پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
پٹرول اور ایتھانول کاآمیزہ
Posted On:
28 NOV 2024 4:57PM by PIB Delhi
پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت میں وزیرمملکت جناب سریش گوپی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری سوال کے جواب میں بتایاکہ حکومت، ایتھنول بلینڈڈ پیٹرول (EBP) پروگرام کے تحت پیٹرول میں ایتھنول کی آمیزش کو فروغ دے رہی ہے۔ بایو ایندھن 2018 کی قومی پالیسی کے تحت ، جیسا کہ 2022 میں ترمیم کی گئی تھی،پٹرول میں 20 فیصدایتھانول کی آمیزش کے نشانے کی مدت کو2030 سے کم کرکے 2025-26 کردیا گیا جو ایتھانول سپلائی ایئر (ای ایس وائی ) 2025-26 ہے۔
سرکاری شعبے کی تیل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سی) نے جون 2022 میں پیٹرول میں 10 فیصد ایتھانول کی آمیزش کا نشانہ حاصل کرلیا تھا ،جو ای ایس وائی 2021-22 کے نشانے سے 5 مہینے پہلے ہے ۔ ایتھانول کی آمیزش ای ایس وائی 2022-23 کے دوران 12.06 فیصد ہو گئی اور ای ایس وائی 2023-24 کے دوران یہ تقریبا 14.6 فیصد ہوگئی۔ پچھلے دس سالوں کے دوران،سرکاری شعبے کی او ایم سی کے ذریعے پیٹرول میں ایتھانول کی آمیزش کے نتیجے میں غیر ملکی زرمبادلہ کے تقریباً 1,08,655 کروڑ روپے سے زیادہ کی بچت ہوئی۔
چینی پر مبنی فیڈ اسٹاک سے تیار کردہ ایتھانول نے شوگر فیکٹریوں کو اپنی اضافی چینی کی انوینٹری کو کم کرنے اور گنے کے کاشتکاروں کے واجبات کی ادائیگی کے لیے جلد آمدنی کرنے میں مدد کی ہے۔ پچھلے دس سال کے دوران، ای بی پی پروگرام سے30.09.2024 تک کسانوں کو 92,409 کروڑ روپے کی تیزی سے ادائیگی میں مدد ملی ہے۔ اسی مدت کے دوران، ای بی پی پروگرام کے نتیجے میں بھی غیرملکی زرمبادلہ ،میں تقریباً 1,08,655 کروڑ روپے سے زیادہ کی بچت ہوئی ہے۔185 لاکھ میٹرک ٹن کے خام تیل کے متبادل میں مدد ملی ہے اور تقریباً 557 لاکھ میٹرک ٹن کی خالص سی او2 کی کمی میں مدد ملی ہے۔ یہ متوقع ہے کہ پیٹرول میں 20فیصد ایتھانول آمیزش کے نتیجے میں کسانوں کو 35000 کروڑ سالانہ روپے سے زیادہ کی ادائیگی کا امکان ہے۔
****
ش ح۔ا س۔ف ر
Urdu No. 3140
(Release ID: 2078657)
Visitor Counter : 6