پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
صارفین کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی منصفانہ اور مناسب قیمتوں کو یقینی بنانے کے لیے حکومت کے اقدامات
Posted On:
28 NOV 2024 4:59PM by PIB Delhi
حکومت نے صارفین کے لیے منصفانہ اور معقول قیمتوں کو یقینی بنانے کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں۔ مقامی سطح پر، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں نومبر 2021 میں بالترتیب 110.04 روپے اور 98.42 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 18 نومبر 2024 کو دہلی کی قیمتوں کے مطابق 94.77 روپے اور 87.67 روپے فی لیٹر ہو گئی ہیں۔ اس کمی کی وجہ مرکزی حکومت کی جانب سے پیٹرول پر 13 روپے فی لیٹر اور ڈیزل پر 16 روپے فی لیٹر سینٹرل ایکسائز ڈیوٹی کی کٹوتی ہے جو نومبر 2021 اور مئی 2022 میں دو مراحل میں کی گئی تھی اور اِس کمی کا فائدہ مکمل طور پر صارفین کو پہنچا دیا گیا تھا۔ بعض ریاستی حکومتوں نے بھی ریاستی وی اے ٹی( ویٹ) کی شرحوں میں کمی کی تاکہ شہریوں کو راحت فراہم کی جا سکے۔ مارچ 2024 میں، او ایم سیز نے پورے ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے فی لیٹر کی کمی کی۔
حکومت ہند نے عوام کو بین الاقوامی قیمتوں میں اضافے سے بچانے کے لیے مختلف دیگر اقدامات بھی کیے، جن میں خام تیل کی درآمدی شرح کو متنوع بنانا، پیٹرولیم مصنوعات کی برآمدات پر وِنڈ فال ٹیکس، پیٹرول اور ڈیزل کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے یونیورسل سروس کی دفعات کا اطلاق اور پیٹرول میں ایتھینول کی آمیزش میں اضافہ شامل ہیں۔
حال ہی میں پی ایس یو، او ایم سیز نے ریاستی سطح پر فریٹ کی قیمتوں میں کمی کی ہے۔ اس اقدام کا فائدہ ان دور دراز علاقوں کے صارفین کو ہوا ہے جو پیٹرولیم آئل اور لوبریکنٹس (پی او ایل) کے ڈپو سے دور ہیں، جس کے نتیجے میں ان علاقوں میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی آئی ہے۔ اس اقدام نے ریاست کے اندر پیٹرول یا ڈیزل کی زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم خوردہ قیمتوں کے درمیان فرق کو بھی کم کر دیا ہے۔
یہ معلومات پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر مملکت جناب سُریش گوپی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
*********
UR-3139
(ش ح۔ م م ۔ ص ج)
(Release ID: 2078648)
Visitor Counter : 10