لوک سبھا سکریٹریٹ
لوک سبھا کے اسپیکر اور ارکان پارلیمنٹ نےجناب روی رائےکو پھول چڑھا کر خراج عقیدت پیش کیا
Posted On:
26 NOV 2024 3:36PM by PIB Delhi
لوک سبھا کے اسپیکر، جناب اوم برلا، 26 نومبر، 2024 کو سمودھان سدن میں لوک سبھا کے سابق اسپیکر، جناب روی رائے کو ان کے یوم پیدائش پر پھولوں کی نذر کرتے ہوئے۔
نئی دہلی؛ 26 نومبر، 2024: لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا نے آج سمودھان سدن میں لوک سبھا کے سابق اسپیکر جناب روی رائے کو ان کی یوم پیدائش پر پھولوں سے خراج عقیدت پیش کیا۔
لوک سبھا اسپیکر، جناب اوم برلا؛ پارلیمانی امور اور اقلیتی امور کے وزیر جناب کرن رجیجو؛ ڈپٹی چیئرمین، راجیہ سبھا، جناب ہری ونش اور لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے سکریٹری جنرل جناب اُتپل کمار سنگھ اور جناب پی سی۔ مودی بالترتیب، 26 نومبر، 2024 کو سمودھان سدن میں لوک سبھا کے سابق اسپیکر، جناب روی رائے کو ان کی یوم پیدائش پر پھول چڑھانے کے بعد۔
پارلیمانی امور اور اقلیتی امور کے وزیر جناب کرن رجیجو؛ ڈپٹی چیئرمین، راجیہ سبھا، جناب ہری ونش؛ اس موقع پر ممبران پارلیمنٹ اور سابق ممبران نے جناب رائے کو خراج عقیدت پیش کیا۔
سکریٹری جنرل لوک سبھا جناب اُتپل کمار سنگھ اور راجیہ سبھا کے سکریٹری جنرل پی سی مودی نے بھی جناب روی رائے کو گلہائے عقیدت پیش کیا۔
جناب روی رائے 26 نومبر 1926 کو اڈیشہ کے پوری ضلع کے بھانار گڑھ گاؤں میں پیدا ہوئے۔ وہ پہلی بار 1967 (چوتھی لوک سبھا) میں لوک سبھا کے لیے منتخب ہوئے تھے۔ جناب رائے نے صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔ جناب روی رائے نے نویں لوک سبھا کے اسپیکر کے طور پر خدمات انجام دیں اور 19 دسمبر 1989 سے 09 جولائی 1991 تک اس عہدے پر رہے۔
جناب روی رائے کی تصویر بیرونی لابی، سمودھان سدن میں رکھی گئی ہے اور اس کی نقاب کشائی اس وقت کے صدر جناب جناب پرناب مکھرجی نے 10 فروری 2014 کو کی تھی۔
............
) ش ح – ا م - ا ک م )
U.No. 2985
(Release ID: 2077448)
Visitor Counter : 12