وزارت اطلاعات ونشریات
اِفّی 2024 میں اداکار وکرانت میسی کو سال کی بہترین بھارتی فلمی شخصیت کا ایوارڈ پیش کیا گیا
میں دل سے داستان گو ہوں، میں اسکرپٹ کا انتخاب عام لوگوں کی آواز بننے کے لیے کرتا ہوں: وکرانت میسی
اداکار وکرانت میسی کو گوا میں 55 ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (اِفّی) کی شاندار اختتامی تقریب میں سال کی باوقار فلمی شخصیت کا ایوارڈ دیا گیا۔ یہ اعزاز جناب پرمود ساونت، وزیر اعلیٰ گوا اور اطلاعات و نشریات کی وزارت کے سکریٹری جناب سنجے جاجو نے میسی کی بھارتی سنیما میں غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں پیش کیا۔
ایوارڈ لیتے ہوئے ایک جذباتی تقریر میں، وکرانت میسی نے اپنے سفر کی عکاسی کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ میرے لیے واقعی ایک خاص لمحہ ہے۔ میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ مجھے ایسا اعزاز ملے گا۔ زندگی میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں، لیکن ہمیں ہمیشہ پھر سے شروعات کے لیے تیار رہنا چاہیے، جیسا کہ میرے کردار نے فلم 12ویں فیل میں کیا تھا۔‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’’میں دل سے کہانی سنانے والا ہوں۔ میں ایسے اسکرپٹ کا انتخاب کرتا ہوں جو مجھے عام لوگوں کی آواز بننے کا موقع دیتے ہیں۔ اپنی کہانیاں اور اپنی جڑیں، جہاں سے بھی آپ آئے ہیں انھیں پیش کریں۔ بھارتی فلم انڈسٹری سب سے شاندار صنعتوں میں سے ایک ہے جس کا حصہ بننا باعث فخر ہے۔‘‘
وکرانت میسی کا سفر اس بات کا ایک قابل ذکر ثبوت ہے کہ کس طرح خواب اور جدوجہد کسی کو بھی ناقابل یقین بلندیوں تک پہنچا سکتے ہیں۔ انہوں نے مستقبل کے لیے جوش و خروش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’میری اداکاری کی مہارت کے بہت سے غیر دریافت پہلو ہیں، جن میں سے زیادہ تر کو ثابت کرنا ابھی باقی ہے۔ براہ کرم انتظار کریں اور دیکھیں۔‘‘
وکرانت میسی کی متاثر کن فلموں میں قابل ذکر پروجیکٹس شامل ہیں جیسے دل دھڑکنے دو (2015)، اے ڈیتھ ان دی گنج (2016)، لپ اسٹک انڈر مائی برقع (2016)، ہاف گرل فرینڈ (2017)، ڈولی کِٹی اور وہ چمکتے ستارے (2019)، جنی ویڈز سنی (2020)، اور بہترین سائنس فکشن کارگو (2020)۔ ہر پرفارمنس نے ان کی فنی صلاحیتوں اور لگن کا مظاہرہ کیا، جس سے انھیں نقادوں اور سامعین کی طرف سے زبردست ستائش حاصل ہوئی۔
مستند اداکاری اور حقیقی زندگی سے تعلق رکھنے والے کرداروں کے ذریعے سامعین سے جڑنے کی صلاحیت نے انہیں سنیما میں عام آدمی کی آواز کا حقیقی نمائندہ بنا دیا ہے۔ جیسا کہ وکرانت میسی اداکاری میں نئی جہتیں تلاش کرتے رہتے ہیں، ان کی اداکاری ہندوستانی فلم انڈسٹری پر انمٹ چھاپ چھوڑنے کا وعدہ کرتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ش ب ۔ م ر
Urdu No. 3193
(Release ID: 2079031)
Visitor Counter : 11