
جناب ایم ناگراجو، سکریٹری، محکمہ مالیاتی خدمات (ڈی ایف ایس)، جناب کے وی شائیجی، چیئرمین، نابارڈ؛ جناب ایم وی راؤ، ایم ڈی، سینٹرل بینک آف انڈیا؛ جناب منوج متل، سی ایم ڈی، ایس آئی ڈی بی آئی؛ جناب ایم پی تانگیرالا، ایڈیشنل سکریٹری، ڈی ایف ایس اور جناب سریندر رانا، ڈی ایم ڈی، ایس بی آئی نے بھی کریڈٹ آؤٹ ریچ پروگرام میں حصہ لیا۔
جناب سمرت چودھری نے کریڈٹ آؤٹ ریچ پروگرام کے لیے مدھوبنی آنے کے لیے مرکزی وزیر خزانہ کا شکریہ ادا کیا اور خاص طور پر اس علاقے میں اقتصادی ترقی کے لیے وزیر اعظم کی رہنمائی کے تحت مرکزی وزیر خزانہ کی نگرانی میں کی جا رہی کوششوں کا ذکر کیا۔
کریڈٹ آؤٹ ریچ پروگرام کے دوران، 70 سال یا اس سے زیادہ عمر کے کچھ بزرگ شہریوں کو آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا (اے بی پی ایم – جے اے وائی) کارڈ بھی فراہم کیے گئے۔
مرکزی وزیر خزانہ نے مختلف بینکوں کے ذریعہ 50,294 مستفیدین کو 1,121 کروڑ روپے کے بقدر قرضے تقسیم کئے۔
نابارڈ اور ایس آئی ڈی بی آئی نے مختلف دیہی سڑکوں کے پروجیکٹوں کے لیے بالترتیب 155.84 کروڑ اور 75.52 لاکھ روپے سے زیادہ کی منظوری کا اعلان کیا۔
بعد میں، محترمہ سیتا رمن نے دیگر معززین کے ساتھ تقریباً 25 اسٹالز کا بھی دورہ کیا جس میں بینکوں اور نابارڈ کے ذریعہ مالی اعانت فراہم کردہ کاروباریوں کی مختلف مقامی مصنوعات اور دستکاری کی نمائش کی گئی تھی۔
مرکزی وزیر خزانہ نے معزز شہریوں کو میتھلی اور سنسکرت میں آئین کی پانچ کاپیاں بھی دیں۔
بینکوں نے اسکولوں خاص طور پر لڑکیوں کے لیے بنائے گئے اسکولوں میں بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لیے سی ایس آر سرگرمیوں کے تحت امداد کی منظوری بھی دی۔ مرکزی وزیر خزانہ نے ایک ایمبولینس کو بھی جھنڈی دکھا کر روانہ کیا اور سی ایس آر کے تحت مختلف سرگرمیوں کا اعلان کیا گیا۔
جناب ایم ناگراجو اور ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر (ڈی ایم ڈی)، اسٹیٹ بینک آف انڈیا، نے ضلع میں مالی شمولیت کے اقدامات کے تحت بینکوں کی طرف سے کی گئی کوششوں کی تفصیل بیان کی۔
****
ش ح ۔ ا ک ۔ ر ب
U. No.3232
(Release ID: 2079364)
Visitor Counter : 31