پنچایتی راج کی وزارت
وزیر مملکت پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل نے آگرہ میں ”زندگی گزارنے میں آسانی: نچلی سطح پر خدمات کی فراہمی میں اضافہ“ کے موضوع پر پنچایت سمیلن کا افتتاح کیا
ہماری پنچایتیں تبدیلی کا محرک ہیں، ”پردھان پتی“ کی روایت خواتین کی قیادت کو کمزور کرتی ہے: پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل
اسمارٹ پنچایتوں نیز اپنے ذرائع آمدنی پیدا کرنے پر زور دیا گیا
Posted On:
19 NOV 2024 6:39PM by PIB Delhi
پنچایتی راج کے مرکزی وزیر مملکت پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل نے پنچایتی راج، حکومت اتر پردیش کے وزیر جناب اوم پرکاش راج بھر، جناب وویک بھاردواج، سکریٹری، پنچایتی راج کی وزارت، جناب نریندر بھوشن، ایڈیشنل چیف سکریٹری (پنچایتی راج) حکومت اتر پردیش اور جناب آلوک پریم نگر، جوائنٹ سکریٹری، پنچایتی راج کی وزارت کی موجودگی میں 19 نومبر 2024 کو آگرہ میں ”زندگی گزارنے میں آسانی: نچلی سطح پر خدمات کی فراہمی کو بڑھانا“ کے موضوع پر پنچایت سمیلن کا افتتاح کیا۔
چار پنچایتی سمیلنوں کی سیریز میں سے دوسرے میں آگرہ پنچایت سمیلن میں معززین کا ایک متاثر کن اجتماع دیکھا گیا، جن میں آگرہ ضلع پنچایت کی چیئرپرسن محترمہ منجو بھدوریا، اتر پردیش ریاستی خواتین کمیشن کی چیئرپرسن محترمہ ببیتا چوہان، دیگر عوامی نمائندوں کے ساتھ ساتھ شامل تھے۔ سمیلن میں 400 کے قریب شرکت کنندگان نے شرکت کی۔ متنوع جغرافیائی اسپیکٹرم کی نمائندگی کرتے ہوئے، سمیلن میں سات ریاستوں: آسام، اروناچل پردیش، بہار، چھتیس گڑھ، ناگالینڈ، اتر پردیش، اور اتراکھنڈ کے شرکا کی موجودگی دیکھی گئی۔ اس اسٹریٹجک نمائندگی نے ایک جامع بات چیت کو یقینی بنایا جو ہندوستان کے کثیر جہتی دیہی نظم و نسق کی عکاسی کرتا ہے۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے، پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل نے گراس روٹ گورننس کی تبدیلی کی صلاحیت پر زور دیا: ”ہماری پنچایتیں صرف انتظامی اکائیاں نہیں ہیں، بلکہ تبدیلی کی محرک ہیں۔ ڈیجیٹل طور پر با اختیار بنانے اور جدید خدمات کی فراہمی کے ذریعے، ہم دیہی ترقی کو ایک اشتراکی، جامع سفر کے طور پر دوبارہ تصور کر رہے ہیں۔ پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل نے ’پردھان پتی‘ (شوہر کی مداخلت) کے رواج کو ختم کرنے پر زور دیا جو پنچایتوں میں خواتین کی قیادت کو کمزور کرتی ہے۔
پروفیسر بگھیل نے پنچایتوں سے زور دے کر کہا کہ وہ شہریوں کو موسم کی پیشن گوئی فراہم کرنے کے لیے ای گرام سوراج پورٹل اور میری پنچایت ایپ کا استعمال کریں۔ دیہی نقل مکانی کے خدشات کو دور کرتے ہوئے، ریاستی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ بہتر خدمات کی فراہمی اور زندگی میں آسانی سے دیہاتوں سے نقل مکانی روک دی جائے گی۔ ”اسمارٹ گاؤں لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنائیں گے۔“ انہوں نے پنچایتوں کو اپنے ذرائع آمدنی (او ایس آر) پیدا کرنے اور ریاستوں میں بہترین طریقوں سے سیکھنے کی ترغیب دی۔ انہوں نے سہولیات کو بہتر بنانے اور پنچایت کی آمدنی کو بڑھانے کے لیے گاؤں میں کثیر مقصدی کمیونٹی ہال تعمیر کرنے کی وکالت کی۔
