تعاون کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں گلوبل کوآپریٹو کانفرنس 2024 کا افتتاح کیا


وزیر اعظم نریندر مودی نے اقوام متحدہ کے تعاون کے بین الاقوامی سال 2025 کا آغاز کیا اور ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا

اقوام متحدہ سال 2025 کو کوآپریٹو کے عالمی سال کے طور پر منانے کا فیصلہ دنیا بھر کے کروڑوں غریب لوگوں اور کسانوں کے لیے ایک نعمت ثابت ہو گا

وزیر اعظم مودی کے ’’سہکار سے سمردھی‘‘کے وژن نے لاکھوں دیہاتوں، خواتین اور کسانوں کی خوشحالی کی راہ ہموار کی ہے

آزادی کے 75 سال بعد، ہندوستان کی کوآپریٹو تحریک کا احیاء ہوا ہے، جس سے اس شعبے میں ایک نیا جوش آیا ہے

تین سال کے بعد ہندوستان میں ایک بھی گاؤں کی پنچایت ایسی نہیں ہوگی جس میں کوآپریٹو ادارہ نہ ہو

’’کوآپریٹیو کے بین الاقوامی سال‘‘ میں مودی حکومت ایک نئی کوآپریٹو پالیسی متعارف کروا کر ہندوستان کی کوآپریٹو تحریک کو نئی جہتیں فراہم کرے گی

تین نئے قومی کوآپریٹیو کسانوں کو گھریلو اور عالمی منڈیوں تک پہنچنے کے قابل بنائیں گے

اس شعبے میں انسانی وسائل کی تربیت اور تکنیکی مہارت کے لیے جلد ہی ایک کوآپریٹو یونیورسٹی قائم کی جائے گی

Posted On: 25 NOV 2024 7:45PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں عالمی کوآپریٹو کانفرنس 2024 کا افتتاح کیا۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اقوام متحدہ کے تعاون (کوآپریٹو) کے بین الاقوامی سال 2025 کا بھی آغاز کیا اور ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔ اس موقع پر، مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ، بھوٹان کے وزیر اعظم، فجی کے نائب وزیر اعظم، بین الاقوامی کوآپریٹو الائنس(آئی سی اے) کے صدر، تعاون کی وزارت کے سکریٹری، اور کئی دیگر معززین موجود تھے

