وزارت اطلاعات ونشریات
iffi banner
1 0

نوجیوت بندی واڈیکر نے 55 ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول آف انڈیا میں اپنی مراٹھی فلم ’گھرات گن پتی‘ کے لیے بھارتی فیچر فلم کے بہترین ڈیبیو ڈائریکٹر کا ایوارڈ جیتا۔


بندی واڈیکر خاندانی رشتوں کی پیچیدگیوں کو مہارت سے پکڑتے ہیں۔ گہری جذباتی گونج فلم کو ایک منفرد ڈیبیو بناتی ہے: جیوری

افی ورلڈ، 28 نومبر، 2024

نوجیوت بندی واڈیکر نے 55 ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (افی) 2024 میں اپنی مراٹھی فلم ’گھرات گن پتی‘ کے لیے بھارتی فیچر فلم کے بہترین ڈیبیو ڈائریکٹر کا ایوارڈ جیتا ہے۔ یہ ایوارڈ بندی واڈیکر کی ہدایتکاری میں قدم رکھنے کے اثرات کو اجاگر کرتا ہے، جس سے وہ فلم انڈسٹری میں ایک تازہ اور دل چسپ آواز کے طور پر نمایاں ہوتے ہیں۔

وزارت اطلاعات و نشریات کے نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی جانب سے افی کے اس ایڈیشن کے لیے بہترین ڈیبیو ڈائریکٹر آف انڈین فیچر فلم ایوارڈ کا نیا آغاز کیا گیا ہے تاکہ بھارت بھر میں نوجوان فلم سازی کے ٹیلنٹ کو تسلیم کیا جاسکے اور بھارتی سنیما کے ارتقا میں ان کی شراکت کا اعتراف کیا جاسکے۔

55 ویں افی کی اختتامی تقریب کے دوران نوجیوت بندی واڈیکر کو ان کی مراٹھی فلم ’گھرات گن پتی‘ میں غیر معمولی کہانی کے لیے 5 لاکھ روپے کا سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دیا گیا۔

جیوری نے بندی واڈیکر کی ستائش کی کہ انھوں نے روایت اور جدید حساسیت کو جوڑنے والی دل کو چھو لینے والی کہانی تخلیق کی اور ہدایت کار کے طور پر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ ’’بندی واڈیکر نے خاندانی رشتوں کی پیچیدگیوں کو مہارت سے نبھایا ہے۔ ان کی ہدایت کاری میں خاندانی زندگی کی باریکیوں کو اجاگر کیا گیا ہے جب کہ ایک گہری جذباتی گونج کو برقرار رکھا گیا ہے، جس سے فلم ایک منفرد ڈیبیو بن گئی ہے۔‘‘

ٹریلر دیکھیں:

پریویو کمیٹی کے ذریعے تجویز کردہ تمام پانچ فلموں کا جائزہ لینے کے بعد، جیوری نے متفقہ طور پر بندی واڈیکر کو ان کے غیر معمولی کام کے لیے منتخب کیا۔ جیوری نے اپنے ریفرینس میں ’گھرات گن پتی‘ کو اس کی عمدہ تیار کردہ کہانی اور مضبوط پرفارمنس کے لیے سراہا ہے۔ جیوری نے اپنے ریفرینس میں کہا ہے کہ یہ فلم نسلی اختلافات کے درمیان خاندانی اتحاد کے موضوع کی کھوج لگاتی ہے۔

ڈیبیو ڈائریکٹر جیوری میں جناب سنتوش سیون (چیئرپرسن)، سنیماٹوگرافر اور ڈائریکٹر جناب سنیل پرانک، اداکار، ہدایت کار اور پروڈیوسر۔ جناب شیکھر داس، فلم ڈائریکٹر اور اسکرپٹ رائٹر۔ جناب ایم وی رگھو، سنیماٹوگرافر اور ہدایت کار۔ جناب ونیت کنوجیا، فلم ساز، مصنف اور ایڈیٹر شامل ہیں۔

پریویو کمیٹی، جس میں بھارت کی فلم اور آرٹس کمیونٹیز سے تعلق رکھنے والے ممتاز پیشہ ور افراد شامل ہیں، نے 117 اہل انٹریز میں سے پانچ فلموں کا انتخاب کیا۔ ان فلموں کو دیکھیں جو ’انڈین فیچر فلم کے بہترین ڈیبیو ڈائریکٹر‘ کے زمرے میں شامل تھیں ۔

گوا کے افی میں چند روز قبل پی آئی بی کی جانب سے منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران نوجیوت بندی واڈیکر نے کہا، ’’گھرات گن پتی مختلف تفریحی اور افراتفری بھرے حالات کے ذریعے خاندان کے تمام ممبروں کے درمیان باہمی حرکیات کی عکاسی کرتی ہے۔‘‘

***

(ش ح – ع ا)

U. No. 3157

iffi reel

(Release ID: 2078711) Visitor Counter : 10