وزارت دفاع
بھارت-جاپان جوائنٹ سروس اسٹاف کی بات چیت کا دوسرا دور نئی دہلی میں اختتام پذیر
Posted On:
20 NOV 2024 4:48PM by PIB Delhi
نئی دہلی میں 20 نومبر 2024 کو ہیڈ کوارٹر، انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف (ایچ کیو آئی ڈی ایس) اور جاپان سیلف ڈیفنس فورس (جے ایس ڈی ایف) کے جوائنٹ اسٹاف کے درمیان بھارت-جاپان جوائنٹ سروس اسٹاف کی بات چیت کا دوسرا دور (جے ایس ایس ٹی) اختتام پذیر ہوگئی۔ جدید جنگ کی ابھرتی ہوئی مقناطیست کے اعتراف میں، دونوں ممالک نے اپنی دفاعی شراکت داری کے اہم اجزاء کے طور پر خلا اور سائبر ٹیکنالوجیز کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کے بارے میں مشترکہ عزم کا اظہار کیا۔
آئی ڈی ایس کے اسسٹنٹ چیف ایئر وائس مارشل پرشانت موہن اور جے ایس ڈی ایف کے جوائنٹ اسٹاف، ڈائریکٹر جنرل ڈیفنس پلانز اینڈ پالیسی ڈیپارٹمنٹ (جے 5) کے میجر جنرل مینامکوا نبوتکا نے مشترکہ طور پر اس میٹنگ کی صدارت کی۔ حکام نے جاری دفاعی مصروفیات کو مزید تقویت دینے اور موجودہ دوطرفہ دفاعی میکانزم کے تحت تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کے بارے میں وسیع اور بامعنی بات چیت کی۔ دونوں فریقوں نے ابھرتے ہوئے سیکورٹی چیلنجوں سے نمٹنے، مشترکہ مفادات کے تحفظ اور بھارت-بحرالکاہل کے خطوں میں امن و سلامتی کو برقرار رکھنے میں بھارت اور جاپان کی شراکت داری کی بڑھتی ہوئی اہمیت کو تسلیم کیا۔
جے ایس ایس ٹی بھارت اور جاپان کے درمیان باقاعدہ اور اعلی سطحی آپریشنل بات چیت کے ذریعے دفاعی تعاون کو آگے بڑھانے کا ایک فورم ہے۔ اس طرح کی میٹنگیں دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان قریبی اور پیشہ ورانہ تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتی ہیں۔ جے ایس ایس ٹی نے کامیابی کے ساتھ دونوں فریقوں کے درمیان باہمی دفاعی تعلقات کو مزید تقویت بخشی اور اس سے حاصل ہونے والی پیشرفت کو آگے بڑھانے اور مزید بات چیت کے لیے باقاعدگی سے میٹنگیں کرنے کا عہد کیا ہے۔ اس عزم سے باہمی اعتماد، احترام اور مشترکہ اقدار پر مبنی دونوں ممالک کے درمیان طویل مدتی اسٹریٹیجک شراکت داری کی عکاسی ہوتی ہے۔
*******
ش ح۔ م م ع۔ خ م
U-NO.2697
(Release ID: 2075120)
Visitor Counter : 11