کوئلے کی وزارت
کوئلے کی وزارت کے زیراہتمام کول انڈیا لمیٹڈ نے لندن میں گرین ورلڈ ایوارڈ 2024 حاصل کیا
Posted On:
19 NOV 2024 4:54PM by PIB Delhi
کوئلہ کی وزارت کے زیراہتمام کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل) کو کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (سی ایس آر) زمرے میں گرین ورلڈ ایمبیسڈر کے ممتاز خطاب کے ساتھ باوقار گرین ورلڈ انوائرمنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ کوئلہ کی وزارت ملک کے بڑے مفاد میں کوئلے اور دیگر معدنیات کی کان کنی کے سلسلے میں پالیسیوں اور حکمت عملیوں کا تعین کرنے کی مجموعی ذمہ داری رکھتی ہے۔
یہ باوقار بین الاقوامی ایوارڈ سی آئی ایل اسٹیم سیل ٹرانسپلانٹ، جسے بون میرو ٹرانسپلانٹ (بی ایم ٹی) بھی کہا جاتا ہے، کے ذریعے 600 سے زیادہ تھیلے سیمیا (خون سے متعلق بیماری) کے مریضوں کے مستقل علاج کے لیے سی ایس آر یعنی تھیلے سیمیا بال سیوا یوجنا کے میدان میں مثالی کام کے لیے دیا گیا ہے۔
سی آئی ایل ، 2017 میں ملک بھر میں بی ایم تی آپریشنز کے ذریعے تھیلے سیمیا کے علاج معالجے کے لیے سی ایس آر پروجیکٹ کو شروع کرنے والی پہلی پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگ بن گئی۔ اس اسکیم کے تحت، بی ایم ٹی کے لیے سی آئی ایل کی طرف سے 10 لاکھ روپے تک کی مالی امداد فراہم کی جاتی ہے۔ اب تک ہندوستان بھر میں 17 ممتاز اسپتال اس تھیلے سیمیا بال سیوا یوجنا کے لیے شراکت کر رہے ہیں۔
سی آئی ایل کے (پرسنل/آئی آر) کے ڈائریکٹر جناب ونئے رنجن نے 18 نومبر، 2024 کو دی اورنجری، کن سنگٹن پیلس، لندن میں انتہائی انتظار شدہ پریزنٹیشن تقریب کے دوران گرین ورلڈ ایوارڈ 2024 حاصل کیا۔ یہ یوارڈ دی گرین آرگنائزیشن، جو 1994 میں شروع ہوئی اور جو ایک آزاد، غیر سیاسی، غیر منافع بخش ماحولیاتی گروپ ہے، جو پوری دنیا میں ماحولیاتی بہترین طریقوں اور سی ایس آر کو تسلیم کرنے، انعام دینے اور فروغ دینے کے لیے وقف ہے کے ذریعہ دیا گیا۔ یہ ایوارڈ حاصل کرتے ہوئے، جناب ونے رنجن نے کہا کہ یہ ایوارڈ ہم سب کو اقدامات کرنے، ماحول کی حفاظت کرنے اور آنے والی نسلوں کے لیے ایک پائیدار مستقبل کو یقینی بنانے کی ترغیب دیتا ہے۔
سی آئی ایل ، اپنے کارپوریٹ شہریت کے کردار کے مطابق، کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (سی ایس آر) کے تحت ملک میں سب سے زیادہ خرچ کرنے والوں میں سے ایک ہے۔ کول انڈیا ایک کارپوریٹ ادارے کے طور پر توانائی فراہم کرنے والے کے طور پر اپنے بنیادی کردار کے علاوہ ملک کی سماجی ترقی میں تعاون کرتا ہے۔
سی آئی ایل ہندوستان کے مجموعی کوئلے کا 80 فیصد سے زیادہ پیدا کرتا ہے اور ملک میں کوئلے پر مبنی کل بجلی کی پیداوار میں 70 فیصد کا تعاون پیش کرتا ہے۔ کمپنی بجلی کی کل پیداوار میں 55 فیصد تعاون پیش کرتی ہے اور ملک کی بنیادی تجارتی توانائی کی ضروریات کا 40 فیصد پورا کرتی ہے۔
سی آئی ایل نے ماحول کو بہتر بنانے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں، جیسے کہ ان علاقوں میں ، جہاں کان کنی ہوچکی ہے ، سبز کورکو پھیلانا، ایکو پارکس اور سیاحتی مقامات بنانا، اور لاکھوں دیہاتیوں کو گھریلو اور زرعی استعمال کے لیے کان کنی والے علاقوں کا پانی فراہم کرنا ہے۔
************
ش ح۔اک۔ق ر
U.No:2639
(Release ID: 2074691)
Visitor Counter : 18