وزارت دفاع
آئی سی جی نے سمندر کے اندر بھارت کی تنصیبات کی سلامتی سے متعلق تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے 136ویں آف شور سکیورٹی کوآرڈی نیشن کمیٹی کی میٹنگ کا اہتمام کیا
Posted On:
19 NOV 2024 5:33PM by PIB Delhi
بھارتی ساحلی محافظ دستے (آئی سی جی) نے سمندر کے اندر ملک کی تنصیبات کی سلامتی سے متعلق تیاریوں اور اثرات کا جائزہ لینے کے لیے 19 نومبر 2024 کو حیدرآباد، تلنگانہ میں 136ویں آف شور سکیورٹی کوآرڈی نیشن کمیٹی (او ایس سی سی ) کی میٹنگ کا اہتمام کیا۔اپنے خطاب میں، آئی سی جی کے ڈائرکٹر جنرل پرمیش شیومنی نے توانائی سلامتی کی اہمیت کے بارےمیں بات کی اور سمندر میں قائم اثاثوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرنے پر زور دیا۔
او ایس سی سی کی میٹنگ میں آئی سی جی، بھارتی بحریہ، فضائیہ ، تیل اور قدرتی گیس کارپوریشن، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ہائیڈروکاربنس اور ڈی جی شپنگ سمیت متعلقہ وزارتوں اور ایجنسیوں کے اراکین اور شرکاء نے حصہ لیا۔ کمیٹی کا قیام 1978 میں سمندر کے اندر سلامتی انتظامات سے متعلق کارروائیوں کو اثرانگیز بنانے کے لیے کیا گیا تھا۔ تب سے، اس نے پالیسی سازی اور متعلقہ موضوعات پر صلاح و مشورے دینے اور حل پیش کرنے میں مؤثر تعاون دیا ہے۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:2651
(Release ID: 2074772)
Visitor Counter : 11