وزارت اطلاعات ونشریات
iffi banner

55ویں  آئی ایف ایف آئی  میں  فلموں 'وینکیا'، 'بھوتپوری' اور 'آرٹیکل 370' کے ذریعے  بہترین  کہانیاں پیش کی گئیں


فلم'وینکیا'  میں دکھایا گیا ہے کہ  کس طرح ہندوستان کی مالا مال متنوع ثقافت جرائم پیشہ افراد سمیت لوگوں کو بدل سکتی ہے: ڈائریکٹڑ، ساگر پرانک

 فلم کے ڈائریکٹر ،سوکریا گھوشال نے کہا  کہ بھوتپوری ایک ڈراؤنی  کہانی سے زیادہ ہے۔یہ انسانی سرگرمیوں سے متاثر ہونے والے بھوت کی کہانی ہے

'آرٹیکل 370'  ناظرین  کو سیاسی نظام سے  واقفیت  اور اگلی نسل کو ترغیب فراہم کرنے  کی کوشش کرتی ہے: ڈائریکٹر، آدتیہ سوہاس جم بھالے

55 ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (آئی ایف ایف آئی) میں 'انڈین پینورما-فیچر فلمز' کے زمرے میں تین بہترین فلموں کی نمائش کی گئی ، جن میں کنڑ فلم، 'وینکیا'، بنگالی فلم، 'بھوتپوری' اور ہندی فلم 'آرٹیکل 370' شامل ہیں۔ بصیرت افروز فلم سازوں کے ذریعہ تیار کی گئیں، یہ فلمیں محض کہانی سنانے سے بالاتر ہیں،یہ  خود کو پہچاننے، نجات، حب الوطنی، قربانی اور محبت، زندگی اور بعد کی زندگی جیسے پیچیدہ جذبات کو پیش کرتی ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/26-1-1QD4B.jpg

55ویں آئی ایف ایف آئی میں پریس انفارمیشن بیورو کے زیر اہتمام میڈیا سے بات چیت کے دوران، 'وینکیا' کے ڈائریکٹر ساگر پرانک نے فلم کی تیاری کے دوران درپیش چیلنجوں پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے وینکیا کے  کردار کو ایک ایسا کیریکٹر قرار دیا جو اندھیرے سے روشنی کی طرف بڑھتا ہے، جس سے کردار کی پیچیدگی ظاہر ہوتی ہے۔ جب  عملی دشواریوں کے بارے میں پوچھا گیا تو، پرانک نے بتایا کہ فلم کی شوٹنگ خطرناک  مقامات پر کی گئی تھی، جس میں سیلاب کے اضافی چیلنج کا بھی سامنا تھا، حالانکہ انہوں نے مقامی حکومت کی طرف سے تعاون کی ستائش کی۔  لوکیشن کے انتخاب پر، انہوں نے وضاحت کی کہ ایک  اورگینک طریقہ استعمال کیا گیا تھا، جس میں وینکیا کے لیے  موجود مختلف مقامات میں سے ایک طے کیاگیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے  اپنی بات ختم کی کہ  ہندوستان  کی مالا مال ثقافتی وراثت افراد کو، یہاں تک کہ مجرموں کو بھی تبدیل کرنے کی طاقت رکھتی ہے۔

'وینکیا' کے پروڈیوسر، پون وڈیار نے مزید کہا کہ فلم کی شوٹنگ 12 ریاستوں میں کی گئی ہے، جس میں ہندوستان کے متحرک ثقافتی تنوع کو دکھایا گیا ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ مقامات کا انتخاب ان کی متحرک، رنگین فطرت اور ان کے بھرپور ثقافتی ورثے کے لیے کیا گیا ہے، جو فلم کی روح  سے ہم آہنگ ہے۔

'بھوت پوری' فلم کے  ڈائریکٹر، سوکریا گھوشال نے انکشاف کیا کہ یہ فلم ایک عام  ڈراؤنی  کہانی سے زیادہ ہے۔ یہ ایک بھوت کی  آپ بیتی ہے  جو انسانی سرگرمیوں سے کافی متاثر ہے اور بعد کی زندگی کے تصور پر مبنی ہے۔ گھوشال  نے کہا  کہ جب کہ بہت سی ہندوستانی ڈراأنی فلمیں ہالی ووڈ سے متاثر ہیں، انہوں نے کہا کہ ان کا مقصد ایک اچھی ہندوستانی  ہارر فلم  بنانا تھا۔

فلم ’بھوتپوری‘ کی کاسٹیوم ڈیزائنر، پوجا چٹرجی نے شیئر کیا کہ انہیں ڈیزائن کی ترغیب بنگالی ادب میں پائے جانے والے ملبوسات کی تفصیلی وضاحت سے ملی۔ انہوں نے  ان حوالوں کو اسکرین پر حقیقت پسندانہ کردار تخلیق کرنے کے لیے استعمال کیا۔

