بجلی کی وزارت
مرکزی وزیر جناب منوہر لال نے لیہہ میں این ٹی پی سی کی سبز ہائیڈروجن بسوں کو جھنڈی دکھاکر رخصت کیا
گرین ہائیڈروجن موبیلٹی پروجیٹ میں 1.7 ایم ڈبلیو کے بقدر اِن – سیٹو شمسی پلانٹ، یومیہ 80 کلو گرام کے بقدر کی صلاحیت کے حامل سبز ہائیڈروجن بھرنے کے اسٹیشن اور 5 ہائیڈروجن انٹرا سٹی بسیں شامل ہیں
جناب منوہر لال نے ایچ2 فلنگ اسٹیشن سے لیہہ ہوائی اڈے تک ایچ 2 بسوں میں سے ایک بس میں 12 کلو میٹر کا سفر طے کیا
Posted On:
23 NOV 2024 4:23PM by PIB Delhi
بجلی اور ہاؤسنگ اور شہری امور کے مرکزی وزیر جناب منوہر لال نے آج لیہہ میں این ٹی پی سی کی سبز ہائیڈروجن بسوں کو بجلی کی وزارت، لیہہ انتظامیہ اور این ٹی پی سی کے سینئر افسران کی موجودگی میں جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔
ان بسوں کو جھنڈی دکھا کر رخصت کرنے کے بعد مرکزی وزیر نے ایچ 2 فلنگ اسٹیشن سے لیہہ ہوائی اڈے تک ایچ بسوں میں سے ایک میں 12 کلومیٹر کا سفر کیا۔
مرکزی وزیر نے این ٹی پی سی کو مختلف محاذوں پر ہائیڈروجن تکنالوجیوں کو اپنانے، پی این جی کے ساتھ ملاوٹ، گرین میتھنول اور مجموعی طور پر قابل احیاء توانائی پر زور دینے کے ذریعے ملک کی توانائی سلامتی اور کاربن اخراج میں تخفیف کی کوششوں میں منفرد تعاون کے لیے مبارکباد دی۔
لیہہ میں سبز ہائیڈروجن موبیلٹی پروجیکٹ میں 1.7 میگاواٹ کا شمسی پلانٹ، یومیہ 80 کلوگرام کی صلاحیت کا حامل گرین ہائیڈروجن فلنگ اسٹیشن اور 5 ہائیڈروجن انٹرا سٹی بسیں شامل ہیں۔ ہر ایک بس واحد مرتبہ 25 کلو گرام ہائیڈروجن بھرواکر 300 کلومیٹر کی مسافت طے کر سکتی ہے۔ یہ دنیا کی سب سے اونچائی (3650 ایم ایم ایس ایل) پر واقع گرین ہائیڈروجن موبیلٹی پروجیکٹ بھی ہے جو کم کثافت کی حامل ہوا، صفر درجہ حرارت میں کام کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے اور 350 بار پریشر پر ہائیڈروجن بھر سکتا ہے۔
یہ اسٹیشن سالانہ تقریباً 350 ایم ٹی کے بقدر کاربن اخراج کو کم کرے گا اور فضا میں سالانہ 230 ایم ٹی کے بقدر خالص آکسیجن کا تعاون دے گا جو تقریباً 13000 درخت لگانے کے برابر ہے۔
لداخ میں کم درجہ حرارت کے ساتھ مزید شمسی شعاعوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ یہاں سبز ہائیڈروجن موبیلٹی سالیوشن کی صلاحیت بہت مضبوط ہے ، جس کی وجہ سے شمسی توانائی اور سبز ہائیڈروجن کو موثر طریقے سے پیدا کرنے کے لیے یہ ایک بہتر مقام ہے۔ ان مقامات پر اس سبز ایندھن کی پیداوار اور استعمال سے حجری ایندھن لاجسٹکس سے بچا جا سکے گا اور ان مقامات کو توانائی کی ضرورت کے لحاظ سے خود کفیل بنا دیا جائے گا۔
این ٹی پی سی مختلف گرین ہائیڈروجن ٹیکنالوجیز کی تعیناتی کے علاوہ پورے ہندوستان میں مزید ہائیڈروجن موبلٹی پروجیکٹس قائم کر رہا ہے، آندھرا پردیش میں ہائیڈروجن ہب کے قیام سمیت آر ای کی صلاحیت میں تیزی سے اضافہ کر رہا ہے۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:2850
(Release ID: 2076383)
Visitor Counter : 19