صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
صدر جمہوریہ ہند نے کوٹی دیپوتسوم-2024 میں شرکت کی
Posted On:
21 NOV 2024 8:58PM by PIB Delhi
صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے (21 نومبر، 2024 کو) حیدرآباد، تلنگانہ کے این ٹی آر اسٹیڈیم میں کوٹی دیپوتسوم-2024 میں شرکت کی۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدر جمہوریہ ہند نے کہا کہ انھیں دیپوتسوم میں شرکت کرکے انتہائی مسرت ہوئی ہے، کیونکہ یہ روحانی پروگرام تیلگو فن ثقافت اور ورثے سے مالامال سرزمین پر منایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیا جلانا ہر ایک کو اندھیرے سے روشنی کی طرف اور جہالت سے علم کی طرف جانے کا پیغام دیتا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ سبھی عزم کا دیا روشن کریں - ملک کو مسلسل ترقی کی راہ پر لے جانے کا عزم، سچائی اور دھرم کے راستے پر چلنے کا عزم اور پسماندہ افراد کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے کا عزم۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ آج بھارت جامع اور مربوط ترقی کے مقصد کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے ہمیں مل کر آگے بڑھنا ہوگا اور ترقی یافتہ ہندوستان کی تشکیل میں اپنا تعاون دینا ہوگا۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ جدید ترقی کو اپنانے کے ساتھ ساتھ اپنی شاندار ثقافت کے تحفظ اور فروغ سے ہم ترقی کے اہداف جلد از جلد حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔
صدر جمہوریہ کی تقریر دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں
Please click here to see the President's speech -
******
(ش ح ۔ش ب۔م ر(
U.No. 2806
(Release ID: 2076013)
Visitor Counter : 6