عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بہترین طریقوں کی تشہیر اور نقل کے لیے نیشنل گڈ گورننس ویبینار سیریز 2024-25 کا 25 واں ویبینار 29 نومبر 2024 کو  منعقد ہوا


بین اقوامی مالیاتی فنڈ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر کرشنامورتی سبرامنیم کی طرف سے "انڈیاایٹ 100 - ایڈمنسٹریٹیو ریفارمس" کے موضوع پر قومی سامعین کے سامنے پریزییشن

Posted On: 30 NOV 2024 12:48PM by PIB Delhi

وزیر اعظم نے انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے  کو ضلع کلکٹروں اور دیگر افسران کے ساتھ ورچوئل کانفرنسیز/ویبنارز منعقد کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس میں ماضی كے  پبلک ایڈمنسٹریشن (عوامی نظم و نسق) میں بہترین کارکردگی کے لیے وزیر اعظم كے ایوارڈ یافتگان کو مدعو کیا جائے گا تاکہ وہ زیادہ سے زیادہ  پھیلانے اور نقل کرنے کے مقصد کے ساتھ اپنے تجربات   پیش کریں۔

وزیر اعظم کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے نے 25 نیشنل گڈ گورننس ویبینار منعقد کیے۔  اپریل 2022 سے ہر ماہ ایک ویبینار منعقد كیا گیا۔ یہ قدم عوامی نظم و نسق میں وزیر اعظم کے ایوارڈ کی اسکیم کے تحت ایوارڈ یافتہ نامزدگیوں کی تشہیر اور نقل تیار کرنے كی حوصلہ افزاءی كے لیے اٹھایا گیا۔  ہر ویبینار میں لائن ڈپارٹمنٹس، ریاستی حکومتوں، ضلع کلکٹروں، ریاستی انتظامی تربیتی اداروں اور مرکزی تربیتی اداروں کے تقریباً 1000 اہلکار شریك ہوءے۔

یہ ویبینار نہ صرف اس پہل کی ادارہ سازی اورپائیداری کی موجودہ صورتحال كی ترجمانی کرتے ہیں بلکہ اس کی نقل/توسیع کی حیثیت کی بابت داخلی معلومات بھی فراہم کرتے ہیں۔

25 واں ویبنار 29 نومبر 2024 کو منعقد ہوا، جس میں "انڈیا ایٹ 100 - ایڈمنسٹریٹیو ریفارمس" کا عنوان بین الاقوامی مالیاتی فنڈکے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر کرشنامورتی سبرامنیم نے پیش کیا۔

ویبینار کی مشترکہ صدارت جناب سریندر کمار باگڈے، ڈی جی، این سی جی جی اور جناب پونیت یادو، ایڈیشنل سکریٹری، ڈی اے آر پی جی نے کی۔  اس میں محکمہ کے جوائنٹ سکریٹریز اور سینئر افسران نے شرکت کی۔ ویبینار میں ہندوستان بھر میں 824 مقامات سے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے انتظامی اصلاحات کے محکموں کے سینئر عہدیداروں، ضلع کلکٹروں، ریاستی اور ضلعی افسران، مرکزی اور ریاستی انتظامی تربیتی اداروں کے افسران نے شرکت کی۔

******

U.No:3229

ش ح۔ع س۔س ا


(Release ID: 2079359) Visitor Counter : 31


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil