الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کی وزارت نے الیکٹرانک کھلونا پروجیکٹ کے تحت تربیت یافتہ 15 نوجوان انجینئروں کی پہلی کھیپ کے جلسہ تقسیم اسناد کے دوران الیکٹرانک کھلونا ہیکاتھون (ای ٹوائے کیتھون) کا اعلان کیا


یہ دیسی کھلونا صنعت کے ایکو سسٹم کی تعمیر کی طرف ایک قدم ہے

Posted On: 23 NOV 2024 6:49PM by PIB Delhi

الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کی وزارت ، سی-ڈی اے سی، انڈین کھلونا انڈسٹریز اور لیگو گروپ نےپہلی کانووکیشن تقریب منائی ۔ یہ انجینئرنگ گریجویٹس کا وہ گروپ ہے جس نے ’الیکٹرانکس اور آئی ٹی پر مبنی کنٹرول اور آٹومیشن سلوشنز فار کنزیومر الیکٹرانک گڈز (کھلونا انڈسٹری)‘  پروجیکٹ کے تحت ایک سال کی تربیت کی ہے۔ یہ پروجیکٹ الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کی وزارت کے آر اینڈ ڈی گروپ کا ایک تیار کردہ پہل ہے جس کا مقصد پروٹو ٹائپ تیار کرکے اور نوجوان انجینئروں کو اس طرح کے کھلونوں کو ڈیزائن کرنے کے لیے ضروری مہارتوں سے لیس کرکے بھارتی الیکٹرانک کھلونوں کی صنعت کی ترقی کو فروغ دینا ہے۔

الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کی وزارت کی اس پہل کے تحت ایس سی/ ایس ٹی اور شمال مشرقی پس منظر سے بھارت بھر سے نوجوان انجینئروں کا انتخاب کیا گیا اور وہ ایک سال کے لیے آر اینڈ ڈی سرگرمیوں میں مصروف رہے، پہلے چھ ماہ تک الیکٹرانک کھلونے ڈیزائن کرنے اور تیار کرنے کا تجربہ کیا۔ سی-ڈی اے سی-نوئیڈا میں کھلونا لیب میں کام کرنے اور سیکھنے کے بعد صنعت کی ضروریات پر مبنی کھلونے پروٹو ٹائپ تیار کرنے کے لیے صنعت میں چھ ماہ کی تربیت حاصل کی۔ شرکاء کو ایک سال کے لیے 25,000 روپے ماہانہ وظیفہ فراہم کیا گیا۔

انٹرن کو عالمی سطح پر نمائش فراہم کرنے کے لیے لیگو گروپ ایک نالج پارٹنر کے طور پر شامل ہوا ہے۔ اکتوبر 2023 سے مارچ 2024 تک لیگو گروپ کی تخلیقی پلے لیب (سی پی ایل) میں انوویشن (انٹرایکٹو) کے سربراہ سیم کوٹس نے نوجوان انجینئروں کو ویبینار فراہم کیے، جس میں سی پی ایل کی تجرباتی ذہنیت، کھلونے کی ترقی اور معیارات کے بارے میں رہنمائی اور انجینئرنگ کے طلبہ کے ذریعے تیار کردہ کھلونا پروٹو ٹائپ پر رائے فراہم کی گئی۔

تقریب کے دوران ، سکریٹری ، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کی وزارت نے الیکٹرانک کھلونا ہیکاتھون (ای ٹوائے کیتھون) کا اعلان کیا۔ ٹوائے زون کے ایم ڈی جناب سنجے مہندرتا نے 10 تربیت یافتہ طلبہ کو تقرر نامے پیش کیے۔

اس موقع پر تبصرہ کرتے ہوئے وزارت کے سکریٹری نے کہا ’’بھارت میں الیکٹرانک کھلونوں کی بڑھتی ہوئی مارکیٹ ہے اور بھارتی کھلونا صنعت کے ایکو سسٹم کی تعمیر کے لیے الیکٹرانکس اور آئی ٹی اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ مجھے بہت خوشی ہے کہ اس کے لیے بلڈنگ بلاکس بنائے جارہے ہیں اور انجینئروں کی اگلی نسل اس کی سمت میں کام کر رہی ہے۔ کھلونا صنعتوں کے مجموعی فروغ میں زیادہ سے زیادہ طلبہ اور زیادہ اثر کو پورا کرنے کے لیے اس پروگرام کو بڑے پیمانے پر باضابطہ بنایا جاسکتا ہے۔ ہم ایس ٹی پی آئی / ایم ایس ایچ اور الیکٹرانک کھلونوں کے ساتھ دیگر اداروں کی مدد سے ایک سی او ای قائم کرسکتے ہیں۔ اس سے انٹرپرینیورشپ / اسٹارٹ اپ بنانے میں مدد ملے گی۔ میں گریجویٹ ہونے والے طلبہ کو ان کے مستقبل کے لیے نیک تمنائیں پیش کرتا ہوں۔‘‘

23 نومبر، 2024 کو الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کی وزارت میں منعقدہ اس کانووکیشن تقریب میں الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کی وزارت کے سکریٹری جناب ایس کرشنن، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کی وزارت کے ایڈیشنل سکریٹری جناب بھونیشور کمار، ای ڈی اینڈ آئی ٹی میں آر اینڈ ڈی کی گروپ کوآرڈینیٹر محترمہ سنیتا ورما، سی ڈی اے سی- نوئیڈا میں ای ڈی جناب وویک کھانیجا، ٹوائے ایسوسی ایشن آف انڈیا کے چیئرمین جناب منو گپتا، ٹوائے  ایسوسی ایشن آف انڈیا کے چیئرمین جناب سنجے مہندرتا، جناب وپن نجھا، ایم ڈی، ایس آر اینڈ سنز اور محترمہ بھاونا مینڈن، کنٹری منیجر، لیگو گروپ ان انڈیا نے شرکت کی۔

***

(ش ح – ع ا)

U. No. 2855


(Release ID: 2076412) Visitor Counter : 13


Read this release in: English , Hindi , Tamil