عالمی یوم بیت الخلا کے موقع پر، پروفیسر بگھیل نے وزیر اعظم نریندر مودی کے وژن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کس طرح سوچھ بھارت ابھیان نے حکومت میں صحت اور صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ خواتین کے وقار کو بھی ترجیح دی ہے۔ انہوں نے پنچایت کے نمائندوں پر زور دیا کہ وہ سرکاری اسکیموں کے بارے میں معلومات کو یقینی بنائیں، خاص طور پر آیوشمان بھارت کے تحت 70 سال سے زیادہ عمر کے بزرگوں کے لیے صحت کی سہولیات، ہر شہری تک پہنچنے کو یقینی بنائیں۔
حکومت اتر پردیش کے پنچایتی راج کے وزیر جناب اوم پرکاش راج بھر نے دیہی با اختیار بنانے کے لیے ریاست کی وابستگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ”اتر پردیش نظم و نسق کا ایک ایسا نمونہ بننے کے لیے پرعزم ہے جہاں ہر پنچایت مؤثر، شفاف اور ذم دار خدمات کا مرکز بن جائے۔ یہ سمیلن اس وژن کو پورا کرنے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔ جناب اوم پرکاش راج بھر نے اعلان کیا کہ ریاست 19 نومبر سے 10 دسمبر 2024 تک ”شوچالے سنواریں، جیون نہاریں“ (بیت الخلاء کو بہتر بنائیں، زندگی کو بہتر بنائیں) مہم چلائے گی۔
پنچایتی راج کی وزارت کے سکریٹری جناب وویک بھردواج نے اپنے خطاب میں تکنیکی انضمام کی حکمت عملی کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ”ڈیجیٹل تبدیلی صرف ٹیکنالوجی کے بارے میں نہیں ہے، بلکہ گورننس اور شہریوں کے درمیان خلیج کو ختم کرنے کے بارے میں ہے۔ ہمارا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ہر دیہی رہائشی قابل رسائی، مؤثر خدمات کے ذریعے زندگی گزارنے میں آسانی کا تجربہ کرے۔ انہوں نے اتر پردیش کی پبلک فنانشل مینجمنٹ سسٹم (پی ایف ایم ایس) کے کامیاب نفاذ میں تیز رفتار پیش رفت کی ستائش کی۔ جناب وویک بھاردواج نے کہا کہ گزشتہ ایک دہائی کے دوران، دیہی ہندوستان میں ’زندگی کی آسانی‘ کو بڑھانے کی سمت میں تبدیلی کے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ انھوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ڈیجیٹل خدمات نے لوگوں کو لمبی قطاروں کی پریشانی سے نجات دلائی ہے۔
تقریب کا ایک منفرد پہلو لسانی شمولیت تھی، جس میں اے آئی سے چلنے والے بھاشینی پلیٹ فارم کو گیارہ زبانوں میں لائیو اسٹریم کرنے کے لیے استعمال کیا گیا اور اس طرح لسانی رکاوٹوں سے پرے انتظامی رابطے کو جمہوری بنایا گیا ہے۔
ایڈیشنل چیف سکریٹری (پنچایتی راج) جناب نریندر بھوشن، جوائنٹ سکریٹری، ایم او پی آر جناب آلوک پریم نگر، اور آگرہ ضلع پنچایت کی چیئرپرسن محترمہ منجو بھدوریا نے بھی افتتاحی اجلاس سے خطاب کیا۔
پنچایت سمیلن نے نچلی سطح پر ڈیجیٹل با اختیار بنانے اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے اجتماعی اور باہمی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔ سمیلن کا وسیع بیانیہ ہر پنچایت کو ایک ذمے دار، مؤثر اور شفاف خدمت کے مرکز میں تبدیل کرنے پر مرکوز تھا۔ علم کے تبادلے میں سہولت فراہم کرنے، بہترین طریقوں کا اشتراک کرنے، اور قابل عمل حکمت عملیوں کی تشکیل کے ذریعے، اس تقریب نے ایک ایسے حکمرانی انقلاب کی مضبوط بنیاد رکھی جو دیہی ترقی کے نمونوں کو نئے سرے سے متعین کرنے کا عزم کرتی ہے۔
*************
ش ح۔ ف ش ع
U: 2647
(Release ID: 2074783)
Visitor Counter : 14