مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

شہری انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ فنڈ کا قیام

Posted On: 28 NOV 2024 3:13PM by PIB Delhi

آج لوک سبھا میں مکانات اور شہری امور کی وزارت میں وزیر مملکت جناب توکھن ساہو نے یہ جواب دیا  کہ حکومت نے ٹائر 2 اور ٹائر 3 شہروں میں شہری انفراسٹرکچر بنانے کے لیے ترجیحی شعبے کے قرضے کی کمی کے استعمال کے ذریعے اربن انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ فنڈ (یوآئی ڈی ایف ) قائم کیا ہے۔ یوآئی ڈی ایف کا مقصد سیوریج اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ جیسی بنیادی خدمات فراہم کرنے کے لیے مالی اعانت کا ایک مستحکم اور متوقع ذریعہ فراہم کرتے ہوئے، عوامی/ ریاستی ایجنسیوں، میونسپل کارپوریشنوں ، پانی کی فراہمی اور صفائی ستھرائی، نالوں کی تعمیر اور بہتری/ طوفانی پانی کے نالوں وغیرہ اور شہری مقامی اداروں کے ذریعے نافذ کیے گئے شہری بنیادی ڈھانچے کے ترقیاتی کاموں کے لیے ریاستی حکومتوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی کوششوں کی تکمیل کرنا ہے۔ فنڈ کا انتظام نیشنل ہاؤسنگ بینک کرتا ہے۔

**************

ش ح۔م ا۔ ع ر

U NO: 3111


(Release ID: 2078430) Visitor Counter : 9


Read this release in: English , Hindi , Tamil