وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
azadi ka amrit mahotsav

ڈاکٹر ورگیز کورین کی روایت کے اعزاز میں کل نئی دہلی میں نیشنل  مِلک ڈے(این ایم ڈی 2024) کی تقریبات


اس موقع پر مرکزی وزیر جناب راجیو رنجن سنگھ نیشنل گوپال رتن ایوارڈز سے نوازیں گے

این ایم ڈی 2024:اس پروگرام میں دو اہم اشاعتوں :مویشی پروری سے متعلق بنیادی اعدادو شمار (بی اے ایچ ایس ): 2024 اور اعلیٰ نسل کی گایوں کی شناخت سے متعلق مینوئل کا اجراء عمل میں آئے گا

Posted On: 25 NOV 2024 12:20PM by PIB Delhi

ماہی پروری،مویشی پروری اور ڈیری کی  وزارت کے تحت مویشی پروری اور ڈیری کا محکمہ (ڈی اے ایچ ڈی ) نئی دہلی کے مانک شا سینٹر میں 26 نومبر 2024 کو‘‘ نیشنل مِلک ڈے ’’ منا رہا ہے۔ یہ تقریب ڈاکٹرورگیز کورین کے 103 ویں یوم پیدائش کے احترام کے طور پر منعقد کی جارہی ہے ، جنہیں ‘‘ بابائے انقلاب ابیض’’ کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔ یہ تقریب ہندوستان کی معیشت اور غذائی تحفظ میں ڈیری سیکٹر  کے  اہم تعاون کو اجاگر کرتی ہے۔ اس تقریب میں ماہی پروری،  مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر جناب راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے، ان کے ساتھ ماہی پروری،  مویشی پروری اور ڈیری کے وز رائے  مملکت پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل اور جناب جارج کورین اور کئی دیگر معززین  بھی شامل  ہوں گے ۔

اس موقع پر مرکزی وزیر جناب راجیو رنجن سنگھ 3 زمروں میں باوقار  نیشنل گوپال رتن ایوارڈز (مویشی اور ڈیری کے شعبے میں سب سے زیادہ اعلیٰ  قومی ایوارڈز میں سے ایک) سے بھی نوازیں گے۔ان میں ملک بھرسے دیسی نسل کے مویشی /بھینس پالنے والے بہترین ڈیری کسان،مصنوعی حمل سے متعلق  بہترین ٹیکنیشین، اور بہترین ڈیری کوآپریٹو سوسائٹی(ڈی سی ایس) /  مِلک پورڈیوسر کمپنی / ڈیری فارمر پروڈیوسر آرگنائزیشن شامل  ہیں۔ شمال مشرقی خطے کے فاتحین کو ہر زمرے میں نیا شامل شدہ خصوصی ایوارڈ بھی دیا جائے گا۔ تقریب کے دوران کچھ ایوارڈ یافتگان اپنے تجربات  بھی مشترک کریں گے،  جس میں وہ اس سیکٹر میں اپنائے گئے بہترین  طورطریقوں، اختراعات اور پائیدار طریقوں کے بارے میں قیمتی معلومات فراہم کریں گے۔

اس تقریب میں دو اہم اشاعتوں کے اجراء کا بھی عمل میں آئے گا۔ پہلا مویشی پروری سے متعلق بنیادی اعدادو شمار(بی اے ایچ ایس )-2024ہے، جو مویشیوں اور ڈیری شعبوں کے رجحانات کے بارے میں اہم معلومات پیش کرتا ہے، جو ڈیٹا پر مبنی پالیسی سازی کی بنیادہے۔ دوسرا  اعلیٰ نسل کی گایوں کی شناخت سے متعلق ایک مینوئل ہے،  جسے اعلیٰ ترین ڈیری مویشیوں پر مشتمل دودھ دینے والے مویشیوں کے ریوڑ کی تیاری میں    رہنمائی کے لیے تیار  کیا گیا ہے۔یہی بات، ثبوت پر مبنی فیصلہ سازی اور مویشی پروری کے شعبے میں تکنیکی ترقی پر حکومت کی توجہ کو واضح کرتی ہے۔

