ٹیکسٹائلز کی وزارت
وزارت ٹیکسٹائل کی ’’جی آئی اور اس سے آگے‘‘ سمٹ میں عالمی پلیٹ فارم پر ہندوستان کے جی آئی ہینڈ لوم اور دستکاری وراثت کی نمائش
جی آئی ٹیگنگ کاریگروں کو اضافی آمدنی فراہم کرےگی: ایچ ایم او ٹی جناب گری راج سنگھ
ہمارا بنیادی مقصد جی آئی ٹیگ شدہ مصنوعات کو ’’گاؤں سے گلوبل تک‘‘ لےجانا ہے: ایچ ایم او ٹی جناب گری راج سنگھ
ہمیں جی آئی ٹیگ شدہ مصنوعات کی مارکیٹنگ پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے: ایچ ایم او ٹی جناب گری راج سنگھ
ریاستوں کو خصوصی طور پر جی آئی ٹیگ شدہ مصنوعات کی تشہیر اور مارکیٹنگ کے لیے تجارتی میلے کا اہتمام کرنا چاہیے: ایچ ایم او ٹی جناب گری راج سنگھ
جی آئی ٹیگ ہماری وراثت کی نمائندگی کرتا ہے اور جیسا کہ ہم وکست بھارت کی طرف بڑھ رہے ہیں، ہماری وراثت ہمارا سرمایہ ہے: ایچ ایم او ٹی جناب گری راج سنگھ
प्रविष्टि तिथि:
25 NOV 2024 4:59PM by PIB Delhi
ہینڈلوم ایکسپورٹ پروموشن کونسل (ایچ ای پی سی) کے اشتراک سے ڈیولپمنٹ کمشنر برائے ہینڈلوم کے دفتر کے زیر اہتمام ’’جی آئی اور اس سے آگے 2024‘‘ سمٹ نئی دہلی میں 25 نومبر 2024 کو کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔ اس تقریب نے ان کاریگروں کی غیر معمولی مہارتوں کو اجاگر کیا جو ہندوستان کے جغرافیائی اشارے (جی آئی) ٹیگ شدہ ہینڈ لوم اور دستکاری کی مصنوعات کو تیار کرتے ہیں اور ان کی عالمی اہمیت کی نمائندگی کرتے ہیں۔

اس تقریب کا افتتاح ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ نے بطور مہمان خصوصی کیا، جنہوں نے ہندوستان کی مالا مال ثقافتی وراثت کو فروغ دینے پر روشنی ڈالی اور جی آئی سامان کی مارکیٹنگ کے لیے وراثت اور ثقافتی سیاحت جیسے پرکشش تصور کی جانب حاضرین کی توجہ مبذول کرائی۔ ایچ ایم او ٹی نے ملک کے مختلف حصوں سے 10 کاریگروں میں جی آئی سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، جناب گری راج سنگھ نے کہا کہ ہندوستان کو اپنا پہلا جی آئی سرٹیفیکیشن 2004 میں ملا تھا اور اب ہماری توجہ کاریگروں کی آمدنی بڑھانے اور جی آئی ٹیگ شدہ مصنوعات کو گلوبل کرنے پر مرکوز ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ ہمیں جی آئی ٹیگ شدہ مصنوعات کو ’’گاؤں سے گلوبل تک‘‘ بنانا چاہیے۔ایچ ایم او ٹی نے مارکیٹنگ کی اہمیت پر زور دیا اور دنیا کوجی آئی مصنوعات کے فروغ کے لیے ہمارے کاریگروں کی تخلیقی صلاحیتوں کے بارے میں بتایا اور مذہبی اور ثقافتی سیاحت کے ایک حصے کے طور پر جی آئی ٹیگ شدہ مصنوعات کو شامل کیا ۔وزیر موصوف نے ان ریاستوں سے اپیل کی جن کی مصنوعات کو جی آئی ٹیگ کیا گیا ہے وہ ٹیکسٹائل کی وزارت کے ساتھ تعاون کریں تاکہ خاص طور پر مصنوعات کی تشہیر اور مارکیٹنگ کے لیے کچھ فیسٹول کی طرز پر تجارتی میلے کا انعقاد کیا جا سکے۔ایچ ایم او ٹی نے عزت مآب وزیر اعظم کے آتم نر بھر بھارت کے وژن پر روشنی ڈالی اور اس بات پر زور دیا کہ وکاس کے ساتھ ساتھ ہمیں اپنی وراثت کی بھی ضرورت ہے۔ وزیرموصوف نے مزید کہا کہ جی آئی ٹیگ ہماری وراثت کی نمائندگی کرتا ہے اور جیسا ہم وکست بھارت کی طرف بڑھ رہے ہیں تو ہماری وراثت ہمارا سرمایہ ہے۔

