وزارت اطلاعات ونشریات
iffi banner
0 5

ہندوستان كے 55ویں بین الاقوامی فلمی میلے میں سنیما کے جواہرات 'کارخانو'، 'گوگل میٹریمونی'، 'راڈور پاکھی' کی نقاب کشائی کی گئی:سسپنس، انسانی ارتباط اور صلاحیت کے موضوعات کی دریافت


گجرات کی لوک داستانوں میں گہرائی سے سرایت کرنے والی فلم 'کارخانو' ہندوستان كے بین اقوامی فلمی میلے میں نمائش کے بعد گجراتی سنیما میں دھوم مچانے کے لیے تیار ہے: رشبھ تھانکی، ڈائریکٹر

'گوگل میٹریمونی' لوگوں کی زندگیوں پر ٹیکنالوجی کے اثرات کو دریافت کرتی ہے: ابھینو جی اٹرے، فلمساز

’راڈور پاکھی‘ایک سچی کہانی ہے، جس میں ریڑھ کی ہڈی کی پٹھوں کی ایٹروفی سے دوچار ایک لڑکی کو حساس طور پر پیش کیا گیا ہے۔ اپنے خوابوں کی پیروی کرنے کی جذباتی انسانی صلاحیت: ڈاکٹر بوبی شرما باروہ، ڈائریکٹر

ہندوستان كے 55ویں بین اقوامی فلمی میلے میں تین غیر معمولی فلموں کی نمائش کی گئی:گجراتی فلم، 'کارخانو'، آسامی فلم، 'راڈور پکھی'، اور 'گوگل میٹریمونی'۔ با بصیرت  ہدایت کاروں اور پروڈیوسروں کی تخلیق کردہ سنیما کے یہ جواہرات سسپنس، مزاح، خوف، حقیقی انسانی تعلق کی تلاش اور زندگی کے چیلنجوں کو قبول کرنے کی طاقت کے گہرے موضوعات دریافت کرتے ہیں۔

1.jpg

میڈیا سے بات چیت كرتے ہوئے، 'کارخانو' کے ڈائریکٹر رشبھ تھانکی نے بتایا کہ فلم کی جڑیں گجرات کی لوک داستانوں میں گہرائی میں ہیں۔ ابتدائی طور پر  ایک مختصر فلم کے طور پر  اسےتخلیق کیا گیاتھا لیكن پھر  اسے ایک مکمل اور  طویل فلم كی شكل دیدی گئی۔اداکار پارتھ ڈیو نے اس فلم کو دو سالہ سفر، ایک طنزیہ فلم، اور ون کٹ پروجیکٹ کے طور پر پیش کیا جو نجی مالی اعانت سے بنائی گئی۔ ہندوستان كے بین الاقوامی فلمی میلے میں اس کی نمائش کے ساتھ گجراتی فلم انڈسٹری کے لیے یہ ایک نیا سنگ میل ثابت ہوئی۔

2.jpg

فلم  'گوگل میٹریمونی' كے ڈائریکٹر شری کارتک ایس ایس نے وضاحت کی کہ یہ فلم ایک انتھولوجی کا حصہ ہے۔ فلم ساز ابھینو جی اترے نے بتایا کہ کہانی اس بات کی کھوج کرتی ہے کہ ٹیکنالوجی زندگیوں پر کیسے اثر انداز ہوتی ہے۔ اداکار دیو نے مزید کہا کہ اُن كی  ٹیم ہندوستان كے بین اقوامی فلمی میلے میں ملنے والی تعریف کی قدر کرتی ہے، جو ابھرتے ہوئے فلم سازوں کو متحرك کرتی ہے۔ جب ان سے فلم کے کمرشیئل طور پر قابلِ عمل ہونے کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان کی توجہ پیسہ کمانے کے بجائے ایک بامعنی فلم بنانے پر مرکوز ہے۔

فلمردور پاکھیکے  ہدایت کار ڈاکٹر بوبی شرما باروہ نے فلم کو ریڑھ کی ہڈی کی پٹھوں کے ایٹروفی کے ساتھ جینے پر مجبور ایک لڑکی کی حساس تصویر کشی کے طور پر پیش کیا۔ جب ان سے فلم کے انڈر اسٹیٹ ٹون کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے وضاحت کی کہ یہ ایک سچی، دل کو چھونے والی کہانی پر مبنی ہے۔ اداکارہ سُلاکھیانہ بروا نے کہا کہردور پاکھیکا حصہ بننا ذہنی اور جسمانی طور پر مشکل تھا، لیکن یہ ایک بہت بڑا اعزاز رہا کیونکہ اس نے حقیقی زندگی کی ایک متاثر کن شخصیت کو پیش کیا۔

3.jpg

******

U.No:2862

ش ح۔ع س۔س ا

iffi reel

(Release ID: 2076545) Visitor Counter : 7