وزارت اطلاعات ونشریات
‘افی ایسٹا’:' سینٹرل بیورو آف کمیونیکیشن نے ہندوستان کے 55 ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں فن اور ثقافت کا رنگ شامل کیا۔ افّی 2024 میں ہندوستان بھر سے 110 فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں
سی بی سی نے ہندوستانی سنیما کے لیجنڈز- راج کپور، محمد رفیع، تپن سنہا، اور اکینینی ناگیشور راؤ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ملٹی میڈیا نمائش کااہتمام کیا
وزارت اطلاعات و نشریات، حکومت ہند کے تحت سنٹرل بیورو آف کمیونیکیشن (سی بی سی)، گوا کے پنجی میں کلا اکیڈمی میں ملٹی میڈیا نمائش ‘سفرنامہ’ کا اہتمام کررہاہے، جس میں گیت اور ڈرامہ ڈویژن کے فنکاروں کے ذریعے ہندوستان کی مالامال ثقافتی تنوع کو بھی پیش کر رہا ہے۔یہ پروگرام افی 2024 کے موقع پر‘افی ایسٹا’ کے حصے کے طور پر منعقد کیا جا رہا ہے۔


اطلاعات و نشریات کی وزارت کے سکریٹری جناب سنجے جاجو نے نامور فلم اداکار اور پروڈیوسر اکینینی ناگ ارجن راؤ کے ساتھ مل کر جاری بین الاقوامی فلم فیسٹیول آف انڈیا (افی2024 )میں ‘سفرنامہ: ہندوستانی سنیما کا ارتقا’ کے عنوان سے ملٹی میڈیا نمائش کا افتتاح کیا۔

سی بی سی کا سفرنامہ:افی 55 میں ایک ثقافتی پروگرام

صد سالہ تقریبات کے ایک حصے کے طور پر، ا فی 2024 ہندوستانی سنیما کے لیجنڈز- راج کپور، محمد رفیع، تپن سنہا، اور اکینینی ناگیشور راؤ کو خراج عقیدت پیش کر رہا ہے۔سی بی سی نے 3000 مربع فٹ پر نمائش کو ڈیزائن کرکے اور امرسیونمائشوں کی میزبانی کرنے اور ورچوئل رئیلٹی پینلز کے ذریعے وزیٹرس کوایک امرسیو سینما کا تجربہ فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ملٹی میڈیا نمائش ہندوستان کی بھرپور سنیما روایت اور تاریخ کے بارے میں لوگوں تک پہنچنے کے مقصد سے قائم کی گئی ہے۔
دلکش ثقافتی پروگراموں کی ایک سیریز کے ذریعے، ملک کی متحرک روایات اور فنکارانہ ورثے کو مناتے ہوئے، افی 2024 کے مختلف مقامات پر ہندوستان کے مختلف خطوں کے لوک اور کلاسیکی رقص پیش کیے جا رہے ہیں۔ ہر رقص کی شکل ایک منفرد کہانی بیان کرتی ہے اور اپنے علاقے کے مقامی رسم و رواج، رسومات اور روحانیت کو پیش کرتی ہے، جو اسے افی میں فلمی شائقین کے لیے ایک شاندار ویزوول اور فنکارانہ تجربہ کااحساس دلاتی ہے۔
ملک بھر سے 110 سے زیادہ باصلاحیت فنکار اس تقریب میں حصہ لے رہے ہیں، جو کہ علاقائی رقص کے وسیع اسٹائل کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
یہ پرفارمنس سی بی سی کے مختلف علاقائی دفاتر کی طرف سے منعقد کی جا رہی ہے، جن میں گوہاٹی، حیدرآباد، بھونیشور، جموں، چنئی، ہماچل پردیش، بنگلورو، پونے اور دہلی شامل ہیں۔
مندرجہ ذیل پرفارمنس کامظاہرہ کیا جا رہا ہے:
- آسام سے ستریا، بھورٹال، دیودھنی، اور بیہو ڈانس – سی بی سی گوہاٹی کی طرف سے پیش کیا گیا
- تلنگانہ سے گساڈی ڈانس - سی بی سی حیدرآباد کے ذریعہ پیش کیا گیا۔
- اوڈیشہ سے اوڈیسی - سی بی سی بھونیشور کے ذریعہ پیش کیا گیا۔
- کشمیر سے رؤوف - سی بی سی جموں ریجن کی طرف سے پیش کیا گیا۔
- تمل ناڈو سے کرکٹم - سی بی سی چنئی کے ذریعہ پیش کیا گیا۔
- کیرالہ سے موہینی اٹم - سی بی سی کیرالہ کے ذریعہ پیش کیا گیا۔
- ہماچل پردیش سے شرمور ناٹی، دگیالی، اور دیپ رقص - سی بی سی ہماچل کی طرف سے پیش کیا گیا
- کرناٹک سے جوگاتھی اور دیپم ڈانس – سی بی سی بنگلور کی طرف سے پیش کیا گیا۔
- مہاراشٹر سے لاونی ڈانس اور مجرا - سی بی سی پونے کی طرف سے پیش کیا گیا۔
- راجستھان سے چیری اور کالبیلیا رقص اور بہار سے جھجھیا ڈانس – سی بی سی دہلی کی طرف سے پیش کیا گیا