اس موقع پر مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ اقوام متحدہ کا 2025 کو کوآپریٹیو کے بین الاقوامی سال کے طور پر منانے کا فیصلہ ایک بروقت قدم ہے اور یہ کروڑوں غریب لوگوں اوردنیا بھر میں کسانوں کے لیے ایک نعمت ثابت ہوگا۔  انہوں نے مزید کہا کہ آج وزیر اعظم مودی کے ذریعہ کوآپریٹیو کے بین الاقوامی سال -2025 کا افتتاح اور ہندوستان میں آئی سی اے کی بین الاقوامی کوآپریٹو کانفرنس کی میزبانی ایک خوش آئند قدم ہے۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے تین سال قبل "سہکار سے سمردھی" کی واضح اپیل کی تھی جو اس کانفرنس کے تھیم کے جوہر کی عکاسی کرتی ہے، جس نے لاکھوں دیہاتوں، خواتین اور کسانوں کی خوشحالی کی راہ ہموار کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے 3 سالوں میں، ہندوستان کے کوآپریٹو سیکٹر میں بہت سی نئی سرگرمیاں ہوئی ہیں، اور آزادی کے 75 سال بعد، ہندوستان کی کوآپریٹو تحریک نے ایک نئے جوش کو لے کر ایک احیاء کا تجربہ کیا ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر نے کہا کہ اگلے 3 برسوں میں، 2 لاکھ نئی پرائمری ایگریکلچرل کریڈٹ سوسائٹیز (پی اے سی ایس) کے ذریعے، ہندوستان میں ایک بھی گاؤں کی پنچایت ایسی نہیں ہوگی جس میں کوآپریٹو سوسائٹی نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پی اے سی ایس کو جدید، ٹیکنالوجی کے قابل بنانے اور اقتصادی طور پر با اختیار بنانے کے لیے بھی بہت سے اقدامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی سطح پر بننے والی 3 نئی کوآپریٹو باڈیز یا اداروں کے ذریعے ہندوستان کے کسان گھریلو اور عالمی مارکیٹ تک اپنی رسائی میں اضافہ کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کوآپریٹو ایکسپورٹ لمیٹڈ (این سی ای ایل)، نیشنل کوآپریٹو آرگنکس لمیٹڈ (این سی او ایل) اور بھارتیہ بیج سہکاری سمیتی لمیٹڈ (بی بی ایس ایل) آنے والے دنوں میں نہ صرف عالمی تجارت میں کسانوں کی شرکت میں اضافہ کرے گا بلکہ کوآپریٹیو کی حوصلہ افزائی کے لیے بھی کام کرے گا۔ پوری دنیا میں کہ ایک چھوٹا کسان کس طرح دنیا کی تمام منڈیوں تک پہنچ سکتا ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ ہندوستانی کسان فرٹیلائزر کوآپریٹیو (ایفکو)، کرشک بھارتی کوآپریٹیو (کے آر ٓئی بی ایچ سی او) اور امول نے پوری دنیا میں کوآپریٹیو کے میدان میں مثالیں قائم کی ہیں اور اسی طرح یہ تینوں کوآپریٹیو دنیا کے کوآپریٹو سیکٹر میں کام کرنے والے لوگوں کی رہنمائی بھی کریں گے۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ تین سال قبل تعاون کی وزارت کی تشکیل کے بعد کوآپریٹیو کے پورے قانونی ڈھانچے کو مضبوط کیا گیا ہے، سفید انقلاب 2.0 اور نیلے انقلاب کی شروعات بھی ہوئی ہے، جس میں کوآپریٹیو کا کردار بہت اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں کوآپریٹیو کی مجموعی ترقی کے لیے گزشتہ 3 برسوں میں جامع تبدیلیاں آئی ہیں۔ جناب شاہ نے کہا کہ آنے والے دنوں میں، ہم ایک کوآپریٹو یونیورسٹی بھی بنانے جا رہے ہیں، جس کے ذریعے تربیت یافتہ اور ٹیکنالوجی سے چلنے والے انسانی وسائل پیدا کیے جائیں گے۔ "کوآپریٹیو کے بین الاقوامی سال" میں مودی حکومت ایک نئی کوآپریٹو پالیسی متعارف کر کے ہندوستان کی کوآپریٹو تحریک کو نئی جہتیں فراہم کرے گی۔

مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر نے کہا کہ کوآپریٹیو کی رسائی کو بڑھانے کے لیے حکومت ہند ہر گاؤں اور کسانوں کو کوآپریٹیو تحریک سے جوڑنے کے لیے پابند عہد ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئے شعبوں کی تلاش اور کوآپریٹیو کے دائرہ کار کو بڑھانے کے لیے متعدد کوششیں کی گئی ہیں۔

جناب شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی رہنمائی میں کوآپریٹیو کی رسائی کو ہر فرد اور شعبے تک بڑھانے کے لیے گزشتہ تین سالوں میں اہم کام کیا گیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کوآپریٹو تحریک نے دیہاتوں، کسانوں، خواتین اور پسماندہ افراد کو بااختیار بنانے کے لیے کئی راستے کھولے ہیں۔ اس تحریک کے ذریعے وزیر اعظم مودی کی طرف سے تصور کردہ "سہکار سے سمردھی" کے مقصد کو آنے والے وقتوں میں حاصل کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کوآپریٹیو کے بین الاقوامی سال، جس کا آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے افتتاح کیا، اس کے لیے  دنیا بھر میں لاکھوں غریب لوگوں، کسانوں اور خواتین کو بااختیار بنانا، انہیں عزت اور احترام کے ساتھ جینے کے قابل بنانا کے لیےراہ ہموار کرے گا ۔

********

 ش ح۔ ش ت۔ ج

UNO-2945


(Release ID: 2077120) Visitor Counter : 7


Read this release in: English , Marathi , Hindi