وزارت اطلاعات ونشریات
بڑے دل کے ساتھ ایک چھوٹی فلم‘ لیفٹ اَن سیڈ’ ایک پرتگالی فلم کا 55ویں اِفّی میں عالمی پریمیئر
"یہاں اِفّی میں ہونا ایک اہم سنگ میل ہے۔ مجھے لاطینی امریکہ اور اپنے خطے کی کہانیوں کی نمائندگی کرنے پر فخر ہے": ہدایت کار،ریکارڈو ویلینزوئلا پنیلا
"چاہے 1994 میں ہو ،یا 2024 میں، ٹیکنالوجی کے دور میں انسانی رابطے کی خواہش ایک ہی رہتی ہے": ریکارڈو ویلینزوئلا پنیلا
'لیفٹ اَن سیڈ (لوکیو نو سی ڈیجو) 'فلمساز ریکارڈو ویلنزوئلا پنیلا کی ایک دل کو چھونے والی پرتگالی فلم نے 55 ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (اِفّی) میں اپنا عالمی پریمیئر کیا۔ "دنیا کا سینما" سیکشن کے تحت دکھائی گئی یہ فلم موبائل ٹیکنالوجی کی آمد کے دوران باہمی رابطے کی پیچیدگیوں کو بیان کرتی ہے۔ اِفّی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، ہدایت کار ریکارڈو ویلنزوئلا پنیلا نے اپنی پہلی فیچر فلم پر بات کی۔
1994 کے دوران جنوبی چلی میں ترتیب دی گئی ، 'لیفٹ اَن سیڈ' مارگریٹا، ایک اکیلی ماں، جو ایک ایک موبائل فون بیچنے والی کی حیثیت سے اپنے کیریئر کو آگے بڑھارہی ہے اور اپنی ذاتی زندگی میں اپنے کشیدہ تعلقات کی وجہ سے جدوجہد کررہی ہے ، کی پُرجوش کہانی بیان کرتی ہے۔ اس کے پیشے کا موازنہ ، رابطے کے ذرائع کی پیشکش اور اس کی اپنی ماں کے ساتھ جڑنے میں اس کی اپنی نااہلی فلم کا جذباتی مرکز ہے۔
ہدایت کار نے اشتراک کیا کہ "یہ کہانی میری اپنی زندگی سے لی گئی ہے"۔ "مرکزی کردار میری والدہ سے متاثر ہے، جو 1990 کی دہائی میں یہی کام کرتی تھیں، لوگوں کو موبائل ٹیکنالوجی سے متعارف کرانے کے لیے دیہی علاقوں کا سفر کرتی تھیں۔ یہ ایک مشکل وقت تھا، جب لوگوں نے مواصلات کے روایتی طریقوں کو ترک کرنے کے خیال کی مخالفت کی تھی۔
ہدایت کار نے کہا کہ ' لیفٹ اَن سیڈ' تفصیلات پر باریک بینی کے ساتھ 90 کی دہائی کے جوہر کو اپنی گرفت میں لے لیتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ "ہمارے پاس ٹائم پیریڈ کو دوبارہ بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی نہیں تھی، لیکن آرٹ ڈیپارٹمنٹ نے ایک غیر معمولی کام کیا۔ چلی کے دیہی علاقوں میں اس وقت اور اب کے درمیان زیادہ فرق نہیں ہے، جس نے اس فلم کو مستند بنانے میں مدد کی۔
پنیلا نے کہا کہ "ہم نے ایک چھوٹے عملے اور کاسٹ اور بہت سے غیر پیشہ ور اداکار جن میں سے زیادہ تر مقامی تھے، کے ساتھ کام کیا"۔ یہ مشکل لیکن فائدہ مند عمل تھا۔ یہ بجٹ کی رکاوٹوں کے باوجود بڑے دل کی چھوٹی فلم ہے۔
پنیلا، جو فلم کے مصنف اور میوزک کمپوزر بھی ہیں، نے فلم کے بنیادی پیغام: جدید مواصلات کے خیال کے تضاد پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ستم ظریفی ہے کہ ہم اسمارٹ فونز اور سوشل میڈیا کے ذریعے پہلے سے کہیں زیادہ جڑے ہوئے ہیں، اس کے باوجود ہمارے باہمی ذاتی تعلقات خراب ہو گئے ہیں۔
2013 میں قائم ہونے والی ڈیلاویڈا فلمز کے بانی کے طور پر، پنیلا لاطینی امریکی سنیما کو آزاد کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔ "ہمارے ملک میں کوئی فلمی صنعت قائم نہیں ہے، لیکن کولمبیا کے ساتھ ہماری مشترکہ پروڈکشن کی طرح تعاون کے ذریعے، ہم ترقی کر رہے ہیں۔ یہاں اِفّی میں ہونا ایک اہم سنگ میل ہے۔ مجھے لاطینی امریکہ اور اپنے علاقے کی کہانیوں کی نمائندگی کرنے پر فخر ہے۔
پینیلا نے یہ کہتے ہوئے اپنی بات ختم کی کہ ' لیفٹ اَن سیڈ' رابطے کے چیلنجوں پر ایک لازوال عکاسی کرنے والی فلم ہے۔ "چاہے 1994 ہو، یا 2024،داخلی لڑائیاں وہی رہی ہیں۔ ٹیکنالوجی ارتقا پذیر ہو سکتی ہے، لیکن حقیقی کنکشن کے لئے انسانی خواہش اب بھی وہی ہے"۔
پریس کانفرنس یہاں دیکھیں:
*****
U.No:3001
ش ح۔اک۔ق ر
(Release ID: 2077597)
Visitor Counter : 7