قومی انسانی حقوق کمیشن
این ایچ آر سی، بھارت نے ریاستی انسانی حقوق کمیشن، اروناچل پردیش کے لئے انسانی حقوق سے متعلق تین روزہ صلاحیت سازی پروگرام کا انعقاد کیا
پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے، این ایچ آر سی کے سکریٹری جنرل، جناب بھرت لال نے کہا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے مسائل سے نمٹنے کے لئے حساسیت، تیزی اور جوابدہی اہم ہے
این ایچ آر سی اور ایس ایچ آر سی ملک میں انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ کے لئے ایک ادارہ جاتی فریم ورک کا حصہ ہیں
ایس ایچ آر سی اروناچل پردیش کے کارگزار چیئرپرسن جناب بامانگ تاگو نے کہا کہ یہ پروگرام ریاستی انسانی حقوق کمیشن کی صلاحیتوں میں اضافے کے لئے اہم ہے
Posted On:
18 NOV 2024 8:47PM by PIB Delhi
قومی انسانی حقوق سے متعلق کمیشن (این ایچ آر سی)، اروناچل پردیش کے ریاستی انسانی حقوق کمیشن کے افسران کے لئے انسانی حقوق پر نئی دہلی میں تین روزہ صلاحیت سازی پروگرام کا اہتمام کر رہا ہے۔ یہ پروگرام انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ کے لیے ریاستی انسانی حقوق کمیشنوں (ایس ایچ آر سیز) کی صلاحیت کو بڑھانے میں مدد کے لئے کمیشن کے اقدام کا حصہ ہے۔ این ایچ آر سی ملک میں انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ کے لیے ایس ایچ آر سی اور اس طرح کے دیگر اداروں کے ساتھ مل کر کام کرتا ہے۔
اپنے افتتاحی خطاب میں، این ایچ آر سی کے سکریٹری جنرل، جناب بھرت لال نے اس بات پر زور دیا کہ انسانی حقوق کے مسائل اور خلاف ورزیوں سے نمٹنے کے لئے حساسیت، تیزی اور جوابدہی اہم ہے۔ این ایچ آر سی اور ایس ایچ آر سی ملک میں انسانی حقوق کے معاملے کو بہتر بنانے کے لئے ایک فریم ورک کا حصہ ہیں۔ پروگرام میں باہمی گفتگو بھی کی جائے گی۔
جناب لال نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے شکایات کے فعال اور فوری ازالے کی اہمیت پر زور دیا۔ اس سے لوگوں کا نظام پر اعتماد پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔ تین روزہ پروگرام حکام کو یہ سمجھنے کے قابل بنائے گا کہ سسٹم کو کیسے کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اے پی ایس ایچ آر سی کے افسران کے لیے انسانی حقوق کے تحفظ کے ایکٹ 1993 کے دائرہ کار میں این ایچ آر سی کے ڈھانچے کے کام سے واقف ہونا مفید ہوگا۔
اس سے پہلے،اے پی ایس ایچ آر سی کے کارگزار چیئرپرسن جناب بامانگ تاگو نے تقریب کے انعقاد پر این ایچ آر سی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اے پی ایس ایچ آر سی نسبتاً ایک نیا ایس ایچ آر سی ہے، اس وجہ سے صلاحیت سازی کا یہ پروگرام اے پی ایس ایچ آر سی کے اہلکاروں کے لئے خاص طور پر این ایچ آر سی کے معاملات کو سنبھالنے، رجسٹریشن اور نمٹانے میں گزشتہ تین دہائیوں کے تجربے کو مدنظر رکھتے ہوئے اے پی ایس ایچ آر سی کے عہدیداروں کے لیے اہم ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس ٹریننگ سے نہ صرف ایک تنظیم کے طور پر ایس ایچ آر سی کی مدد ہو گی بلکہ ہر شخص کو ملک میں انسانی اقدار اور حقوق کے بارے میں ان کی سمجھ کو گہرا کرنے میں بھی مدد ملے گی۔
تین روزہ پروگرام کے آغاز پر، این ایچ آر سی کے جوائنٹ سکریٹری جناب دیویندر کمار نِم نے کہا کہ یہ پروگرام افسران کو لوگوں کے حقوق کو فروغ دینے اور ان کی حفاظت کرنے کے قابل بنائے گا۔ این ایچ آر سی کے کام کاج سے ان کی واقفیت بشمول شکایات کے اندراج اور کارروائی، پوچھ گچھ، تربیت، تحقیق، بین الاقوامی طریقہ کار، رسائی کی سرگرمیاں، میڈیا اور کمیونیکیشنز، پبلیکیشنز وغیرہ ملک میں انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ کے لیے ایک مشترکہ وژن کے کام کو زیادہ کارگر اور مؤثر طریقے سے کرنے میں مدد کر سکتی ہیں۔
***
ش ح۔ک ا۔ ع ن
(Release ID: 2074569)
Visitor Counter : 22