نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
کھیلو انڈیا اسکیم کا نفاذ
Posted On:
28 NOV 2024 5:09PM by PIB Delhi
‘کھیلو انڈیا – قومی کھیلوں کی ترقی کے لیے پروگرام’17-2016میں بڑے پیمانے پر شرکت اور کھیلوں میں مہارت کو فروغ دینے کے دوہری مقصد کے ساتھ شروع کیا گیا تھا۔ اس اسکیم کو دوبارہ ترتیب دے کر18- 2017سے20- 2019 تک تین سال کے لیے منظور کیا گیا تھا، جس کے لیے 1756 کروڑ روپے کا مالی تخمینہ رکھا گیا تھا۔
اس اسکیم کو21- 2020تک ایک سال کی عارضی توسیع ملی، جس کے لیے 328.77 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا تھا اور پھر اس کو دوبارہ نظرثانی کر کے 22-2021سے26- 2025تک پانچ سال کے لیے توسیع دے دی گئی، جس کا مالی تخمینہ 3790.50 کروڑ روپے ہے۔
کھیلو انڈیا اسکیم نے ملک بھر میں کھیلوں کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے، جس میں مختلف ریاستی حکومتوں کے ساتھ تعاون کیا گیا ہے۔ اہم کامیابیوں میں 323 نئے کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی منظوری شامل ہے، جس کی کل منظور شدہ لاگت 3073.97 کروڑ روپے ہے، 1041 کھیلو انڈیا سینٹرز (کے آئی سیز) کا قیام جس کا مقصد بچوں کی تربیت، سابق کھلاڑیوں کی معاونت اور بنیادی سطح پر کھیلوں کے ڈھانچے کو مضبوط کرنا ہے۔
اس کے علاوہ، 32 کھیلو انڈیا اسٹیٹ سینٹرز آف ایکسیلنس (کے آئی ایس سی ایز) کو نوٹیفائی کیا گیا ہے اور 301 اکیڈمیاں منظور کی گئی ہیں۔ کھیلو انڈیا اسکیم کے تحت امدادیافتہ کھیلوں کی سہولتیں(مراکز) ملک کے تمام شہریوں کے لیے کھلی ہیں۔ اس وقت تک 2781 کھیلو انڈیا ایتھلیٹس (کے آئی اِیز) کو کوچنگ، سامان، طبی دیکھ بھال اور ماہانہ آؤٹ آف پوکٹ الاؤنس (او پی اے) فراہم کیا جا رہا ہے۔
کھیلو انڈیا اسکیم دیہی اور شہری علاقوں دونوں میں نافذ کی جا رہی ہے تاکہ کھیلوں کی ترقی کے لیے یکساں مواقع فراہم کیے جا سکیں۔
یہ معلومات آج راجیہ سبھا میں نوجوانوں کے اُمور اور کھیل کود کے وزیر مملکت ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے ایک تحریری جواب میں دیں ۔
**************
UR-3137
(ش ح۔ م م ۔ ص ج)
(Release ID: 2078635)
Visitor Counter : 10