وزارت اطلاعات ونشریات
پچپن ویں اِفّی میں اکینینی ناگیشور راؤ (اے این آر) کو خراج عقیدت پیش کیا گیا
"اے این آرکے وژن نے تیلگو سنیما کوقوت دی ": ناگرجونا اکینینی
انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (اِفّی) کے 55 ویں ایڈیشن میں ہندوستانی سنیما کے ٹریل بلازر اکینینی ناگیشورا راؤ (اے این آر) کو خصوصی سیشن بعنوان "سینٹینری اسپیشل اے این آر: اکینینی ناگیشورا راؤ کی زندگی اور کاموں کا جشن" کے ذریعے خراج تحسین پیش کیا گیا۔ پنجی کی کلا اکیڈمی میں منعقدہ اس سیشن میں ان کے بیٹے ناگرجن اکینینی نے معروف اداکارہ خوشبو سندر کے ساتھ گفتگو کی۔
تقریب کا آغاز اے این آر کی وراثت اور تیلگو سنیما کی تشکیل میں ان کے اہم کردار کو پیش کرنے والے خراج تحسین کے ویڈیو کے ساتھ ہوا۔ ناگرجن نے اپنے والد کی شیریں یادیں شیئر کیں اور انڈسٹری کے لیے اپنے وژن کو اجاگر کیا۔
ناگرجن نے کہا کہ "میرے والد کا ہدف واضح تھا: تیلگو سنیما کو ایسی طاقت دینا ، جس کی عظمت کا جشن منایا جائے "۔ "انہوں نے اَن پورنا اسٹوڈیوز قائم کیا، جو آج بھی انڈسٹری کا سنگ بنیاد شمار ہوتا ہے۔" انہوں نے تیلگو سنیما کو پان انڈیا بنانے میں اے این آر کی دور اندیشی کو بھی اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ "ان کا یقین تھا کہ زبان کو رکاوٹ نہیں بننا چاہیے۔"
خوشبو سندر نے ناگرجنا کو اے این آر کی میراث کو آگے بڑھانے کی ذمہ داری پر تبادلہ خیال کیا۔ ناگرجن نے اپنے خاندان کو اَن پورنا کالج آف فلم جیسے اقدامات کے ذریعے اے این آر کے وژن کو محفوظ رکھنے کا سہرا دیا اور مزید کہا کہ "یہ فلم سازوں کی اگلی پیڑھی کے لیے بنیادی پلیٹ فارم بنانے کے بارے میں ہے۔"
جب سوال و جواب کے سیشن میں اے این آر پر بائیوپک کے بارے میں پوچھا گیا، تو ناگرجن نے دستاویزی فلم بنانے کے لیے اپنے منصوبے کا انکشاف کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ " دستاویزی فلم ان کی زندگی اور نقطہ نظر کا خلاصہ پیش کرنے کے لئے بہتر ہو گی"۔
سیشن کا اختتام ناگرجن اور خوشبو کی اس گفتگو سے ہوا ،جس میں انہوں نے سنیما میں اے این آرکی لازوال شراکت کا جشن منایا، جس سے سامعین سنیمائی لیجنڈ کی پائیدار میراث سے متاثر ہوئے۔
مزید تفصیلات کے لیے: https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=2070826
*****
U.No:2811
ش ح۔م ش ع۔ق ر
(Release ID: 2076071)
Visitor Counter : 14