نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
بھارت میں کھیل کود کے لیے کوچنگ سے متعلق معیارات
Posted On:
28 NOV 2024 5:07PM by PIB Delhi
ایک تعلیم اور مشق کے طور پر کھیلوں کی کوچنگ کے معیار کو اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی) کے ذریعے نافذ کیا جاتا ہے۔ تعلیمی پہلو کو خاص طور پر اس کے اہم اداروں جیسے نیتا جی سبھاس نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اسپورٹس (این ایس این آئی ایس)، پٹیالہ، لکشمی بائی نیشنل کالج آف فزیکل ایجوکیشن (ایل این سی پی ای)، ترواننت پورم اور دیگر اداروں کے ذریعے نافذ کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ، کھیلوں کی کوچنگ کے عملی پہلو کو ایس اے آئی کے علاقائی مراکز کے ذریعے اس کی مختلف کھیلوں کی پروموشنل اسکیموں کے ذریعے نافذ کیا جا رہا ہے۔
منظم کوچنگ کورسوں، ترقیاتی پروگراموں ، اور ریفریشر کورسوں کو بھارت میں کھیلوں کی کوچنگ کے لیے معیارات مرتب کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ کھیلوں کی کوچنگ کے معیارات ترتیب وار ایجوکیشنل پروگراموں، ہائی پرفارمنس ڈیولپمنٹ (ایچ پی ڈی) پہل قدمی، پیہم پیشہ وارانہ ترقی (سی پی ڈی)،کوچز کا انتخاب اور تقرری میں شامل ہیں ۔ وضع کردہ معیارات کو میکانزم کے ذریعے نافذ کیا جا رہا ہے جیسا کہ تشخیص اور سرٹیفیکیشن، مانیٹرنگ اینڈ ریویو سسٹمز اور لازمی جاری تعلیم۔ اس طرح کھیلوں کی کوچنگ کے لیے ان معیارات پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔
بھارتی کھیلوں کی کوچنگ کے معیارات بین الاقوامی تعاون، کھیل سائنس کے انضمام، عالمی نمائندگی اور تربیت کے ذریعے عالمی بہترین طریقوں سے ہم آہنگ ہیں۔ اعلیٰ کارکردگی کے کوچنگ پروگراموں کا انعقاد، سائنسی نصاب کی ڈیزائننگ اور ترقی، ڈیٹا اینالیٹکس اور کارکردگی کی نگرانی کا انضمام اور نصاب کی باقاعدہ اپ ڈیٹ اور آپریشنل اسٹینڈرڈ وغیرہ کو مذکورہ کھیلوں کی کوچنگ کے معیارات میں ضم کیا گیا ہے۔ بین الاقوامی اعزازات حاصل کرنے والے ہندوستانی کھلاڑیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد ان پروگراموں کی تاثیر کو واضح کرتی ہے اور ہندوستانی کھیلوں کی کوچنگ کے معیار کی کامیابی کا ثبوت ہے۔
یہ اطلاع نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر من سکھ مانڈوِیا کے ذریعہ آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب کے تحت دی گئی۔
**********
(ش ح –ا ب ن-ر ا)
U.No:3150
(Release ID: 2078674)
Visitor Counter : 10