اس موقع پر، جناب پبیترا مارگریٹا، وزیر مملکت برائے ٹیکسٹائل، حکومت ہند، مہمان اعزازی کے طور پر موجود تھے۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ ہینڈ لوم اور دستکاری کے شعبے محض صنعتیں نہیں ہیں بلکہ یہ ہمارے ملک کے تنوع، تخلیقی صلاحیتوں اور ورثے کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ ہر ہنر اور ہر کاریگر ہمیں اپنے لوگوں اور اپنی روایات کی کہانی سناتا ہے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ جی آئی بااختیار بنانے کا ایک ذریعہ اور ہمارے ورثے کی ڈھال اور عالمی منڈی کے لیے ایک پل ہے۔
اس موقع پر سکریٹری ٹیکسٹائل محترمہ رچنا شاہ اور ڈیولپمنٹ کمشنر ہینڈ لومز ڈاکٹر ایم بینا، ڈیولپمنٹ کمشنر ہینڈی کرافٹ محترمہ امرت راج، ٹیکسٹائل کمشنر محترمہ روپ راشی اور پیٹنٹ، ٹریڈ مارکس اور جی آئی کے کنٹرولر جنرل انت پنڈت بھی موجود تھے۔ .

اس تقریب میں 4 براعظموں پر محیط 13 ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی اور اس میں تقریباً 20 غیر ملکی خریدار، 50 برآمد کنندگان اورایم این سیز 70 جی آئی مجاز صارفین اور ریاستی حکومتوں سمیت مختلف محکموں کے 40 اہلکار شامل تھے۔ صنعت کے مختلف شراکت داروں کی متنوع نمائندگی نے جی آئی ٹیگ شدہ مصنوعات کے لیے مارکیٹ کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے بامعنی بات چیت اور تعاون کو فروغ دیا۔ کاروبار کے مختلف شعبوں پر تکنیکی سیشنوں میں ہندوستان کے روایتی ٹیکسٹائل اور دستکاری کی عالمی کشش کو بڑھانے کے لیے جدید کاروباری طریقوں کے ساتھ روایتی ہاتھ سے تیار شدہ اور دستکاری کی مہارتوں کے انضمام پر توجہ مرکوز کی گئی۔ پروگرام کے دوران، غیر ملکی خریداروں اورگھریلو برآمد کنندگان نے جغرافیائی اشارے (جی آئی) کے مجاز صارفین کے ساتھ بات چیت کی۔ غیر ملکی خریداروں نے اس پروگرام کی تعریف کی جس نے خوبصورتی سے ہندوستان کی روایتی ہاتھ سے بنی اور دستکاری کی وراثت کی کہانی بیان کی۔ گھریلو برآمد کنندگان کا کہنا تھا کہ نمائش کی گئی مصنوعات کافی متاثر کن اور پرکشش تھیں۔ برآمد کنندگان اور غیر ملکی خریداروں نے جی آئی مصنوعات کی عالمی موجودگی کو فروغ دینے اور بڑھانے میں زیادہ سے زیادہ مدد فراہم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ ایک خصوصی تھیم پر مبنی نمائش میں جی آئی ہولڈرز اور مجاز صارفین کی شرکت کے ساتھ پورے ہندوستان سے جی آئی ٹیگ شدہ ہینڈلوم اور دستکاری کی مصنوعات کی ایک رینج کا مظاہرہ کیا گیا ۔ نمائش نے ان کاریگروں کی مصنوعات کی علاقائی انفرادیت اور ثقافتی قدر کو اجاگر کیا، جس نے حاضرین کی خاصی دلچسپی کو اپنی طرف متوجہ کیا۔ سمٹ ہندوستان کے ہینڈلوم اور دستکاری کے شعبے کی حمایت جاری رکھنے کے اجتماعی عزم کے ساتھ اختتام پذیر ہوا، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ جی آئی مصنوعات کی میراث قومی اور بین الاقوامی سطح پر فروغ پاتی رہے۔

************
ش ح۔م ش ۔ ج ا
(U: 2913)
(रिलीज़ आईडी: 2076984)
आगंतुक पटल : 109