بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

محترمہ  شوبھا کرندلاجے نے 43ویں انڈیا انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر(آئی آئی ٹی ایف)، 2024میں ’’ایم ایس ایم ای پویلین‘‘ کا دورہ کیا

Posted On: 20 NOV 2024 4:56PM by PIB Delhi

بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں(ایم ایس ایم ای) کی وزیر مملکت محترمہ  شوبھا کرندلاجے نے آج نئی دہلی میں 43ویں انڈیا انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر (آئی آئی ٹی ایف) میں’’ایم ایس ایم ای پویلین‘‘ کا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ وزارت ایم ایس ایم ای اور اس وزارت کے تحت کام کرنے والے دیگراداروں کے سینئر افسران بھی تھے۔

پویلین کا مرکزی تھیم ’’گرین ایم ایس ایم ایز‘‘ہے، جو ایم ایس ایم ایزکی جانب سے صاف ستھری/سبز ٹیکنالوجیز کو اپنائے جانے پر وزارت کے فوکس کو اجاگر کرتا ہے۔ اس کے علاوہ، پویلین میں’’پی ایم وشوکرما اسکیم‘‘ کو بھی اجاگر کیا گیا ہے، جو وزارت کی فلیگ شپ اسکیم ہے اور 18 تجارتوں میں مصروف کاریگروں اور دستکاروں کو مکمل معاونت فراہم کرتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2024-11-20at4.55.43PMYJG2.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2024-11-20at4.55.49PMRT7G.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2024-11-20at4.55.53PMBCOD.jpeg

ایم ایس ایم ای پویلین میں ملک کی 29 ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام خطوں سے 200 نمائش کنندگان شریک ہیں، جو مختلف مصنوعات جیسے کہ ٹیکسٹائل، ہینڈلومز، دستکاری، کڑھائی، چمڑے کے جوتےچپل، کھیل اور کھلونے، بانس کی دستکاری کی اشیاء،بید کی اشیاء، جواہرات اور زیورات، سیرامکس اور مٹی کے برتن، میکانیکی اشیاء وغیرہ پیش کر رہے ہیں۔ یہ میلہ بہت چھوٹی  اورچھوٹی صنعتوں(ایم ایس ایز) کے لیے ایک موقع فراہم کرتا ہے، خاص طور پر خواتین اور ایس سی / ایس ٹی  کی ملکیت والی صنعتوں اور خواہش مند اضلاع کے کاروباری افراد کے لیے، تاکہ وہ اپنی مصنوعات اور خدمات کو ممکنہ گاہکوں کے ایک بڑے حلقے تک پہنچا سکیں۔

محترمہ شوبھا کرندلاجے نے پی ایم وشوکرما اسکیم کے استفادہ کنندگان سے ملاقات کی اور ان کی مصنوعات کی تعریف کی۔ پی ایم وشوکرما اسکیم پر ایک’’نکڑ ناٹک‘‘بھی پیش کیا گیا۔ وزیر موصوف نے کہا کہ یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ آئی آئی ٹی ایف 2024 میں 85فیصد  شرکاء پہلی بار شریک ہو رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزارت ایم ایس ایم ای اپنی مختلف اسکیموں اور اقدامات کے ذریعے ایم ایس ایم ایز کو معاونت اور رہنمائی فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے نمائش کنندگان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ وزارت ایم ایس ایم ای وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ایم ایس ایم ای شعبے کی ترقی کے لیے پرعزم ہے۔

***********

(ش ح۔ا گ ۔ش ہ ب)

U: 2699


(Release ID: 2075154) Visitor Counter : 13


Read this release in: Tamil , English , Hindi , Kannada