 تقریب کی ایک خاص بات آل انڈیا موٹر ریلی کا اختتام ہے، جس کا اہتمام  معروف ڈیری کوآپریٹیو امول نے بجاج آٹو کے اشتراک سے  کیا تھا، جسے  داخلہ اور امداد باہمی  کے مرکزی وزیرجناب امت شاہ نے  19 نومبر 2024 کو گجرات کے ضلع سابر کانٹھا میں واقع ہمت نگر سے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا تھا۔ملک کے مختلف حصوں سے پہنچنے والے ریلی گروپ آخری مرحلے  میں نئی دہلی کے دھولا  کنواں میں جمع ہوں گے اور آخر میں مانک شا سینٹر پہنچیں گے جہاں مرکزی وزیر جناب راجیو رنجن سنگھ ان کا استقبال کریں گے۔

 اس تقریب میں دو فکر انگیز پینل مباحثے بھی منعقد ہوں گے ۔ پہلے کا  عنوان  ہے’’خواتین کی قیادت والا مویشی اور ڈیری سیکٹر‘‘جس میں مویشی اور ڈیٹری سیکٹر میں خواتین کے یکسر تبدیلی والے  کردار کے امکانات کو تلاش کیا جائے گا۔ اس میں صنفی شمولیت اور بااختیار بنانے پر زور دیا جائے گا۔  دوسرے پینل مباحثے کا موضوع ہے’’مقامی ویٹرنری سپورٹ کے ذریعے کسانوں کو بااختیار بنانا‘‘جس میں مقامی ویٹرنری سپورٹ سسٹم کو مضبوط بنا کر کسانوں کو بااختیار بنانے کی حکمت عملیوں پر غور  کیا جائے گا، جو ہندوستان کی دیہی معیشت کا ایک اہم جزو ہے۔

اس  میگا تقریب میں کسانوں، دودھ کی فیڈریشنز، ڈیری کوآپریٹیو وغیرہ سمیت ملک  سے  شرکاء شامل ہوں گے ۔  نیشنل مِلک ڈے 2024 عالمی ڈیری سیکٹر میں ہندوستان کی قیادت کا جشن مناتا ہے، جس میں مویشیوں اور  ڈیری صنعتوں  کی پائیدار اور جامع ترقی کی اہمیت پر زور دیا جاتا ہے۔ یہ ڈیری  کسانوں اور  فریقوں کی لگن کو تسلیم کرتا ہے، جبکہ جدت طرازی کی تحریک اور مضبوط شراکت داری کو فروغ دیتا ہے۔ یہ تقریب اس شعبے میں مسلسل تعاون اور پیش رفت کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے  اس میں  شامل افراد کی کامیابیوں کو اعزاز بخشنے کے لیےایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتی ہے۔

’’بیسک اینیمل ہسبینڈری اسٹیٹسٹکس-2024 ‘‘کے بارے میں

ڈی اے ایچ ڈی ’’بیسک اینیمل ہسبینڈری اسٹیٹسٹکس (بی اے ایچ ایس)-2024‘‘ کے عنوان سے اپنی سالانہ اشاعت کو جاری کرنے کے لیے تیار ہے۔ بی اے ایچ ایس -2024 ایک اہم اشاعت ہے جو یکم مارچ 2023 سے 29 فروری 2024 تک کے وقفے کے دوران کیے گئے مجموعی سیمپل سروے کے نتائج پر مبنی مویشی پروری کا جامع ڈیٹا فراہم کرتا ہے۔یہ سروے ملک میں منفرد ہےجو دودھ، انڈے، گوشت اور اون جیسے اہم مویشی پروری کی مصنوعات (ایل ایل پیز)کی تخمینہ پیداوارپر اہم ڈیٹا ہے، یہ  مویشی پروری شعبہ میں پالیسی سازی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔اس اشاعت میں ریاستی اعتبار سے پیداوار کا تخمینہ اور ایم ایل پیزکی فی کس دستیابی کا تذکرہ ہےجودودھ کی پیداوار، پولٹری، انڈا دینے والے پرندے، ذبیحہ جانور اوربھیڑ کے اون میں شامل جانوروں کی تعداد کے اندازے کی جانکاری پیش کرتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی یہ وٹرینری ہسپتال، پولی کلینک، گئوشالائیں،ریاست سطح کے کھیت اور دیگر بنیادی سہولیات  کی تفصیلات کے ساتھ ساتھ مصنوعی حمل کا عمل اور مویشی پروری شعبہ پر عالمی نکتہ نظر پر بیش قیمتی اعدادوشمار پیش کرتا ہے۔

****

ش ح۔ف ا ۔ ش ب ن

U-No.2891


(Release ID: 2076795) Visitor Counter : 14


Read this release in: English , Hindi , Tamil