اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سیل اورجان کوکریل انڈیا نے اختراعات اور گرین اسٹیل ٹیکنالوجیز کو چلانے کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط کیے

Posted On: 29 NOV 2024 11:23AM by PIB Delhi

اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا لمیٹڈ (سیل)، مہارتن اور ہندوستان کے سب سے بڑے سرکاری شعبہ کے اسٹیل پروڈیوسر نے ممبئی میں عالمی جان کوکرل گروپ کی ہندوستانی شاخ جان کوکرل انڈیا لمیٹڈ (جے سی آئی ایل) کے ساتھ ایک مفاہمت نامہ (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں۔ اس مفاہمت نامے کا مقصد دونوں کمپنیوں کی بشمول جدید ٹیکنالوجیز، صنعت کی وسیع مہارت اور جدت اور پائیداری کے لیے مشترکہ وژن کی طاقتوں سےفائدہ اٹھانا ہے۔جناب انیل کمار تلسیانی، ڈائریکٹر (فنانس)، سیل اور جناب مائیکل کوٹاس، منیجنگ ڈائریکٹر-میٹلز ڈویژن، جان کوکرل انڈیا لمیٹڈ نے مفاہمت نامے پر دستخط کیے۔

اس تعاون کے فوکس ایریاز کاربن اسٹیل، گرین اسٹیل اور سلکان اسٹیل کے لیے کولڈ رولنگ اور پروسیسنگ ہوں گے ۔ خاص طور پرسی آر جی او (کولڈ رولڈ گرین اورینٹڈ) اورسی آر این او (کولڈ رولڈ نان اورینٹڈ) اسٹیل۔ مزید برآں، شراکت داری سبز ٹیکنالوجیز کو آئرن اور اسٹیل بنانے کے عمل میں ضم کرنے اور کارکردگی اور پائیداری کو بڑھانے کے لیے جدید اسٹیل بنانے والی ٹیکنالوجیز کو شامل کرنے کی کوشش کرتی ہے۔

سیل جدید، پائیدار ٹیکنالوجیز کو اپنا کر لوہے اور اسٹیل بنانے کے روایتی طریقوں کو تبدیل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ کاربن کے اخراج کو کم کرنے اور وسائل کی کارکردگی کو بہتر بنانے پر مستقل توجہ کے ساتھ، سیل ایک متحرک مارکیٹ کے ابھرتے ہوئے مطالبات کے ساتھ اپنے کاموں کو ہم آہنگ کر رہا ہے اور ایک سبز، زیادہ پائیدار مستقبل میں اپنا تعاون  دے رہا ہے۔

 

********

ش ح۔ش ۔ت ۔اش ق

 (U: 3178)


(Release ID: 2078927) Visitor Counter : 9


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil