سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نئی دہلی میں سماجی انصاف  و تفویض اختیارات کی مرکزی وزارت یوم آئین 2024 اور ہندوستانی آئین کے 75 سال کا جشن منا رہی ہے


وزارت مساوات،عد م تفریق اور سماجی انصاف کے آئینی نظریات کو حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے: ڈاکٹر ویرندر کمار

Posted On: 26 NOV 2024 6:58PM by PIB Delhi

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ویرندر کمار نے آج نئی دہلی کے ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سنٹر ( ڈی اے آئی سی) میں 75ویں یوم آئین کی مناسبت سے وزارت کی طرف سے منعقدہ تقریبات کی صدارت کی۔ اس تقریب نے انصاف، مساوات، آزادی اور بھائی چارے کے اصولوں پر مبنی وکِسِت بھارت کے ویژن کی تصدیق کی گئی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00172XB.jpg

تقریب کا آغاز ڈاکٹر ویرندر کمار کی زیر قیادت دستور ہند کے تمہید کی رسمی پڑھائی سے ہوا۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف  نے کہا، "ہندوستانی آئین صرف ایک دستاویز نہیں ہے، بلکہ ہماری جمہوریت کی بنیاد اور ہماری قوم کی ترقی کے لیے رہنمائی کی روشنی ہے۔ اپنی روزمرہ کی زندگیوں میں اس کی اقدار کو برقرار رکھنا ضروری ہے کیونکہ ہم ایک وکست بھارت کی تعمیر کے لیے کام کرتے ہیں جہاں تمام شہریوں کے لیے مساوات، انصاف اور وقار کو یقینی بنایا جائے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0028AXX.jpg

26 نومبر 1949 کو اپنایا گیا ہندوستانی آئین تنوع میں ہندوستان کے اتحاد اور جمہوریت کے تئیں اس کی غیر متزلزل وابستگی کی علامت کے طور پر کھڑا ہے۔ اس میں ایسے اصول شامل ہیں جو قوم کو جامع ترقی، انصاف اور مساوی مواقع کی طرف رہنمائی کرتے ہیں۔ ڈاکٹر وہرندر کمار نے نوٹ کیا کہ یہ اقدار پسماندہ لوگوں کی ترقی اور معاشرے میں ان کے صحیح مقام کو یقینی بنانے کے وزارت کے مشن کے ساتھ گہرائی سے گونجتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مختلف اقدامات کے ذریعہ وزارت مساوات، عدم امتیازو تفریق اور سماجی انصاف کے آئینی نظریات کو حاصل کرنے میں ایک اہم کردار ادا کرتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003YIBP.jpg

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر مملکت جناب رام داس اٹھاؤلے نے کہا، "یوم آئین نوجوان ذہنوں میں علم کا چراغ جلاتا ہے، جس سے انہیں ہندوستانی آئین کو سمجھنے، احترام کرنے اور اس پر عمل کرنے میں مدد ملتی ہے۔ ایک ایسے دور میں جہاں جمہوریت کی اہمیت کو اکثر نظر انداز کیا جاتا ہے، قومی یوم دستور منانا ہمیں مربوط رکھتا ہے اور ہندوستانی آئین کے بانی ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کو خراج عقیدت پیش کرتا ہے، جو ان کے لازوال فلسفوں اور افکار کو پھیلاتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004JGFU.jpg

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت ایک ایسا معاشرہ بنانے کے لیے پرعزم ہے جہاں کوئی پیچھے نہ رہے۔ درج فہرست ذاتوں ( ایس سیز)، دیگر پسماندہ طبقات ( او بی سیز)، اقتصادی طور پر پسماندہ طبقات (ای بی سیز)، ڈی نوٹیفائیڈ ٹرائب ( ڈی این ٹیز)، ٹرانس جینڈر افراد، اور بزرگ شہریوں کو بااختیار بنانے کی اپنی کوششوں کے ذریعے، وزارت خود کو شمولیت کے آئینی ویژن کے ساتھ ہم آہنگ کرتی ہے۔

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر مملکت جناب بی ایل ورما نے پسماندہ کمیونٹیز کو بااختیار بنانے اور شمولیت کو فروغ دینے میں آئین کے کردار پر زور دیا، اور کہا، "ہمارا آئین ایک زندہ دستاویز ہے جو ہر شہری کے لیے انصاف، آزادی، مساوات اور بھائی چارے کو یقینی بناتا ہے۔ یہ ایک ایسا معاشرہ بنانے میں ہماری رہنمائی کرتا رہتا ہے جہاں کوئی پیچھے نہ رہ جائے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005W83V.jpg

آئین کے موضوع پر مبنی کوئز کے ایک پروگرام نے ایک دلکش اور انٹرایکٹیو جہت کا اضافہ کیا۔ کوئز میں دس ٹیموں نے حصہ لیا، جس میں 25 سوالات شامل تھے جن میں ہندوستانی آئین، اس کی تاریخ اور اس کے بنیادی اصولوں کے مختلف پہلوؤں کا احاطہ کیا گیا تھا۔ کوئز کا مقصد سمجھ کو گہرا کرنا اور شرکاء میں فخر کے احساس کو فروغ دینا تھا۔ تمام شرکاء کو ان کے جوش و جذبے اور سیکھنے کے عزم کا اعتراف کرتے ہوئے  انہیں انعامات سے نوازا گیا۔

سماجی انصاف اورتفویض اختیارات اور معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکموں کے سکریٹریوں نے، معزز مقررین نے تمام شہریوں کے لیے انصاف اور وقار کو یقینی بنانے میں آئین کی پائیدار مطابقت اور اس کے کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے وکست بھارت کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا، جہاں ہر فرد کو مواقع تک رسائی حاصل ہو اور وہ عزت و احترام کی زندگی بسر کرے۔

اس تقریب میں ہندوستانی آئین پر ایک مختصر فلم کی نمائش بھی کی گئی، جس میں اس کے تاریخی سفر اور جدید اہمیت کے بارے میں  تفصیلات پیش کی گئیں۔ ڈی اے آئی سی میں اس سال کے یوم دستور کی تقریب نے کامیابی کے ساتھ ان اقدار پر زور دیا جو قوم کو متحد کرتی ہیں اور وزارت انصاف، مساوات اور بااختیار بنانے کے عزم کا اعادہ کیا جب ہندوستان وکست بھارت 2047 کے ویژن کی طرف بڑھ رہا ہے۔

*****

ش ح۔ ظ ا

UR- No.3012


(Release ID: 2077699) Visitor Counter : 4


Read this release in: English , Hindi , Tamil