شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
شمال مشرق بنیادی ڈھانچے کے فروغ کی اسکیم
Posted On:
27 NOV 2024 3:30PM by PIB Delhi
شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر سکنتا مجنمدار نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ شمال مشرقی خطے کی وزارت محکمہ نے (ایم ڈی او ایم ای آر) نے شمال مشرق خصوصی بنیادی ڈھانچے کے فروغ کی اسکیم (این ای ایس آئی ڈی ایس) کے تحت 3417.68 کروڑ روپے کی لاگت کے 90 پروجیکٹوں کو گزشتہ 3 مالی برسوں2021-22 سے لے کر 2023-24 تک اور موجودہ مالی سال 2024-25 کے دوران منظور کیا گیاہے۔ ریاست کے اور اسکیم کےحساب سے تفصیلات ضمیمہ-I میں ہیں۔
این ای ایس آئی ڈی ایس کے تحت منظور کیے گئے پروجیکٹوں کو شمال مشرقی خطہ کی ریاستی حکومتیں(این ای آر) چلاتی ہیں اور ان پروجیکٹوں کی نگرانی کی بنیادی ذمہ داری متعلقہ ریاستی حکومتوں پر عائد ہوتی ہے۔ شمال مشرقی خطے کی وزارت کامحکمہ (ایم ڈی او ایم ای آر) مختلف سطحوں پر این ای ایس آئی ڈی ایس کے تحت جاری منصوبوں کی پیشرفت پر بھی گہری نظر رکھتا ہے۔
شمال مشرقی خطے کی وزارت کےمحکمےڈی او این ای آر اوراین ای سی کے افسران مستقل بنیادوں پر منتخب منصوبوں کا معائنہ کرتے ہیں۔ فیلڈ ٹیکنیکل سپورٹ یونٹس(ایف ٹی ایس یو) وزارت کی طرف سے تمام شمال مشرقی(این ای) 8 ریاستوں میں قائم کیے گئے ہیں، جو پروجیکٹ کونافذ کرنے والی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہیں اورایم ڈی او این ای آر کے گتی شکتی پورٹل پر جاری منصوبوں کے تعلق سے پروجیکٹوں کے ڈیٹا بیس کو برقرار اور اپ ڈیٹ کرتے ہیں، اور ان کا معائنہ بھی کرتے ہیں۔
ایم ڈی او این ای آر کی مختلف اسکیموں بشمول این ای ایس آئی ڈی ایس کے تحت جاری منصوبوں کی نگرانی کے طریقہ کار کو مزید مضبوط بنانے کے لیے، پراجیکٹ کوالٹی مانیٹر/تھرڈ پارٹی ٹیکنیکل انسپکشن (پی کیو ایم /ٹی پی ٹی آئی) یونٹوں کی شمولیت کے ساتھ ایس او پی (معیاری طریقہ کار) فروری 2024 میں جاری کیا گیا۔20 کروڑ روپے تک کی لاگت کے منصوبوں کاپی کیو ایم ایس کے ذریعے معائنہ کیا جا رہا ہے اور بنیادی ڈھانچے کے بڑے منصوبوں کے لیے پروجیکٹ کا حجم 20 کروڑ روپے سے زیادہ ہے، این ای آر میں سرکاری انجینئرنگ کالجوں کو ان پروجیکٹوں کی نگرانی کے لیے تھرڈ پارٹی ٹیکنیکل انسپکشن (ٹی پی ٹی آئی) ایجنسیوں کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔
شمال مشرقی خطے کی وزارت کے محکمے کی اسکیم این ای ایس آئی ڈی ایس کے دو حصے ہیں: ایک ہے این ای ایس آئی ڈی ایس (سڑکیں) اوردوسرا دیگر سڑکوں کے انفراسٹرکچر (او ٹی آر آئی) کے علاوہ این ای ایس آئی ڈی ایس ۔
این ای ایس آئی ڈی ایس (سڑکوں) کے تحت، صرف سڑکوں/پلوں اور معاون بنیادی ڈھانچے میں فزیکل اثاثہ جات کی تخلیق کرنے والے پروجیکٹوں کو منظوری کے اہل سمجھا جاتا ہےجبکہ این ای ایس آئی ڈی ایس(او ٹی آر آئی) کے تحت، بنیادی اور ثانوی صحت کی دیکھ بھال، بنیادی اور ثانوی تعلیم، پانی کی فراہمی، ٹھوس فضلے کی بندوبست صنعتی ترقی، شہری ہوا بازی، کھیلوں، ٹیلی کام وغیرہ کی خاطر بنیادی ڈھانچے کی تشکیل کے لیے لیے جانے والے پروجیکٹس، جن کا حجم 5 کروڑ روپے سے50 کروڑ روپےکے درمیان ہے ، منظوری کے لیے زیر غور ہیں۔
تمام شمال مشرقی ریاستیں این ای ایس آئی ڈی ایس کے تحت نافذہونے والے اپنے معیاری پروجیکٹوں کی مختص حد کی منظوری کے اہل ہیں۔
ضمیمہ ۔۱
نمبر شمار
|
ریاست
|
این ای ایس آئی ڈی ایس (بصورت دیگرسڑکوں کے بنیادی ڈھانچے)
|
این ای ایس آئی ڈی ایس(سڑکوں کے پروجیکٹس)
|
این ای ایس آئی ڈی ایس کے تحت کل تعداد
|
نمبر
|
رقم
|
نمبر
|
رقم
|
نمبر
|
رقم
|
1
|
اروناچل پردیش
|
7
|
297.26
|
8
|
306.65
|
15
|
603.91
|
2
|
آسام
|
12
|
543.74
|
11
|
848.69
|
23
|
1392.43
|
3
|
منی پور
|
9
|
253.46
|
4
|
96.13
|
13
|
349.59
|
4
|
میگھالیہ
|
2
|
101.42
|
2
|
102.87
|
4
|
204.29
|
5
|
میزورم
|
13
|
172.13
|
1
|
33.19
|
14
|
205.32
|
6
|
ناگالینڈ
|
3
|
63.37
|
4
|
130.35
|
7
|
193.72
|
7
|
سکم
|
3
|
29.93
|
2
|
127.83
|
5
|
157.76
|
8
|
تریپورہ
|
6
|
142.38
|
3
|
168.28
|
9
|
310.66
|
|
کل:
|
55
|
1603.69
|
35
|
1813.99
|
90
|
3417.68
|
*********************
(ش ح۔ ش م۔م ر)
UR-3046
(Release ID: 2078050)
Visitor Counter : 7