کامرس اور صنعت کی وزارتہ
آزاد تجارتی معاہدے پر بات چیت کرتے وقت ہندوستان مساوات، توازن اور منصفانہ تجارت کا متلاشی ہے:تجارت اور صنعت کے وزیر پیوش گوئل
Posted On:
19 NOV 2024 3:05PM by PIB Delhi
تجارت اور صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے آج ممبئی میں 27ویں سی آئی ٹی آئی سی ، سی ایل ایس اے انڈیا فورم میں اپنی کلیدی خطبے کے دوران کہا کہ ہندوستان آزاد تجارت کے معاہدے پر بات چیت کرتے وقت مساوات، توازن اور منصفانہ تجارت کا متلاشی ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہندوستان ان ممالک کے ساتھ ایف ٹی اے میں شمولیت اختیار کرتا ہے، جو شفاف، کھلے ہوں اور جہاں حکومتوں کے معاشی نظام ہندوستان کے ساتھ ہم آہنگ ہوں ۔
جناب گوئل نے زور دے کر کہا کہ شہریوں کی بنیادی سہولتوں کی تکمیل گزشتہ دہائی سے حکومت کی ترجیح رہی ہے کہ ہندوستانیوں کو بڑی امنگوں کے لیے بااختیار بنایا جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ہندوستان، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں جمہوریت، آبادیاتی ڈیویڈنڈ، ڈیمانڈ اور فیصلہ کن قیادت کے 4ڈی فائدہ کا استعمال کرے۔ فورم کے شرکا سے ملک میں سرمایہ کاری جاری رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ ہندوستان 2047 تک وکست بھارت کی طرف بڑھتے ہوئے بہت سے مواقع فراہم کرتا ہے اور اس کو دنیا کے لیے بہترین کاروباری مقام بناتا ہے۔
ملک میں ہنرمندی کی ترقی سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے، وزیر موصوف نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت نے بجٹ 2024 میں 30 بلین ڈالر کی پانچ اسکیموں کا اعلان کیا ہے۔ آنے والے سالوں میں، حکومت کی توجہ نوجوانوں کو ان کی خواہشات کے مطابق اپنی رسمی تعلیم جاری رکھنے اور اپنے انتخاب کے پیشے کی طرف بڑھنے پر مرکوز رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہنر مندی کی ترقی میں سی ایس آر کے اخراجات آنے والے سالوں میں بھی پیش رفت کو بڑھا دے گا۔
***********
ش ح۔اک۔ق ر
U.No:2634
(Release ID: 2074649)
Visitor Counter : 16