ریلوے کی وزارت
بھارتی ریلوے نے مسافروں کے لیے معیاری اور مفید صحت خوراک کو یقینی بنانے کے اقدامات میں اضافہ کیا
Posted On:
27 NOV 2024 7:38PM by PIB Delhi
مسافروں کو اچھے معیار اور حفظان صحت کے مطابق کھانا فراہم کرنے کے لیے بھارتی ریلوے(آئی آر) کی مسلسل کوشش ہے۔ اس سلسلے میں درج ذیل اقدامات اٹھائے گئے ہیں:
• نامزد بنیادی رسوئی گھروں سے کھانے کی فراہمی۔
• شناخت شدہ مقامات پر جدید بنیادی رسوئی گھروں کا آغاز۔
•کھانے کی تیاری کی بہتر نگرانی کے لیے بنیادی رسوئی گھروں میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب۔
• کھانے کی تیاری کے لیے مشہور اور برانڈڈ خام مال، جیسے کوکنگ آئل، آٹا، چاول، دالیں، مسالہ آئٹموں، پنیر، دودھ کی مصنوعات وغیرہ کی مختصر فہرست اور استعمال۔
•کھانے کی حفاظت اور حفظان صحت کے طریقوں کی نگرانی کے لیے بنیادی رسوئی گھروں میں فوڈ سیفٹی سپروائزرز کی تعیناتی۔
• ٹرینوں پر آن بورڈ آئی آر سی ٹی سی سپروائزرز کی تعیناتی۔
• کھانے کے پیکٹوں پر کیو آر کوڈز کا تعارف، تفصیلات کے ڈسپلے کو فعال کرنا جیسے کچن کا نام، پیکجنگ کی تاریخ وغیرہ۔
• بنیادی رسوئی گھروں اور پینٹری ڈبوں میں باقاعدگی سے اچھی صفائی اور وقتاً فوقتاً پیسٹ کنٹرول (ہر 15 دن بعد)۔
خوراک سلامتی کے اصولوں کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے، ہر کیٹرنگ یونٹ کے نامزد فوڈ سیفٹی افسران سے فوڈ سیفٹی اینڈ سٹینڈرڈز اتھارٹی آف انڈیا (ایف ایس ایس اے آئی ) سرٹیفیکیشن کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔
ٹرینوں میں کھانے کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے معائنہ اور نگرانی کے طریقہ کار کے ایک حصے کے طور پر کھانے کے باقاعدہ نمونے لینا۔
• پینٹری ڈبوں اور بنیادی رسوئی گھروں میں حفظان صحت اور کھانے کے معیار کی جانچ کرنے کے لیے تھرڈ پارٹی آڈٹ کیا جاتا ہے۔ صارفین کے اطمینان کا سروے بھی کیا جاتا ہے۔
• خوراک سلامتی افسران سمیت ریلوے/آئی آر سی ٹی سی کے حکام کی جانب سے باقاعدہ اور اچانک معائنہ۔
•ٹرینوں میں معقول مینو کا نفاذ تاکہ مسافروں کے مختلف گروپوں کی ترجیحات کے مطابق علاقائی کھانوں/ترجیحات، موسمی پکوانوں، کھانے کی اشیاء متعارف کرائی جا سکیں، جیسے ذیابیطس کا کھانا، بچوں کا کھانا، صحت کے کھانے کے اختیارات بشمول موٹے اناج پر مبنی مقامی مصنوعات،وغیرہ۔
صارفین خدمات کے شعبے یعنی مواصلات، شائستہ رویہ، خدمت کے معیارات، ذاتی اصلاح ، اور حفظان صحت ، پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے کیٹرنگ عملے کی ہنرمندیوں میں اضافے کے لیے آئی آر سی ٹی سی کے ذریعہ باقاعدہ تربیت کا اہتمام کیا جاتا ہے ۔
ٹرینوں میں کھانے پینے کی اشیاء پہلے سے نوٹیفائیڈ ٹیرف پر فروخت کی جاتی ہیں۔ بھارتی ریلوے میں کیٹرنگ آئٹموں کے نرخوں سے متعلق اطلاع فراہم کرنے کے لیے ایس ایم ایس/ خطوط، ویٹرس کے ذریعہ مینو اور ٹیرف دکھاکر مسافرین کے درمیان باقاعدگی سے بیداری پیدا کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ ریلوے / آئی آر سی ٹی سی افسران کے ذریعہ معائنے کی خصوصی مہمات سمیت باقاعدہ اور اچانک معائنوں کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے۔
یہ اطلاع ریلوے، اطلاعات و نشریات اور الیکٹرانکس اور اطلاعاتی تکنالوجی کے مرکزی وزیر جناب اشونی ویشنو کے ذریعہ آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی گئی۔
**********
(ش ح –ا ب ن-ر ا)
U.No:3080
(Release ID: 2078189)
Visitor Counter : 9