ہم نے ‘سفرنامہ’ سے رنگین تصاویرمنتخب کی ہیں۔یہاں افی 2024 کے مقامات پر سی بی سی کے مختلف علاقائی دفاتر کے ذریعے منعقدہ ثقافتی پرفارمنس کی چند جھلکیاں پیش کی گئی ہیں۔
کشمیر سے رؤوف - سی بی سی جموں ریجن کی طرف سے پیش کیا گیا۔


اوڈیشہ سے اوڈیسی - سی بی سی بھونیشور کے ذریعہ پیش کیا گیا۔


ہماچل پردیش سے شرمورناٹی، دگیالی، اور دیپ رقص - سی بی سی ہماچل کی طرف سے پیش کیا گیا


راجستھان سے چیری اور کالبیلیا رقص اور بہار سے جھجھیا رقص، سی بی سی دہلی کی طرف سے پیش کردہ ہریانوی رقص



آسام سے ستریا، بھورٹال، دیودھانی، اور بیہو ڈانس – سی بی سی گوہاٹی کی طرف سے پیش کیا گیا

کرناٹک سے جوگاتھی ڈانس اور دیپم ڈانس – سی بی سی بنگلور کی طرف سے پیش کیا گیا۔


مہاراشٹر سے لاونی ڈانس اور مجرا - سی بی سی پونے کی طرف سے پیش کیا گیا۔

تلنگانہ سے گساڈی ڈانس - سی بی سی حیدرآباد کے ذریعہ پیش کیا گیا۔

تمل ناڈو سے کرکٹم - سی بی سی چنئی کے ذریعہ پیش کیا گیا۔


سفرنامہ سے جھلکیاں
افی ایسٹا کے بارے میں:
55 ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول آف انڈیا (افی2024 )نے گوا کے پنجی میں خوبصور کلااکادمی نے 21 نومبر سے 28 نومبر تک ایک شاندارتفریحی پروگرام ، ا فی ایسٹا کاآغاز کیا۔فلموںموسیقی، آرٹ اور کھانے کے جادو کاجشن منانے کے لیے ڈیزائن کیا گیایہ فیسٹول ثقافت اور تفریح کے ایک دلکش امتزاج کے ذریعے لوگوں کو ایک ساتھ لاتا ہے ۔
کلا اکیڈمی اور اس کا آس پاس کا تفریحی ایرینا نوجوانوں پر مرکوز ہے۔ 22 نومبر کو افی ایسٹا کے حصے کے طور پر ‘ہندوستانی سنیما کا سفر’ پرایک کارنیول پریڈ بھی منعقد کی گئی۔
****
ش ح۔ف ا۔ف ر
Urdu No. 3033
(Release ID: 2077853)
Visitor Counter : 31