کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

انڈیا انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر کا 43 واں ایڈیشن اختتام پذیر


دس لاکھ سے زیادہ لوگوں نے آئی آئی ٹی ایف 2024 کا دورہ کیا

Posted On: 28 NOV 2024 12:01PM by PIB Delhi

انڈیا انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر(آئی آئی ٹی ایف) کا  تاریخی 43 واں  ایڈیشن 27 نومبر 2024 کو اختتام پذیر ہوگیا۔ جناب  پریم جیت لال، ای ڈی، آئی ٹی پی او نے اعلان کیا کہ اس سال شرکاء کی طرف سے زبردست پذیرائی ملی۔ انہوں نے اشارہ کیا کہ دس لاکھ سے زائد مندوبین نے میلے کا مشاہدہ کیا۔ انہوں نے نہ صرف پرنٹ میڈیا بلکہ سوشل میڈیا میں بھی وسیع کوریج کے لیے میڈیا کی تعریف کی۔

پڈوچیری نے گولڈ میڈل جیتا، چاندی کا تمغہ میگھالیہ کو اور کانسے کا تمغہ کرناٹک کو ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے زمرے میں دیا گیا، پنجاب، مغربی بنگال اور تریپورہ کو بھی خصوصی توصیفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00106ZQ.jpg

ریاستوں کے زمرے میں تھیمیٹک پریزنٹیشن کے لئے مدھیہ پردیش نے گولڈ میڈل جیتا، سلور میڈل اڈیشہ کو اور کانسے کا تمغہ آسام کو دیا گیا۔ مہاراشٹر، پنجاب اور تمل ناڈو کو بھی خصوصی توصیفی اسناد سے نوازا گیا۔

 

آئی آئی ٹی ایف میں، آئی ٹی پی او نے بھی سوچھ بھارت ابھیان منایا جس میں نمائش کنندگان اور مندوبین میں صفائی ستھرائی کے بارے میں بیداری پیدا کی اور سوچھ پویلین کو ایوارڈ بھی دیا گیا-گوا کو گولڈ، کیرالہ کو سلور، ہریانہ کو کانسے اور اتراکھنڈ اور گجرات کو توصیفی انعامات سے بھی نوازا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002WTVA.jpg

غیر ملکی پویلینز میں، جمہوریہ تیونس کے سفارت خانے کو گولڈ میڈل اور مصر (میلانو بازار) نے چاندی جبکہ کانسے کا تمغہ ترکی کے ٹلو ہیڈلک ایسیا سنائٹک لمیٹڈ ،سرکیٹی  اور تھائی لینڈ (تھائی ایس ایم ای اکسپورٹر ایسو سی ایشن) کو دیا گیا۔

 

وزارتوں اور محکموں میں پی ایس بی، پی ایس یوز اور کموڈٹی بورڈ کے زمرے میں، ریزرو بینک آف انڈیا نے گولڈ میڈل، پنجاب نیشنل بینک (پی این بی) نے بالترتیب سلور میڈل حاصل کیا، جبکہ اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی )) نے کانسے کا تمغہ جیتا۔ کول انڈیا لمیٹڈ اور سنٹرل بینک آف انڈیا کوخصوصی توصیفی سرٹیفکیٹ ملے۔

بھارت کو بااختیار بنانےکے ضمن میں (وزارتیں اور حکومتی محکمہ/سارس/کے وی آئی سی/سماجی انصاف کی وزارت)، وزارت دیہی ترقی (سارس) کو گولڈ میڈل، کھادی اور دیہی صنعت کمیشن (کے وی آئی سی)، کو سلور میڈل دیا گیا۔چھوٹی، درمیانی اور اوسط درجے کی صنعتوں کی وزارت اور پنچایتی راج کی وزارت  کو کانسے کا تمغہ دیا گیا۔پنڈت دین دیال اپادھیائے  انسٹی ٹیوٹ برائے جسمانی معذورین اور شعبہ برائے فروغ صنعت اور اندرونی تجارت(ڈی پی آئی آئی ٹی) اور این ایچ ڈی سی نیشنل ہینڈلوم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایچ ڈی سی) کو خصوصی اسناد سے نوازا گیا۔

پرائیویٹ سیکٹر کے زمرے میں جینا رنجیت اینڈ سنز ایل ایل پی کو گولڈ میڈل، سپریم انڈسٹریز لمیٹڈ (سپریم فرنیچر) کو سلور میڈل اور آنند ڈیری لمیٹڈ کو کانسے کا میڈل دیا گیا۔ متل الیکٹرانکس (سجاتا)، ہمدرد فوڈز انڈیا اور رومانا ہربل کیئر پرائیویٹ لمیٹڈ(روزا، ہائی چیٹنگ مسٹ)کو خصوصی  توصیفی اسناد سے نوازا گیا۔

مختلف زمروں میں تمام ایوارڈ جیتنے والوں کی تعریف کرتے ہوئے، جناب پریم جیت لال نے شرکاء اور مہمانوں کی آئی آئی ٹی ایف فارمیٹ میں مسلسل اعتماد کے لیے ان کی تعریف کی۔ انہوں نے دہلی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کی بھی تعریف کی کہ ان کی مسلسل کوششوں سے کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوا۔ آئی ٹی پی او نے بھی نمائش کنندگان کو مختلف زمروں میں ایوارڈز سے  نوازا۔

 

****

ش ح۔ع و ۔ع د۔

Urdu No. 3096


(Release ID: 2078342) Visitor Counter : 7


Read this release in: Tamil , English , Hindi