نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈاکٹر من سکھ مانڈویہ نے دہلی كے  کملا نہرو کالج میں وکست بھارت ایمبیسیڈر یووا کنیکٹ ایونٹ میں 2047 تک ’وکست بھارت‘ بنانے میں كامیابی حاصل کرنے میں نوجوانوں کے کردار پر زور دیا


بھارت منڈپم میں وزیر اعظم اور یوتھ آئیکنز کے ساتھ 3,000 شرکاء کے ساتھ نئی بلندیوں تک پہنچنے کے لیےنیشنل یوتھ فیسٹیول 2025 -  "وکست بھارت ینگ لیڈرس ڈائیلاگ"

میرا یووا بھارت پلیٹ فارم پر نوجوانوں کو "وکِسِت بھارت کوئز چیلنج" کے لیے رجسٹر یشن اور اپنے خیالات وزیر اعظم نریندر مودی کو پیش کرنے کی دعوت

"کوئی کام بہت چھوٹا نہیں ہے"، ڈاکٹر مانڈویہ كی نوجوانوں کو ذاتی اور قومی کامیابی کے لیے سخت محنت کرنے کی ترغیب

'وکست بھارت' کے لیے ہندوستان کی روایات کو بروئے کار لاتے ہوئے مرکزی وزیر كی نوجوانوں سے اپنی وراثت پر فخر کرنے کی اپیل

Posted On: 26 NOV 2024 6:18PM by PIB Delhi

نوجوانوں کے امور،  کھیل اور محنت و روزگار کے مرکزی وزیر ڈاکٹر من سکھ مانڈویہ نے کملا میں 'وکست بھارت سفیر - یووا کنیکٹ' میں طلباء کے ساتھ  آج نئی دہلی كے نہرو کالج میں  ایک پرکشش تقریب کے دوران وکست بھارت کے خواب  کو شرمندہء تعبیر میں نوجوانوں کے اہم کردار پر زور دیا۔ انہوں نے  ہندوستان کے 2047 میں آزادی کے 100 ویں سال تک ترقی یافتہ ملک بننے کے  وزیر اعظم نریندر مودی کے نشانے پر روشنی ڈالی اور اس بات پر زور دے كر كہا  کہ نوجوان ملک کی ترقی اور ترقی کو آگے بڑھانے میں اہم ثابت ہوں گے۔

مرکزی وزیر نے زور دے کر کہا کہ قوم کو بدلنے کے لیے ہمیں سب سے پہلے نوجوانوں کو تبدیل کرنے پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے ہمیں اپنے نوجوانوں کو زیادہ اہم، پراعتماد اور با بصیرت بنانا اور ان کی خواہشات کو 'وکِسِت بھارت' کے وژن کے ساتھ ہم آہنگ کرنا چاہیے۔

انہوں نے میرا یووا بھارت پلیٹ فارم کو نوجوانوں کے لیے ایک جامع، سنگل ونڈو پلیٹ فارم میں تبدیل کرنے کے منصوبوں کا بھی اشتراک کیا جو وسیع وسائل، مواقع اور آلات  تک آسان رسائی کی پیشکش کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پلیٹ فارم  ون اسٹاپ منزل کے طور پر کام کرے گا جہاں نوجوان پیشہ ورانہ ترقی کی جستجو کر سکتے ہیں، سرپرستوں کے ساتھ جڑ سکتے ہیں اور قوم کی تعمیر کی کوششوں میں فعال كردار ادا كر سکتے ہیں۔