’آرٹیکل 370‘ کے ڈائریکٹر آدتیہ سوہاس جم بھالے نے اپنی فلم کے سیاسی سنسنی خیز بیانیے کے بارے میں بات کی، جو وسیع تحقیق کے بعد تیار کیاگیاہے۔ انہوں نے کہا کہ فلم کا مقصد  ناظرین کو سیاسی  نظام سے  واقفیت فراہم کرنا  اور آئندہ نسل کو ترغیب دینا ہے۔ انہوں نے فلم کے موضوع پر بھی خاص طور سے بات کی اور کہا کہ یہ زبردستی حب الوطنی کو فروغ نہیں دیتی ، بلکہ کرداروں کو حقیقت پسندانہ انداز میں پیش کرتی ہے۔ جم بھالےنے ہندوستان کے تمام خطوں میں فلمی کلچر کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا، تاکہ نوجوان فلم ساز اپنی شناخت بنا سکیں۔

’آرٹیکل 370‘ کی مصنفہ مونل ٹھاکر نے تحقیقی عمل کے بارے میں اس بات  کا  انکشاف کیا کہ انہوں نے معلومات اکٹھا کرنے کے لیے تحقیقات کرنے والے صحافیوں سے مشورہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ کس طرح فلم کے سیاسی اور پارلیمانی عناصر کو معلوماتی اور تفریحی دونوں طرح سے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ ٹھاکر نے مقامی پولیس کی  مدد  کو تسلیم کرتے ہوئے کشمیر میں فلم بندی کے چیلنجوں کے بارے میں بھی بات کی اور اس تجربے کو واقعی جادوئی قرار دیا۔

فلموں کے بارے میں معلومات

وینکیا:  بھیڑ بھاڑ والے شہر  ہبلی میں جدوجہد کرنے والا غنڈہ وینکیا  اس سے الگ ہوچکے بھائی گنیا کو تلاش کرنے کی کوشش کرتا ہے تاکہ وہ جائیداد کے حقوق حاصل کر سکے اور مالی پریشانی سے بچ سکے۔ سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے، وینکیا ہندوستان بھر کا سفر شروع کرتا ہے اور اس کی  متنوع ثقافتوں، گھوٹالوں اور مہربان اجنبیوں سے تجربات حاصل کرتا ہے، اس سفر کے دوران اسے خود میں بہتری اور نجات جیسے تجربات ہوتے ہیں جن سے بالاآخر کنبے اور مخلصی کی عکاسی ہوتی ہے۔

بھوتپوری: اس ہارر فلم میں، ایک مردہ عورت کی بھٹکتی آتما ایک نوجوان لڑکے کے ساتھ مل کر اپنی موت کے راز سے پردہ اٹھاتی ہے۔ اپنے اختلافات کے باوجود، وہ زندگی، موت اور بعد کی زندگی کی تلاش کے لیے ایک جذباتی سفر پر  نکل پڑتے ہیں ۔ سنسنی خیز موڑ کے ساتھ دل دہلا دینے والے لمحات کے امتزاج کے ساتھ فلم، زندہ اور مردہ  افراد سے متعلق انکشافات سے فلم شائقین کا دل موہ لیتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/26-1-2aIISK.jpg

آرٹیکل 370: "2016 کشمیر کی بدامنی کے بعد، نوجوان ایجنٹ زونی ہکسار کو راجیشوری سوامی ناتھن نے وزیر اعظم کے دفتر سے ایک خفیہ مشن کے لیے بھرتی کیا تاکہ آرٹیکل 370 کو منسوخ کر کے دہشت گردی سے نمٹنے اور خطے کے تنازعات کو ختم کیا جا سکے۔  دہشت گرد برہان وانی کی ہلاکت کے بعد زونی  کا عہدہ کم کردیا گیا اور اسے دہلی میں صلاح الدین جلال کی حفاظت کی ذمہ داری سونپی گئی۔ پروینہ اندرابی کی تنقید کے بعد، زونی کشمیر واپس آتی ہے، جہاں اس نے ایک نیٹ ورک کو فنڈنگ ​​کرنے والے پتھر بازی کے واقعے کا پردہ فاش کیا۔ اس کا مشن بدعنوانی اور دہشت گردی کے خلاف ایک پیچیدہ جنگ میں تبدیل ہوتا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/26-1-1a.jpg5PNF.png

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/26-1-29DM9.jpg

 

پریس کانفرنس یہاں دیکھیں:

****

(ش ح۔ا ع خ۔ م ذ)

U N:2996

iffi reel

(Release ID: 2077598) Visitor Counter : 28