وزارت دفاع
انڈین کوسٹ گارڈ نے کوچی کے ساحل پر 11ویں قومی میری ٹائم سرچ اور بچاؤ مشق کا انعقاد کیا
Posted On:
29 NOV 2024 3:46PM by PIB Delhi
انڈین کوسٹ گارڈ (آئی سی جی) نے 29 نومبر 2024 کو کوچی کے ساحل پر قومی میری ٹائم سرچ اور بچاؤ مشق (ایس اے آر ای ایکس-2024) کے 11ویں ایڈیشن کا انعقاد کیا۔ دو روزہ مشق کا افتتاح 28 نومبر کو سکریٹری دفاع جناب راجیش کمار سنگھ نے کیااور ڈائریکٹر جنرل انڈین کوسٹ گارڈ پرمیش سیوامانی نے جائزہ لیا۔ ’’علاقائی تعاون کے ذریعے تلاش اور بچاؤ کی صلاحیتوں کا فروغ‘‘ تھیم کے ساتھ منعقد ہوئے اس ایس اے آر ای ایکس-2024، نے سمندری تحفظ کے استحکام میں بین الاقوامی تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔
تقریب کے پہلے دن مختلف پروگرام پیش کیے گئے، جن میں ٹیبل ٹاپ ایکسرسائز، ورکشاپ اور سیمینارز شامل تھے جن میں سرکاری اداروں، وزارتوں اور مسلح افواج کے سینئر حکام، مختلف اسٹیک ہولڈرز اور غیر ملکی مندوبین نے شرکت کی۔ دوسرےروز کوچی ساحل پر بڑے پیمانے پر ہنگامی حالات سے نمٹنے کے ضمن میں بحری مشق کی گئی جس میں مختلف ایجنسیوں کے جہازوں اورطیاروں نے حصہ لیا۔
مشق میں ہنگامی صورتحال میں ایک مسافر طیارے کا حادثہ بھی شامل تھا، جس میں 250 مسافروں کو لے جانے والے طیارے کو شدید تکنیکی خرابی کا سامنا کرنا پڑا، جس سے ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہو گیا اور کوچی کے شمال مغرب میں تقریباً 150 سمندری میل کے فاصلے پر ریڈار سے غائب ہو گیا۔ ایک بڑی بچاؤ کی کارروائی تیزی سے شروع کی گئی،جس میں وسائل کے موثر استعمال کا مظاہرہ کیا گیا، جس میں آئی سی جی ، ہندوستانی فضائیہ (آئی اے ایف) ، کوچین پورٹ اتھارٹی کے ٹگس، تین واٹر میٹروز، ایک گروڈا ریسکیو اور ایمرجنسی کرافٹ اور کوچی واٹر میٹرو اور کیرالہ ریاستی انتظامیہ کے ذریعہ فراہم کردہ واٹر ایمبولینس شامل ہیں۔اہم کارروائیوں میں شامل ہیں:
- آئی اے ایف کے طیاروں اور آئی سی جی جہازوں کے ذریعے لائف رافٹ ڈراپ
- ایڈوانسڈ لائٹ ہیلی کاپٹروں کا استعمال کرتے ہوئے مسافروں کا انخلا
- جیسن کریڈل ٹیکنا لوجی کا استعمال کرتے ہوئے عملہ ریسکیو آپریشن
- لائف بوائز کی فراہمی کے لیے ڈرونز کی جدید تعیناتی
ان مشقوں کی کامیابی نے شرکت کرنے والے اداروں کے درمیان اعلیٰ سطح کے ہم آہنگی اور تیاری کو اجاگر کیا۔
اس مشق کا مقصد معیاری آپریٹنگ طریقہ کار اور ایم آر اوز کے انعقاد کے لیے بہترین طریقوں کا استعمال کرنا تھا۔ اس نے باہمی افہام و تفہیم کو بڑھانے، تعاون کو فروغ دینے اور بڑے پیمانے پر بحری حالات کے انتظام کے لیے موثر حکمت عملیوں کے تبادلے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا۔ تقریب میں نیشنل میری ٹائم سرچ اینڈ ریسکیو بورڈ کے اراکین اور 38 ممتاز غیر ملکی مبصرین نے بھی شرکت کی۔
حالیہ برسوں میں آئی سی جی ایک سرکردہ میری ٹائم ایجنسی کے طور پر ابھری ہے، جس نے ایک مضبوط سمندری تلاش اور بچاؤ کا فریم ورک بنانے کے لیے ہندوستان کی کوششوں کو آگے بڑھایا ہے۔ مختلف اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مسلسل تعاون کرتے ہوئے، آئی سی جی سمندری تحفظ اور سلامتی کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ یہ اقدامات ہندوستان کے عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے خطہ میں سب کے لیے سلامتی اور ترقی کےنظریے (ساگر) کے ساتھ ہم آہنگ ہیں اور عالمی سطح پر ایک قابل اعتماد اور فعال بحری شراکت دار کے طور پر ہندوستان کی ساکھ کو استحکام بخشتے ہیں۔
***************
(ش ح۔ع و۔ش ت)
U:3195
(Release ID: 2079066)
Visitor Counter : 12