مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
انڈیا پوسٹ پیمنٹ بینک
Posted On:
27 NOV 2024 3:23PM by PIB Delhi
صرف ایک ادائیگی بینک ہے، یعنی انڈیا پوسٹ پیمنٹس بینک (آئی پی پی بی)، جو محکمہ ڈاک کے تحت قائم کیا گیا ہے۔ بینک کی 650 شاخیں ہیں اور پوسٹ آفس نیٹ ورک کے ذریعے 1.63 لاکھ سے زیادہ رسائی پوائنٹس ہیں۔
آئی پی پی بی بہت سی خدمات اور مصنوعات پیش کر رہا ہے، جیسے سیونگ اور کرنٹ اکاؤنٹس، ورچوئل ڈیبٹ کارڈ، ڈومیسٹک منی ٹرانسفر سروسز، بل اور یوٹیلیٹی پیمنٹس، آئی پی پی بی صارفین کے لیے انشورنس سروسز، آئی پی پی بی اکاؤنٹس کے ساتھ مربوط پوسٹ آفس سیونگ اکاؤنٹ (پوسا)، پوسٹ آفس سیونگ اسکیموں کے لیے آن لائن ادائیگی، ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ (ڈی ایل سی)، آدھار والا ادائیگی کا نظام (اے ای پی ایس)، کسی بھی شہری کے لیے آدھار میں موبائل نمبر اپ ڈیٹ اور 0-5 سال کے کسی بھی بچے کے لیے بچوں کے اندراج کی خدمات۔
آئی پی پی بی نے مہاراشٹر کے سمبھاجی نگر (اورنگ آباد) ضلع میں 680794 اکاؤنٹس کھولے ہیں۔ مزید، 31 اکتوبر 2024 تک آئی پی پی بی کے ذریعے کھولے گئے کھاتوں کی ریاست وار تفصیلات ضمیمہ-I میں دی گئی ہیں۔
عوام کو آئی پی پی بی خدمات کی دستیابی کے بارے میں مطلع کرنے کے لیے تمام ڈاکخانوں میں آئی پی پی بی کے برانڈڈ اشاروں کے بورڈ نصب کیے گئے ہیں۔ محکمہ ڈاک اور آئی پی پی بی باقاعدگی سے آئی پی پی بی کی مصنوعات اور خدمات کو مقبول بنانے کے لیے، خاص طور پر دیہی علاقوں میں کیمپ لگاتے ہیں۔ مختلف بیداری اور میڈیا مہمات بصری اور پرنٹ میڈیا، ریڈیو جنگلز (موزون جملے) اور سوشل میڈیا کے ذریعے چلائی جاتی ہیں۔
سرکاری اسکیموں تک رسائی میں توسیع، جیسے ڈائریکٹ بینیفٹ ٹرانسفر (ڈی بی ٹی) استفادہ کنندگان کو ادائیگی، ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ جاری کرنا اور آدھار میں موبائل نمبر اپ ڈیٹ کرنا آئی پی پی بی کے ہینڈ ہیلڈ موبائل آلات کے ذریعے دہلیز تک قابل رسائی بنایا گیا ہے۔
31 اکتوبر 2024 تک مدھیہ پردیش، دادرا اور نگر حویلی، کرناٹک اور مہاراشٹر میں آئی پی پی بی کی جانب سے پیش کردہ خدمات سے مستفید ہونے والے صارفین کی تعداد درج ذیل ہے:
ریاست
|
اکاؤنٹس کی تعداد
(لاکھ میں)
|
ڈی بی ٹی کے استفادہ کنندگان
(لاکھ میں)
|
آدھار اپ ڈیٹ کی خدمات
(لاکھ میں)
|
مدھیہ پردیش
|
69.66
|
32.23
|
41.51
|
دادر اور نگر حویلی
|
0
|
0.08
|
0.04
|
کرناٹک
|
59.04
|
16.04
|
38.64
|
مہاراشٹر
|
163.13
|
79.5
|
62.18
|
یہ معلومات وزیر مملکت برائے مواصلات ڈاکٹر پیماسانی چندر شیکھر نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں ۔
ضمیمہ-1
نمبر شمار
|
ریاست کا نام
|
کل اکاؤنٹس
|
1
|
انڈمان اور نیکوبار جزائر
|
5,126
|
2
|
آندھرا پردیش
|
55,02,874
|
3
|
اروناچل پردیش
|
75,237
|
4
|
آسام
|
36,72,368
|
5
|
بہار
|
1,33,87,524
|
6
|
چندی گڑھ
|
40,650
|
7
|
چھتیس گڑھ
|
19,70,960
|
8
|
دادرا اور نگر حویلی
|
0
|
9
|
دہلی
|
5,42,349
|
10
|
گوا
|
57,075
|
11
|
گجرات
|
34,81,188
|
12
|
ہریانہ
|
10,40,702
|
13
|
ہماچل پردیش
|
7,38,808
|
14
|
جموں اور کشمیر
|
1,88,486
|
15
|
جھارکھنڈ
|
21,76,899
|
16
|
کرناٹک
|
59,04,193
|
17
|
کیرالہ
|
16,64,703
|
18
|
لداخ
|
6,317
|
19
|
لکشدویپ
|
838
|
20
|
مدھیہ پردیش
|
69,65,781
|
21
|
مہاراشٹر
|
1,63,13,386
|
22
|
منی پور
|
3,19,369
|
23
|
میگھالیہ
|
2,29,902
|
24
|
میزورم
|
1,11,904
|
25
|
ناگالینڈ
|
1,55,652
|
26
|
اوڈیشہ
|
34,30,886
|
27
|
پڈو چیری
|
13,383
|
28
|
پنجاب
|
8,72,200
|
29
|
راجستھان
|
39,44,226
|
30
|
سکم
|
13,015
|
31
|
تمل ناڈو
|
75,38,263
|
32
|
تلنگانہ
|
44,62,778
|
33
|
تریپورہ
|
89,282
|
34
|
اتر پردیش
|
1,70,57,928
|
35
|
اتراکھنڈ
|
5,26,753
|
36
|
مغربی بنگال
|
29,74,009
|
************
ش ح۔اک۔ق ر
U.No:3056
(Release ID: 2077978)
|