وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

آیوش کی وزارت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج ) جناب پرتاپ راؤ جادھو نے آج 43ویں انڈیا انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر میں آیوش پویلین کا دورہ کیا


آیوش کے  وزیر نے روایتی علم کو جدید اختراعات کے ساتھ مربوط کرنے کی اہمیت پر زور دیا تاکہ مجموعی صحت اور پائیدار صحت کی دیکھ بھال حاصل کی جا سکے

انٹرایکٹو نمائشیں، آیوش ویزا، اور آیوش آہار ہندوستان کی صحت اور تندرستی کی اختراعات کو نمایاں کرتی ہیں

زائرین یوگا تھیراپی سیشنز اور کام کی جگہ پر یوگا کے مظاہروں میں حصہ لے سکتے ہیں

Posted On: 26 NOV 2024 5:16PM by PIB Delhi

آیوش کی وزارت کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب پرتاپ راؤ جادھو نے آج نئی دہلی کے پرگتی میدان میں واقع بھارت منڈپم کمپلیکس میں 43ویں انڈیا انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر (آئی آئی ٹی ایف ) میں آیوش پویلین کا دورہ کیا۔ پویلین، جس کی تھیم आयुष के साथ स्वस्थ भारत, विकसित भारत یعنی آیوش کے ساتھ صحت مند ہندوستان ، ترقی یافتہ  ہندوستان  ہے۔ وزارت کے تازہ ترین اقدامات اور اختراعات کو اجاگر کرتے ہوئے صحت اور تندرستی کے روایتی نظاموں کے ہندوستان کے بھرپور ورثے کی نمائش کرتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001I82C.jpg

اپنے دورے کے دوران، جناب جادھو نے نمائش کنندگان اور شرکاء کے ساتھ بات چیت کی، ادویات اور طرز زندگی کے حل کے آیوش نظام کو فروغ دینے میں ان کی کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے مجموعی فلاح و بہبود اور پائیدار صحت کی دیکھ بھال کے حصول کے لیے روایتی علم کو جدید ایجادات کے ساتھ مربوط کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

پویلین کے اہم پرکشش مقامات میں ’آیوش ویزا‘ نمائشیں ہیں، جو ایک تاریخی اقدام ہے جس کا مقصد عالمی شراکت داروں  کو ہندوستان کے فروغ پزیر صحت اور تندرستی کے شعبے کی طرف راغب کرنا ہے۔ حال ہی میں وزارت داخلہ کی طرف سے مطلع کیا گیا، آیوش ویزا آیوش نظام کے تحت علاج کے لیے بین الاقوامی طبی سیاحت کی سہولت فراہم کرتا ہے، جس سے ہندوستان کو صحت مندانہ سیاحت کے لیے ایک عالمی مرکز کے طور پر پوزیشن میں لایا گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002K6DN.jpg

پویلین میں 'آیوش آہار' بھی شامل ہے، جو روایتی علم میں جڑے اختراعی غذائی طریقوں کی نمائش کرتا ہے۔ لائیو مظاہرے، ماہرین کی مشاورت، اور ترکیب کی نمائشیں صحت مند طرز زندگی کے حصول میں آیوش پر مبنی غذائیت کی افادیت کو اجاگر کرتی ہیں۔

آیوش پویلین کی دیگر جھلکیوں میں بچوں کو متوازن غذا اور آیوروید سے متاثر صحت مند عادات کے بارے میں خاص طور پر ڈیزائن کیا گیا ’اسنیکس  اینڈ لیڈرز' گیم، مورارجی دیسائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یوگا (ایم ڈی این آئی وائی ) کے زیر اہتمام یوگا کے مظاہرے، یوگا تھیراپی سیشنز ، روایتی صحت سے متعلق مشورے اور انٹرایکٹو کیوسک جیسے پراکرتی پریکشن اور میزاج پرکشن اور کام کی جگہ پر یوگا کے مظاہرے شامل ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003YRNX.jpg

جناب پرتاپ راؤ جادھو نے صحت اور تندرستی کے اختراعی طریقوں کی طرف کلیدی اقدامات کو اجاگر کرنے میں پویلین کی کوششوں کی ستائش کی، ’’آئی آئی ٹی ایف میں آیوش پویلین عالمی سطح پر مجموعی صحت کے حل کو فروغ دینے کے ہمارے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ آیوش ویزا، آیوش آہار، اور انٹرایکٹو سیکھنے کی سرگرمیاں جیسے اقدامات پائیدار فلاح و بہبود کے طریقوں میں ہندوستان کی قیادت کی نشاندہی کرتے ہیں۔‘‘

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004OXJO.jpg

پویلین متنوع سامعین کو اپنی طرف متوجہ کرنا جاری رکھے ہوئے ہے، زائرین کو آیوش کی دنیا میں ایک حیرت انگیز تجربہ پیش کرتا ہے اور ہندوستان کے صحت کی دیکھ بھال کے نقطہ نظر کی  بنیاد کے طور پر اس کی اہمیت کو مزید تقویت دیتا ہے۔ آئی آئی ٹی ایف ، جو 14-27 نومبر تک جاری رہے گا، ہرسال ہندوستان کی متنوع ثقافت، تجارت اور اختراع کا جشن منانا جاری رکھے ہوئے ہے۔

**********

) ش ح –    ا م      - ا ک م )

U.No. 2999


(Release ID: 2077582) Visitor Counter : 10


Read this release in: Tamil , English , Hindi , Marathi