وکست بھارت ینگ لیڈرس ڈائیلاگنیشنل یوتھ فیسٹیول 2025 کے بارے میں بات کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ اس سال یوتھ فیسٹیول نئی بلندیوں تک پہنچے گا۔ "روایتی تقریب کے بجائے، اس میں وسیع پیمانے پر شرکت کی جائے گی، جس میں 3,000 منتخب نوجوانوں کو دہلی کے بھارت منڈپم میں براہ راست وزیر اعظم کو اپنے خیالات کا خصوصی موقع ملے گا۔علاوہ ازیں بین اقوامی اور قومی دونوں طرح کے یوتھ آئیکن اس میلے میں شامل ہوں گے، جہاں وہ نوجوانوں کے ساتھ بات چیت کریں گے، اپنے تجربات کا اشتراک کریں گے اور انہیں 2047 تک 'وکست بھارت' کے وژن میں فعال طور پر كردار ادا كرنے کی ترغیب دیں گے۔  ڈاکٹر مانڈویہ نے کہا كہ یہ اقدام نوجوانوں کو لیڈروں اور رول ماڈلز کے ساتھ جڑنے کے لیے ایک منفرد پلیٹ فارم فراہم کرے گا جو انہیں ملک کے مستقبل کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے بااختیار بنائے گا"۔

ڈاکٹر مانڈویہ نے یہ بھی اعلان کیا کہ "وکست بھارت ینگ لیڈرز ڈائیلاگ" کوئز مقابلے کا پہلا مرحلہ اب میرا یووا بھارت پلیٹ فارم پر لائیو ہے۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ رجسٹر یشن كرائیں اور اس دلچسپ موقع میں حصہ لیں، جس سے وہ اپنی صلاحیتوں اور اختراعی آئیڈیاز کو ظاہر کر سکتے ہیں۔

ڈاکٹر مانڈویہ نے کہتے ہوءے كہ"کوئی بھی کام بہت چھوٹا نہیں ہےنوجوانوں کو ہر موقع پر اعتماد کے ساتھ فائدہ اٹھانے کی ترغیب دی اوراس بات پر زور دیا کہ چھوٹی سے چھوٹی کوششیں بھی جب لگن کے ساتھ  كی جاتی ہیں تو کامیابی حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں اور ذاتی فروغ حاصل ہوتا ہے ۔

انہوں نے 'وکست بھارت' کے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے  روایات کی طاقت کو بروئے کار لانے کی اہمیت پر بھی زور دیا اور نشاندہی کی کہ دنیا تیزی سے ہندوستان کی بھرپور روایات کو اپنا رہی ہے۔

اس تقریب میں سابق طالب علم اور پیشہ ور لان باؤلر مس پنکی سنگھ، ارجن ایوارڈ یافتہ (2023) بھی شامل تھیں جنہوں نے دولت مشترکہ کھیلوں اور دیگر بین الاقوامی مقابلوں میں ہندوستان کی نمائندگی کی ہے۔ اپنے متاثر کن سفر کی بابت اشتراک کرتے ہوئے انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ اپنے خوابوں کو حاصل کرنے میں توجہ مرکوز رکھیں اور ثابت قدم رہیں۔

مرکزی وزیر نے 'ایک پیڑ ماں  کے نام' پہل کے تحت درخت لگانے کی مہم میں بھی حصہ لیا، جس سے پائیداری کے عزم کو تقویت ملی۔

75ویں یوم دستور کے موقع پر مرکزی وزیر نے کملا نہرو کالج کے طلباء اور فیکلٹی کے ساتھ ملک کی جمہوری اقدار اور اصولوں کا احترام کرتے ہوئے اجتماعی طور پر آئین کی تمہید كو پڑھا۔

سیشن کا اختتام ایک انٹرایکٹو یوو بات چیت کے ساتھ ہوا جس میں مرکزی وزیر نے ہندوستان کی روایتی طاقتوں سے فائدہ اٹھانے کے بارے میں سوالات کا جواب دیا اور بتایا كہ کس طرح طلباء وِکست بھارت کے وژن میں سرگرم طور پر اپنا كردار ادا كر سکتے ہیں۔

******

ش ح۔ع س۔س ا

U.No:3004


(Release ID: 2077650) Visitor Counter : 6