وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

’دیش کا پرکرتی  پرکشن ابھیان‘ آیوروید کو ہر گھرانے  کے قریب لاتا ہے اورشہریوں کو ان کی منفرد پرکرتی کو سمجھنے اور ذاتی نوعیت اور احتیاطی صحت کے طریقوں کو اپنانے کے لیے بااختیار بناتا ہے: مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب پرتاپراؤ جادھو


اس مہم ،جس کی سربراہی 4,70,000 سے زیادہ کلی طور پر وقف  رضاکاروں نے کی ہے، کا مقصد پورے ہندوستان میں صحت کی دیکھ بھال سے متعلق آگاہی میں انقلاب لانا ہے

Posted On: 22 NOV 2024 4:55PM by PIB Delhi

آیوش کی وزارت نے آج نیشنل میڈیا سنٹر میں ایک پریس بریفنگ کا انعقاد کیا، جہاں مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب پرتاپراؤ جادھو نے9ویں آیوروید ڈے کی تقریبات کے موقع پر  29 اکتوبر 2024 کو وزیر اعظم جناب نریندر مودی  کے ذریعہ آغاز کیے گیے 'دیش کا پرکرتی پریکشن ابھیان' کی اب تک کی گئی اہم پیش رفتوں کے بارے میں میڈیا کو اپ ڈیٹ کیا۔ ویدیا راجیش کوٹیچا، سکریٹری، آیوش کی وزارت اور ویدیا جینت دیوپجاری، چیئرمین، نیشنل کمیشن فار انڈین سسٹم آف میڈیسن (این سی آئی ایس ایم) بھی بریفنگ کے دوران مرکزی آیوش وزیر کے ساتھ موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001K3E7.jpg

وزیر موصوف  نے کہا "میں عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کا دیش کا پرکرتی پریکشن ابھیان شروع کرنے اور اسے ایک قومی تحریک بنانے کے لیے تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ میں اپنے رضاکاروں اور ٹیم کی ناقابل یقین کوششوں کی ستائش کرتا ہوں، اور مجھے یقین ہے کہ یہ مہم ہندوستان کے لئے صحت کے انقلابی نتائج برپا کرے گی" ۔

آیوروید میں بیان کردہ پرکرتی کا تصور جینومکس کی سائنس اور سائنسی اور صنعتی تحقیق کی کونسل (سی ایس آئی آر) کی طرف سے کی گئی دو دہائیوں کی تحقیق  کی بنیاد پر سائنسی طور پر بھی ثابت شدہ  ہے۔ یہ مہم، ایک ملک گیر صحت سے متعلق بیداری کی پہل ہے، جس کی قیادت 4,70,000 سے زیادہ سرشار رضاکاروں نے کی ہے اور اس کا مقصد پورے ہندوستان میں صحت کی دیکھ بھال سے متعلق آگاہی میں انقلاب لانا ہے۔ جناب جادھو نے پیشرفت پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا اور مجموعی صحت و تندرستی  کی طرف ایک تبدیلی کے قدم کے طور پر مہم کے کردار پر زور دیا۔ وزیر موصوف نے کہا، "یہ اقدام آیوروید کو ہر گھرانے کے قریب لاتا ہے اور شہریوں کو اپنی منفرد پرکرتی کو سمجھنے اور ذاتی نوعیت کے  اور احتیاطی صحت کے طریقوں کو اپنانے کے لیے بااختیار بناتا ہے۔"

'دیش کا پرکرتی  پرکشن ابھیان'، جس کی قیادت آیوش کی وزارت کرتی ہے اور  جونیشنل کمیشن فار انڈین سسٹم آف میڈیسن (این آئی سی ایس ایم) کے زیر انتظام ہے، کسی فرد کے منفرد دماغی جسمانی ساخت  یا پرکرتی جو واٹا،  پتّا، اور کافہ دوشا کے آیورویدک اصولوں پر مبنی ہے،  کی شناخت پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ یہ علم شرکاء کو بہتر صحت اور بیماریوں سے بچاؤ کے لیے اپنے طرز زندگی، خوراک اور ورزش کے معمولات کو اپنانے کی طاقت دیتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0024CI1.jpg

فوائد پر روشنی ڈالتے ہوئے، جناب جادھو نے کہا، "کسی کی پرکرتی کو سمجھنا اور کسی کی پرکرتی پر مبنی طرز زندگی کے مشورے پر عمل کرنے سے جسمانی اور ذہنی صحت کو بڑھانے میں مدد مل سکتی ہے، اور غیر متعدی امراض (این سی ڈیز) سمیت مختلف بیماریوں کی روک تھام میں بھی مدد مل سکتی ہے۔ یہ نقطہ نظر جدید پی5 طب کے اصولوں کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے یعنی  پیشین گوئی، روک تھام، شخصی، شراکتی، اور درست ادویات۔

مزید برآں، میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے، آیوش کی وزارت کے سکریٹری، ویدیا راجیش کوٹیچا نے کہا، "کسی کی پرکرتی کو سمجھنا ذاتی نوعیت کی اور احتیاطی صحت کی دیکھ بھال کا ایک گیٹ وے ہے۔ آیوش کی وزارت کے تحت این سی آئی ایس ایم، اس مہم کو ہر گھر تک چلانے میں ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے اور سرشار کوششوں اور اختراعی حکمت عملیوں کے ذریعے اس کی کامیابی کو یقینی بنا رہا ہے۔"

مہم کے رضاکاروں اور اسٹیک ہولڈرز کے حوصلہ افزا ردعمل کے بارے میں بات کرتے ہوئے این سی آئی ایس ایم کے چیئرمین،  ویدیا جینت دیوپجاری نے کہا، "ہمارے رضاکاروں کا جوش و جذبہ واقعی متاثر کن ہے، اور ان کی لگن متعدد گینز ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے کی ہماری امید کو ایندھن  دیتی ہے۔ ہم ایک ساتھ  اس مہم کو ہندوستان  کی صحت سے متعلق آگاہی کے سفر میں ایک شاندار کامیابی اور ایک  سنگ میل بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ "

گنیز ورلڈ ریکارڈ کی کوششیں

اس مہم کا مقصد کئی گنیز ورلڈ ریکارڈز بھی قائم کرنا ہے، بشمول:

  • پرکرتی سرٹیفکیٹس کا سب سے بڑا آن لائن فوٹو البم۔
  • صحت کی ایک مہم کے لیے سب سے زیادہ عہد۔
  • صحت کی مہم کے پیغامات کا اشتراک کرنے والا سب سے بڑا ویڈیو البم۔

وزیر موصوف  نے روایتی حکمت کو جدید صحت کے طریقوں کے ساتھ مربوط کرنے کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا اور آیوروید کو حفاظتی صحت کی دیکھ بھال کا سنگ بنیاد بنایا۔ شہریوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ فعال طور پر حصہ لیں اور بہتر تندرستی کے لیے آیوروید کو طرز زندگی کے طور پر اپنائیں۔

یہ مہم مجموعی صحت کو فروغ دینے، ایک صحت مند معاشرے کو فروغ دینے، اور "عالمی صحت کے لیے آیوروید اختراعات" جو کہ حال ہی میں اختتام پذیر دنیا بھر میں 9ویں آیوروید ڈے کی تقریبات کا موضوع بھی تھا،کے وژن کو پورا کرنے کے لیے ایک اہم قدم کی نشاندہی کرتی ہے ۔

******

ش ح ۔ ا ک ۔ ر ب

U. No.2808


(Release ID: 2076062) Visitor Counter : 17


Read this release in: English , Hindi , Tamil