iffi banner
وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

اصل نظریات کی عمر طویل ہوتی ہے: موسیقی کے ماہر اے آر رحمٰن


ہمیں غیر ملکی سیاحوں کو راغب کرنے کے لیے موسیقی پر مبنی تھیٹروں کے امکانات ازسر نو تلاش کرنے کی ضرورت ہے: اے آر رحمٰن

ہمیں عوام الناس کو اپنے آپ میں مدغم کردینے والے فنی تجربات فراہم کرنے کی ضرورت ہے

موسیقی کے اندر سکون فراہم کرنے کی قوت ہے: ناگالینڈ ایک موسیقی احیاء کے ساتھ ازسر نو ابھرا ہے: اے آر رحمٰن

لتا منگیشکر عمدگی کے تمام تر معیارات پر پورا اترتی ہیں

بھارت میں موسیقی تھیٹر کےموضوع پر منعقدہ ’’لتامنگیشکر میموریل ٹاک ‘‘ کے دوران گفت و شنید پر مبنی اجلاس میں اے آر رحمٰن کا اظہار خیال

ناگالینڈ کی جانب سے بطور مہمان سالانہ ہارن بل مسابقت میں جس چیز کا آغاز ایک دعوت نامے کے طور پر ہوا تھا، اس کا اختتام موسیقی کے ماہر اے آر رحمٰن کے ذریعہ ایک دستاویزی پروڈکشن کی شکل میں ہوا۔

نتیجہ؟ ’’ہیڈ ہنٹنگ ٹو بیٹ باکسنگ‘‘ نام کی ایک دستاویزی فلم جو ناگالینڈ کی شمال مشرقی ریاست میں ناگا قبیلے کے موسیقی کے سفر کے تمام پہلوؤں پر احاطہ کرتی ہے۔ یہ دستاویزی فلم اس امر کو اجاگر کرتی ہے کہ کس طرح موسیقی کے سکون بخش اثر اور قوت نے ناگالینڈ کو ، جو کبھی تشدد اور خوں ریزی کا شکار تھا ، اس نے اپنے آپ کو موسیقی کے ذریعہ نئی شکل اختیار کرنے اور موسیقی احیاء کے ذریعہ اپنی ہیئت بدلنے کے لائق بنا لیا۔ یہ فلم گوا میں منعقدہ 55ویں بھارتی فلمی میلے (افی) میں نمائش کے لیے پیش کی گئی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/27-12-1UC3O.jpg

ناگا افراد موسیقی سے بہت لگاؤ رکھتے ہیں۔ اے آر رحمٰن نے کلا اکیڈمی ، گوا میں آج اِفی 2024 کے شانہ بہ شانہ منعقدہ گفت و شنید پر مبنی اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ان کا موسیقی اور فنون کا وزیر بھی ہے۔ یہ گفت و شنید لتامنگیشکر میموریل ٹاک کا حصہ تھیں جس کا موضوع تھا بھارت میں موسیقی پر مبنی تھیٹر۔

انہوں نے مزید کہا کہ’’مغربی دنیا اپنے موسیقی تھیٹروں کے توسط سے بڑی تعداد میں سیاحوں کو اپنی جانب راغب کرتی ہے۔ ہمارے پاس تمام تر درکار مضمرات ہیں جس کے ذریعہ ہم اس طرح کی چیز خلق کر سکتے ہیں، تاہم ہمیں ایک بنیادی ڈھانچہ قائم کرنے کی ضرورت ہے اور سیاحوں کو راغب کرنے کےلیے ہمیں اسے افزوں طور پر پرکشش بنانا ہوگا، ساتھ ہی ساتھ دیگر ممالک سے سرمایہ بھی حاصل کرنا ہوگا۔‘‘

بڑھتے ہوئے شہری کرن اور رہائش کے لیے تنگ ہوتی ہوئی جگہ کے ساتھ مکانات اکثر قیدخانے محسوس ہوتے ہیں۔ ہمیں عوام کو موسیقی میں مدغم ہو جانے کا تجربہ فراہم کرنا ہوگا تاکہ وہ اس گھٹن سے مثبت طور پر علیحدگی حاصل کر سکیں۔ ملک کے متعدد حصوں میں مالامال موسیقی پر مبنی تھیٹر کی وراثت کارفرما رہی ہے۔ یہ بھی اتحاد کا ایک عنصر ثابت ہو سکتا ہے، تاہم ہمارے موسیقی پر مبنی تھیٹروں کو ازسر نو زندہ کرنے کی ضرورت ہے۔ اس کے لیے موسیقی پر مبنی تکنالوجی کا استعمال کرنا ہوگا تاکہ یہ غیر ملکی سیاحوں کے لیے پرکشش بن جائے۔ مقصد یہ ہوگا کہ مغربی موسیقی تھیٹروں کے ملاحظے کے لیے جانے والے سیاح ہماری جانب راغب ہو سکیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/27-12-21SP0.jpg

انہوں نے کہاں سے ترغیب حاصل کی، اس امر پر روشنی ڈالتے ہوئے رحمٰن نے کہا کہ لتاجی تکمیل کا ایک مرقع ہیں۔ وہ اور مائیکل جیکسن جیسے فنکار میرے لیے باعث ترغیب رہے ہیں۔

اے آر رحمٰن نے متحدہ عرب امارات میں اپنی حالیہ کارکردگی کا بھی بڑے لگاؤ سے ذکر کیا جہاں انہوں نے وہاں کے ناظرین کے ساتھ بھارتی موسیقی کا نمونہ پیش کیا۔

موسیقی تخلیق کے سلسلے میں مجموعی رہنماخطوط کے بارے میں کیے گئے سوالات کا جواب دیتے ہوئے رحمٰن نے انہیں مشورہ دیا  کہ وہ اصل کی جانب لوٹیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اصل نظریات کی عمر دراز ہوتی ہے۔

موسیقی کی صنعت پر مصنوعی انٹیلی جینس کے اثرات پر اظہار خیال کرتے ہوئے رحمٰن نے کہا کہ اے آئی کا استعمال بہتر اور بامعنی موسیقی اسلوب کے لیے کیا جانا چاہئے تاکہ عوام الناس اپنے اندر قوت محسوس کریں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ تاہم ایسا کرتے ہوئے ہمیں اس بات کا خیال رکھنا ہوگا کہ یہ عوام کے روزگار نہ چھین لے۔

موسیقی کے استاد کو کلاؤڈ پر مبنی موسیقی کے سلسلے میں ان کانظریہ قدرِ مختلف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں حتمی نتائج کے لیے مماثل پہلوؤں پر بھی غور کرنا چاہئے جہاں سے تمام تر کلاؤڈ پر مبنی موسیقی غائب ہو جاتی ہے۔ اس سے ہمیں اس فنکار کے تئیں احترام ظاہر کرنے کا موقع ملتا ہے جب ہم اس کے موسیقی پر مبنی ریکارڈ کی ایک طبیعاتی شکل حاصل کرتے ہیں۔

اس اجلاس میں معاون کار کے فرائض معروف صحافی جناب نمن رام چندر نے انجام دیے۔

**********

 

(ش ح –م ن - ا ب ن)

U.No:3176

iffi reel

(ریلیز آئی ڈی: 2078934) وزیٹر کاؤنٹر : 30