صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بزرگ شہریوں کے لیے ہیلتھ انشورنس پر اپ ڈیٹ


اے بی پی ایم ۔ جے اے وائی 27 طبی خصوصیات بشمول جنرل میڈیسن، جنرل سرجری، آرتھوپیڈکس، کارڈیالوجی، آنکولوجی وغیرہ میں 1961 کے طریقہ کار سے متعلق کیش لیس ہیلتھ کیئر خدمات فراہم کرتا ہے جن سے مختلف عمر کے گروپ فائدہ اٹھا سکتے ہیں

ستر (70) سال یا اس سے زیادہ عمر کے بزرگ شہریوں کے لیے تقریباً 14 لاکھ آیوشمان وائے وندنا کارڈ بنائے گئے ہیں

Posted On: 29 NOV 2024 3:56PM by PIB Delhi

بھارت سرکار نے 29 اکتوبر 2024 کو آیشمان بھارت ۔ پردھان منتری جن آروگیا یوجناب (اے بی ۔ پی ایم جے اے وائی )کو وسعت دے کر 70 سال اور اس سے زائد عمر کے تمام بزرگ شہریوں کو سالانہ 5 لاکھ روپے تک مفت علاج کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، چاہے ان کی سماجی اور اقتصادی حیثیت کچھ بھی ہو۔

حال ہی میں جاری ہونے والے نیشنل ماسٹر آف ہیلتھ بینیفٹ پیکج ( ایچ بی پی) میں اس سکیم کے تحت 1961 طریقہ کار سے متعلق نقدی کے بغیر صحت کی دیکھ بھال کی خدمات فراہم کی جارہی ہیں جو 27 میڈیکل اسپیشلٹیز بشمول جنرل میڈیسن، جنرل سرجری، آرتھوپیڈکس، کارڈیالوجی، آنکولوجی وغیرہ میں دستیاب ہیں، جنہیں مختلف عمر کے گروپ استعمال کر سکتے ہیں۔ ان میں ہیماڈیالیسس / پیریٹونیل ڈائیلاسس، ایکیوٹ آیسکیمک اسٹروک، ایکسلریٹڈ ہائپرٹینشن، ٹوٹل ہپ ریپلیسمنٹ، ٹوٹل نی کے ریپلیسمنٹ، پی ٹی سی اے، بشمول ڈائیگنوسٹک اینجیگرام، سنگل چیمبر پرمیننٹ پیسمیکر امپلانٹیشن، ڈبل چیمبر پرمیننٹ پیسمیکر امپلانٹیشن وغیرہ جیسی علاج کی خدمات بھی اہل بزرگ شہریوں کو دستیاب ہیں۔ مزید برآں، ریاستوں کو ہیلتھ بینیفٹ پیکجز کو مقامی سیاق و سباق کے مطابق مزید حسب ضرورت بنانے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

ملک بھر میں 70 سال اور اس سے زائد عمر کے فائدہ اٹھانے والے خاندانوں کی متوقع تعداد 4.5 کروڑ ہے، جو سکیم کے تحت 6 کروڑ افراد کے برابر ہے۔

پچیس  (25) نومبر 2024 تک، تقریباً 14 لاکھ آیوشمان وے وندنا کارڈز 70 سال اور اس سے زیادہ عمر کے بزرگ شہریوں کے لیے اسکیم کے تحت مستفید ہونے والوں کے لیے بنائے جا چکے ہیں۔

اس سکیم کے لیے کل 3,437 کروڑ روپے کے اخراجات کا تخمینہ ہے، جس میں سے 2024-25 اور 2025-26 کے مالی سال میں 2,165 کروڑ روپے کا مرکزی حصہ خرچ ہونے کا امکان ہے۔ 31 اکتوبر 2024 تک، 29,870 اسپتالوں کو ایمپینل کیا گیا ہے جن میں سے 13,173 نجی اسپتال ہیں۔

صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر مملکت، جناب پرتابراؤ جادھو نے آج لوک سبھا میں تحریری جواب میں یہ بات کہی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح۔ اس ک۔ق ر)

U.No.3198


(Release ID: 2079069) Visitor Counter : 6


Read this release in: English , Hindi , Tamil