وزارت دفاع
محکمہ دفاع کے سکریٹری کوچی میں انڈین کوسٹ گارڈ کی قومی میری ٹائم سرچ اینڈ ریسکیو کی11ویں مشق اور ورکشاپ کا افتتاح کریں گے
Posted On:
27 NOV 2024 12:34PM by PIB Delhi
انڈین کوسٹ گارڈ کی نیشنل میری ٹائم سرچ اینڈ ریسکیو ایکسرسائز اینڈ ورکشاپ (ساریکس-24) کا 11 واں ایڈیشن نیشنل میری ٹائم سرچ اینڈ ریسکیو بورڈ کے زیراہتمام کوچی، کیرالہ میں 28-29 نومبر 2024 کو منعقد کیا جائے گا۔ افتتاحی تقریب دفاعی سکریٹری جناب راجیش کمار سنگھ کی صدارت میں منعقد ہوگی ۔ انڈین کوسٹ گارڈ (آئی سی جی) کے ڈائریکٹر جنرل ایس پرمیش، جو نیشنل میری ٹائم سرچ اینڈ ریسکیو کوآرڈینیٹنگ اتھارٹی بھی ہیں،اس تقریب میں شرکت کرنے والے معززین میں شامل ہوں گے۔
اس مشق کا موضوع ’علاقائی تال میل کے ذریعے تلاش اور بچاؤ کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ‘ہوگا۔اس سے ہندوستانی تلاش اور بچاؤ کے خطے اور اس سے ما وراءمقامات میں ،محل وقوع ،ملک یا حالات سے قطع نظر بڑے پیمانے پر ہنگامی حالات میں مدد فراہم کرنے کے آئی سی جی کے عزم کی نشاندہی ہوتی ہے۔
اس تقریب کے پہلے دن ، ٹیبل ٹاپ ایکسرسائز، ورکشاپ اور سیمینارسمیت مختلف پروگرام پیش کیے جائیں گے، جن میں سرکاری اداروں، وزارتوں اور مسلح افواج کے سینئر حکام، مختلف متعلقہ فریقوں اور غیر ملکی مندوبین کی شرکت متوقع ہے۔ دوسرے دن، دو بڑے پیمانے پر ہنگامی حالات پرمشتمل بحری مشق ، کوچی کے ساحل پرآئی سی جی ، بحریہ، ہندوستانی فضائیہ کے بحری جہازوں اور ہوائی جہازوں، کوچین پورٹ اتھارٹی کے مسافر بردار جہاز اور ٹگ اور کسٹمز ڈپارٹمنٹ کی کشتیوں کی شمولیت سے انجام دی جائے گی۔
پہلی ہنگامی صورتحال میں 500 مسافروں پر کو لے جانے والے مسافر بردار جہاز پر افراتفری کی عکاسی ہوگی ،جب کہ دوسرے منظر میں 200 مسافروں کو لے جانے والے سول ہوائی جہاز کوباہر نکالتے ہوئے دکھایا جائے گا۔سمندری مشق کی رسپانس میٹرکس میں متاثرہ مسافروں کو نکالنے کےمختلف طریقے شامل ہوں گے، جن میں سٹیلائٹ کی مدد سے ڈسٹریس بیکنز کا استعمال لائف بوائے کو تعینات کرنے کے لیے ڈرون،فضا سے گرائے جانے والے لائف رافٹس، ریموٹ کنٹرول لائف بوائے کا آپریشن جیسی جدید ترین ٹیکنالوجی کی نمائش کی جائے گی۔اس مشق کو نہ صرف آپریشنز کی کارکردگی اور قومی متعلقہ فریقوں کے ساتھ ہم آہنگی کے طریقوں کا جائزہ لینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے بلکہ اس کا مقصد ساحلوں اور دوست ممالک کے ساتھ تال میل پر مبنی کام کاج پر بھی توجہ مرکوز کرنا ہے۔
برسوں کی کاوش کے ذریعہ ،آئی سی جی ایک پریمیئر میری ٹائم ایجنسی کے طور پر تیار ہوئی ہے جو مستحکم اور موثر میری ٹائم سرچ اینڈ ریسکیو کے ادارے کے تئیں حکومت کی کوششوں کو بجا طور پر آگے بڑھا رہی ہے۔بحر ہند کے خطے میں ایس اے آر کو مربوط کرنے کے لیے انڈین اوشین رم ایسوسی ایشن کے رکن ممالک کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے ہیں اور آئی سی جی کو اس پرعمل درآمد کرنے والی ایجنسی مقرر کیا گیا ہے۔مزید،آئی سی جی کو ہند-بحرالکاہل خطے میں ایس اے آرکی سرگرمیوں کے لیے نوڈل ایجنسی کے طور پر متعین کیا گیا ہے۔بحری سلامتی کے پہلو پرآئی سی جی کی بڑھتی ہوئی توجہ خطے میں سب کے لیے سلامتی اور ترقی (ساگر) سے متعلق وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن کے موافق ہندوستان کی عالمی ذمہ داری کو مضبوط کرنے میں بہت دور تک کردار ادا کرےگی۔
***************
ش ح ۔ م ش ع ۔م ش
U. No.3036
(Release ID: 2077852)
Visitor Counter : 13