خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
مرکزی وزیر محترمہ انا پورنا دیوی کل قومی مہم #"اب كوئی بہانہ نہیں" کا آغاز کریں گی
’تیسری نئی چیتنا مہم‘کے ساتھ شروع کی جانے والی یہ مہم صنفی بنیاد پر تشدد کے خاتمے کے لیے عملی اقدام كی پكار عام كرنے کی وسیع رسائی کو یقینی بنائے گی
’’ #اب كوئی بہانہ نہیں‘‘اقوام متحدہ کی خواتین کے تعاون سے خواتین اور بچوں کی ترقی اور دیہی ترقی کی وزارتوں کے درمیان ایک مشترکہ کوشش ہے
Posted On:
24 NOV 2024 12:47PM by PIB Delhi
خواتین اور بچوں کی بہبود كی مركزی وزیر محترمہ اناپورنا دیوی کل 25 نومبر 2024 کو ایک قومی مہم "#اب كوئی بہانہ نہیں" کا آغاز کریں گی جو رنگ بھون، آل انڈیا ریڈیو، نئی دہلی میں عمل میں آءے گا۔ اس موقع پرمرکزی وزیر براءے دیہی ترقی جناب شیوراج سنگھ چوہان اور وزیر مملکت براءے دیہی ترقی اور مواصلات ڈاکٹر چندر شیکھر پیمسانی بھی موجود ہوں گے۔
یہ مہم جو عوام، حکومت اور اہم ذمہ داران سے صنفی بنیاد پر تشدد کے خاتمے کے لیے قابلِ عمل اقدامات کا مطالبہ کرتی ہے،اقوام متحدہ کی خواتین کے تعاون سے خواتین اور بچوں کی بہبود اور دیہی ترقی کی وزارتوں کے درمیان ایک مشترکہ کوشش ہے۔ یہ مہم ’تیسری نئی چیتنا مہم‘ کے ساتھ شروع کی گئی ہے جس کی قیادت دیہی ترقی کی وزارت کر رہی ہے تاکہ صنفی بنیاد پر تشدد کے خاتمے کے لیے قابل عمل اقدام کی وسیع رسائی کو یقینی بنے اور کوئی پیچھے نہ رہ جائے۔
عالمی سطح پر ہر سال 25 نومبر سے جو کہ خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کا عالمی دن ہے، 10 دسمبر تک جو کہ انسانی حقوق کا دن ہے صنفی بنیاد پر تشدد کے خاتمے کے بارے میں شعور بیدار کرنے کے لیے 16 روزہ ایکٹیوزم مہم چلائی جاتی ہے۔
اس سال اقوام متحدہ کی #نو ایسكیوز کی عالمی مہم كے طرز پر جو احیائے عہد کے لیے خواتین کے خلاف تشدد میں خطرناک حد تک اضافے کی طرف توجہ مبذول کراتی ہے اوراحتساب اور کارروائی کا مطالبہ كرتی ہے،حکومت ہند #اب كوئی بہانہ نہیں شروع کر رہی ہے جس کا مقصد خواتین اور لڑکیوں کے خلاف تشدد کے خاتمے کی فوری ضرورت کے پیغام کو اجاگر کرنا اور صنفی بنیاد پر تشدد کی کسی بھی بلكہ تمام شکلوں کے خلاف قطعی عدم برداشت کے موقف کو اجاگر کرنا ہے۔
مہم میں #اب كوئی بہانہ نہیں پر ایک فلم ریلیز کی جائے گی جس میں صنفی بنیاد پر تشدد کے خاتمے کے خلاف عہد کرنے کے لیے ہر شہری سمیت تمام ذمہ داران کی طرف سے جوابدہی کی ضرورت کو سامنے لایا جائے گا۔
******
U.No:2866
ش ح۔ع س۔س ا
(Release ID: 2076554)
Visitor Counter : 16