محنت اور روزگار کی وزارت
شرم سُویدھا پورٹل کا استعمال اور اس کے اثرات
Posted On:
25 NOV 2024 6:00PM by PIB Delhi
اکتوبر، 2014 میں اس کے آغاز سے لے کر 18 نومبر 2024 تک، مجموعی طور پر 46,10,233 مزدور شناختی نمبر (ایل آئی این) شرم سوودھا پورٹل (ایس ایس پی) پر درج رجسٹر کاروباری اداروں اور آجروں کو آن لائن جاری کیے گئے ہیں۔
ایس ایس پی کے رکھ رکھاؤ کے لیے وزارت کے پیشہ ورانہ خدمات کے مقصد/بجٹ ہیڈ میں انتظام کیا گیا ہے۔ مالی برس 2024-25 میں ایس ایس پی کے لیے 16.36 لاکھ روپے خرچ کیے گئے ہیں۔
پورٹل نے آن لائن رجسٹریشن، لائسنس، کاروباری اداروں کو ریٹرن فائلنگ کے ساتھ ساتھ ایک بے ترتیب خطرے پر مبنی معائنہ کے نظام کی سہولیات فراہم کرکے تعمیل کی پیچیدگی کو کم کیا ہے، اس طرح قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے لیے سبجیکٹیوٹی کو کم کیا ہے۔
اس کے آغاز سے لے کر اب تک 18 نومبر 2024 تک 1,20,663 لائسنس آن لائن جاری کیے جا چکے ہیں۔ مزید یہ کہ مجموعی طور پر 4,35,376 ریٹرن آن لائن داخل کیے گئے ہیں۔
یہ اطلاع آج لوک سبھا میں محنت و روزگار کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ شوبھا کرندلاجے کے ذریعہ ایک تحریری جواب میں فراہم کی گئی۔
**********
(ش ح –ا ب ن- خ م)
U.No:2928
(Release ID: 2076988)
Visitor Counter : 11