کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

تجارت اور اقتصادی شراکت داری کے معاہدے(ٹی ای پی اے) پر عمل درآمد کے لیے سیکرٹری تجارت کا ناروے کا دورہ


ٹی ای پی اے،ای ایف ٹی اےممالک تک مارکیٹ رسائی کے ساتھ بھارتی برآمدات کے 99.6 فیصد کوفروغ دے گا اور 100 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کا باعث بنے گا

Posted On: 23 NOV 2024 10:47AM by PIB Delhi

سیکرٹری، محکمہ تجارت، وزارت تجارت و صنعت،جناب سنیل برتھوال نے سینئر حکام کے ہمراہ، 22 ​​نومبر 2024 کو ناروے کا دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد تجارتی اور اقتصادی شراکت داری کے معاہدے (ٹی ای پی اے)کے مقاصد کو آگے بڑھانا اور اشیا اور خدمات کی بھارتی برآمدات کے لیے ای ایف ٹی اے ممالک میں ںبڑی مارکیٹ کو کھولنا اور 100 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کے جلد نفاذ کے لیے زور  دینا ہے۔ٹی ای پی اے پر مارچ 2024 میں دستخط ہوئے تھے۔

ٹی ای پی اے ایک جدید اور پرعزم  تجارتی معاہدہ ہے جس پر بھارت نے چار ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ دستخط کیے ہیں جوکہ   یورپ میں ایک اہم اقتصادی بلاک ہے۔ یہ معاہدہ میک ان انڈیا کو فروغ دے گا اور نوجوان اور باصلاحیت افرادی قوت کو مواقع فراہم کرے گا۔ای ایف ٹی اے اپنی ٹیرف لائنوں کا 92.2فیصدپیش کر رہا ہے جو بھارت  کی 99.6فیصدبرآمدات کا احاطہ کرتا ہے۔ای ایف ٹی اے کی مارکیٹ تک رسائی کی پیشکش 100فیصد غیر زرعی مصنوعات اور پروسیسڈ ایگریکلچرل پروڈکٹس (پی اے پیٰ پر ٹیرف کی رعایت کا احاطہ کرتی ہے۔ بھارت اپنی ٹیرف لائنوں کا 82.7فیصد پیش کر رہا ہے جوای ایف ٹی اے برآمدات کا 95.3فیصد احاطہ کرتا ہے۔ بھارت نے ای ایف ٹی اے کو 105 ذیلی شعبوں کی پیشکش کی ہے اور ناروے سے 114 میں وعدے حاصل کیے ہیں۔ ٹی ای پی اے ہماری کلیدی طاقت / دلچسپی کے شعبوں میں ہماری خدمات کی برآمدات کی حوصلہ افزائی کرے گا جیسے کہ آئی ٹی خدمات، کاروباری خدمات، ذاتی، ثقافتی، کھیل اور تفریحی خدمات، دیگر تعلیمی خدمات، آڈیو ویژول سروسز وغیرہ۔ ای ایف ٹی اے کی جانب سے پیش کی جانے والی خدمات میں ڈیجیٹل کے ذریعے بہتر رسائی شامل ہے۔ خدمات کی فراہمی (موڈ 1)، تجارتی موجودگی (موڈ تھری) اور اہم اہلکاروں کے داخلے اور عارضی قیام کے لیے بہتر وعدے اور یقین (موڈ 4)شامل ہیں۔

ٹی ای پی اے انفراسٹرکچر اور کنیکٹیویٹی، مینوفیکچرنگ، مشینری، فارماسیوٹیکل، کیمیکل، فوڈ پروسیسنگ، ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس، بینکنگ اور مالیاتی خدمات اور انشورنس جیسے شعبوں میں گھریلو مینوفیکچرنگ کی حوصلہ افزائی کرکے "میک ان انڈیا" اور آتم نربھر بھارت کو تحریک دے گا۔

ٹی ای پی اے سے توقع ہے کہ بھارت میں اگلے 15 سالوں میں ملک کی نوجوان خواہش مند افرادی قوت کے لیے بڑی تعداد میں براہ راست ملازمتیں پیدا کرنے میں تیزی آئے گی، جن میں پیشہ ورانہ اور تکنیکی تربیت کے لیے بہتر سہولیات شامل ہیں۔ ٹی ای پی اے ٹیکنالوجی کے تعاون اور درست انجینئرنگ، ہیلتھ سائنسز، قابل تجدید توانائی، اختراع اورآر اینڈ ڈی میں دنیا کی معروف ٹیکنالوجیز تک رسائی کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے۔

جناب برتھوال نے تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے، بھارتیہ پیشہ ور افراد کے لیے نقل و حرکت، موجودہ ادارہ جاتی میکانزم کو دوبارہ متحرک کرنے اورٹی ای پی اے کی توثیق کے لیے اگلے اقدامات پر تبادلہ خیال کے لیے ناروے کی وزارت تجارت، صنعت اور ماہی پروری کے ریاستی سکریٹری جناب ٹامس نوروول سے ملاقات کی۔ کامرس سیکرٹری نے وزیر تجارت و صنعت عزت مآب محترمہ سیسیلے مائرسیٹھ اور وزیر صحت اورکئیر سروسزجناب جان کرسچن ویسٹرےسے بھی ملاقات کی۔ اس کے علاوہ، کامرس سکریٹری ن نارویجن پارلیمنٹ کا دورہ کیا اور ای ایف ٹی اے اور ای ای اے پارلیمانی کمیٹیوں کے وفد کی رکن رکن پارلیمنٹ محترمہ ٹرن لائز سنڈنیس اور ممبر پارلیمنٹ جناب ر نکولائی سے ملاقات کی اور ٹی ای پی اے کی جلد منظوری کی ضرورت پر زور دیا۔

اس دورے میں کاروباری اسٹیک ہولڈرز جن میں نارویجن چیمبر آف کامرس (این ایچ او)، انوویشن ناروے، شپ بلڈرز ایسوسی ایشن، ریڈر بنگ لاء فرم اور متعدد بڑی نارویجن کمپنیوں کے رہنماؤں/سی ای اوز کے ساتھ بات چیت بھی شامل تھی جو متنوع شعبوں کی نمائندگی کرتی ہیں، خاص طور پر قابل تجدید توانائی، شپنگ انڈسٹری،صارفین  اشیا سبز ہائیڈروجن، ٹیکسٹائل، سمندری غذا، کان کنی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور باہمی دلچسپی کے دیگر شعبے کے نمائندوں سے بات چیت کی ۔ کامرس سکریٹری نے ناروے کی صنعت کے لیے بے مثال مواقع پر روشنی ڈالی کیونکہ بھارتی معیشت اگلے 3 تا4 سالوں میں پانچویں سب سے بڑی معیشت سے دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بن جائے گی۔

***

(ش ح۔اص)

UR No 2840


(Release ID: 2076301) Visitor Counter : 10


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil