ارضیاتی سائنس کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پارلیمانی سوال: پیش گوئی کا ریڈار نظام

Posted On: 27 NOV 2024 6:00PM by PIB Delhi

وزارت نے مشن موسم کے تحت پیشین گوئی کے نظام کی درستگی کو بہتر بنانے کے لیے ملک میں ڈوپلر ویدر ریڈارز ( ڈی ڈبلیو آر) کی تعداد بڑھانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ مشن موسم کے تحت دو سے تین سالوں میں کل 87 ڈی ڈبلیو آر  نصب کیے جانے کی تجویز ہے۔ پورے ملک کا احاطہ کرتے ہوئے یہ ڈی ڈبلیو آر ملک کی موسم کی  پیش گوئی  کی صلاحیتوں میں اضافہ کریں گے۔

کرناٹک کی ریاستی حکومت کی طرف سے کوئی تجویز پیش نہیں کی گئی ہے۔ تاہم، عزت مآب کابینی وزیر اور معزز اراکین پارلیمنٹ نے کرناٹک میں ڈی ڈبلیو آر کو نصب کرنے کے لیے تجاویز بھیجی ہیں۔

یہ معلومات سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

*****

)ش ح –اع خ-  م ذ(

U.N. 3065


(Release ID: 2078048) Visitor Counter : 5


Read this release in: English , Tamil