وزارت اطلاعات ونشریات
کامیاب فلم بنانے کے لیے آپ کو اپنی ہچکچاہٹ اور خوف کوجھٹک کر ایک دوسرے پر مکمل اعتماد کرنا چاہیے: فلپ نوائس
بطور ہدایت کار، آپ اتنے ہی اچھے ہیں جتنا آپ کی اسکرپٹ عمدہ ہو: نوائس
ممتاز فلمساز فلپ نوائس نے 55ویں افّی میں’نئے ہالی ووڈ میں کامیاب بننے کا طریقہ ‘ کے موضوع پر خطاب کیا
محلے کے سرکس میں رنگ ماسٹر بننے کی خواہش سے لے کر ہالی ووڈ کی پُررونق اور مسحور کن مگر چیلنج بھری دنیا میں ہدایت کار بننے تک، لیجنڈری فلمساز فلپ نوائس کا سفر ہمت اور استقامت کی حیرت انگیز کہانی ہے۔

مشہور فلم ساز فلپ نوائس نےجنہیں اس سال کے ستیہ جیت رے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا جائے گا، آج گوا کی کلا اکیڈمی میں منعقدہ 55 ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول آف انڈیا (افّی) میں’نئے ہالی ووڈ میں کامیاب بننے کا طریقہ ‘کے موضوع پر ماسٹر کلاس لیکچرپیش کیا۔
ملک بھر کے پرجوش نوجوان فلم سازوں سے بھری محفل سے خطاب کرتے ہوئے،فلپ نوائس نے ابھرتے ہوئے فلم سازوں کے سامنے متعدد تجاویزپیش کیں۔فلپ نوائس نے کہاکہ’’ہالی ووڈ میں اپنی شناخت بنانے کے لیے، کسی کو بھی چند رکاوٹوں کو عبور کرنا پڑتا ہے۔میں نےگزشتہ سالوں میں، ہالی ووڈ میں اپنا وجود باقی رکھنے کے کچھ کارگر راز سیکھے ہیں۔ سب سے اہم چیزوں میں سے ایک عملہ کے ارکان کا ایک دوسرے پر اعتمادکرنا ہے۔ اندھے کھیل کی مثال دیتے ہوئے جسے وہ کسی فلم کے آغاز سے پہلے اپنے فلم سازی کے عملہ کے ہر رکن کے ساتھ کھیلتے ہیں،انہوں نے کہاکہ ’’آپ کوکامیاب فلم بنانے کے لئے اپنی ہچکچاہٹ اور خوف کوجھٹک کر ایک دوسرے پرپختہ اور مکمل اعتماد کرنا ہوگا۔ فلم کےاخیر میں یہ سب یقین اور اعتماد میں تبدیل ہوجاتا ہے۔‘‘
مایہ ناز فلم ساز نے کہاکہ ’’اگر آپ کو صحیح عملہ اوردرست آئیڈیا مل جائے تو آپ زبردست فلم بنا سکتے ہیں‘‘۔
آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والےنظریہ ساز فلم ساز، فلپ نوائس نے اپنے سفر کا آغاز چھوٹی عمر سے ہی کیاتھا۔انہوں نے بتایا کہ اکثر میں انہیں قریبی حلقوں سے دیکھنے کے لیے محلے کے سرکس میں جاتا تھا۔ اس عمر میں، رنگ ماسٹر کی نوکری مجھے سب سے زیادہ نفع بخش لگتی تھی کیونکہ ان کو یہ علم ہوتا تھا کہ جانوروں سے لے کر اپنے عملہ تک ہر چیز کو کیسے کنٹرول کرنا ہے۔ لہذا، میں بھی رنگ ماسٹر بننا چاہتا تھا۔ فلپ نوائس نے کہا کہ بعد میں انہیں احساس ہوا کہ وہ سامعین کی طرف سےہنسی کی آواز کسی بھی چیز سے زیادہ سننا چاہتے تھے، جس سے ان کے لئےکئی دہائیوں تک سامعین کو تفریح فراہم کرنے والے شو بزنس میں کریئر کی راہ ہموارہوئی۔
فلپ نوئس نےسال 1975 میں ہدایت کار کے طور پر اپنے کریئر کی شروعات کی؛ تاہم، انہیں بعد میں 1978 میں فلم ’نیوز فرنٹ‘ سے تنقیدی اور تجارتی کامیابی حاصل ہوئی۔
’’بطور ہدایت کار،آپ اتنے ہی اچھے ہیں جس قدر آپ کی اسکرپٹ عمدہ ہو ‘‘۔ نوائس نے اس حقیقت پر زور دیا کہ اسکرپٹ رائٹر کسی بھی فلم کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہوتے ہیں۔ آپ کو اپنے رائٹر کے تئیں مہربان ہونا پڑے گا۔ مربوط اور ٹھوس اسکرپٹ آپ کی فلم کو نئی بلندی تک پہنچا سکتی ہے۔ ہدایت کار اور اسکرپٹ رائٹرکے درمیان تعلق کسی بھی فلم میں کلیدی عنصر ہوتا ہے۔
54 سال طویل کریئر میں، فلپ نوائس نے متنوع اور اشتعال انگیز فلموں کے ذریعے وراثتی درجہ اور کامیابی حاصل کی ہے۔
فلم میں بجٹ کے موضوع کا ذکر کرتے ہوئے ،فلپ نوائس نے کہا، ’’زیادہ آمدنی حاصل کرنے کے لیے آپ کو چھوٹے بجٹ میں فلمیں بنانا سیکھنا ہوگا۔ اپنے وسائل میں تبدیلی کرنا اہم ہے۔اس کو یقینی بنانے کا ایک طریقہ بجٹ اور عملے کے خطرات کو کم کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرنا ہے۔‘‘
فلپ نوئس نے اپنے خطاب کے اخیر میں کہا کہ پری پروڈکشن کا عمل، منصوبہ بندی، اسٹوری بورڈ فلم سازی کے اہم عناصر ہیں۔ پروڈکشن ہاؤسز، اداکاروں اور فلم سازی کے عمل میں شامل دیگر اہم فریقوں سے منظوری حاصل کرنے سے قبل کسی کو کئی بار فلم کو بناناپڑتا ہے۔
یہ سیشن عظیم فلم ساز کی ذہانت کاشاہد تھا۔ قصہ گوئی کے اپنے جدید طریقہ سے، انہوں نے پورے سیشن میں بہت سے ہونہار فلم سازوں کو متاثر کیا۔
****
ش ح ۔ م ش ع ۔م ش
U. No.2973
(Release ID: 2077828)
Visitor Counter : 52