ٹیکسٹائلز کی وزارت
ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے پانی پت کی ٹیکسٹائل صنعت کاروں سے ملاقات کی اور ان سے مختلف مرکبات کے ساتھ ٹیکسٹائل کی نئی مصنوعات تیار کرنے کی اپیل کی
"سبز توانائی کا استعمال کرتے ہوئے 100فیصد بجلی کی ضروریات کو پورا کرنے کا مقصد"
جناب سنگھ نے ٹیکسٹائل صنعت کاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ وہ 2030 تک 150 بلین ڈالر کی برآمدات کے ساتھ350 بلین ڈالر کی ٹیکسٹائل مارکیٹ کے لیے تیاری کریں
Posted On:
18 NOV 2024 5:46PM by PIB Delhi
ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ نے آج 18 نومبر 2024 کو اپنے شہر کے دورے کے دوران پانی پت، ہریانہ کے ٹیکسٹائل مینوفیکچررز اور برآمد کنندگان سے ملاقات کی۔ میٹنگ میں خطے کے صنعت کاروں اور برآمد کنندگان کے 150 سے زیادہ نمائندوں نے شرکت کی۔ میٹنگ میں ٹیکسٹائل کے شعبے میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایس ایم ای ) اور مینوفیکچرنگ کی صنعتوں کو متاثر کرنے والے کلیدی مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی گئی، خاص طور پر پانی پت میں، جو کہ ہندوستان میں ٹیکسٹائل اور ہینڈلوم کا ایک اہم مرکز ہے۔
مندوبین سے خطاب کرتے ہوئے، ٹیکسٹائل کے وزیر نے مختلف مرکبات جیسے بانس کے ساتھ جوٹ، اور مصنوعی ریشوں کے ساتھ ری سائیکل شدہ کپاس پر نئی مصنوعات تیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
ٹیکسٹائل کے وزیر اور صنعت کے درمیان میٹنگ ہینڈلوم ایکسپورٹ پروموشن کونسل اور پانی پت ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے تعاون سے منعقد کی گئی تھی۔ ہینڈلوم ایکسپورٹ پروموشن کونسل، ہینڈلوم ڈیولپمنٹ کمشنر، وزارت ٹیکسٹائل، حکومت ہند کے دفتر کے تحت ایک تنظیم ہے۔ ڈیولپمنٹ کمشنر (ہینڈلوم) ڈاکٹر ایم بینا، ایچ ای پی سی کے چیئرمین اور پانی پت ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر جناب للت کمار گوئل اور وزارت ٹیکسٹائل کے سینئر افسران میٹنگ میں موجود تھے۔


اجلاس میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی، برآمدات کو فروغ دینے کی حکمت عملیوں، آزاد تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے ) اور ایس ایم ای کی ترقی اور بین الاقوامی مسابقت کو بہتر بنانے کے لیے پالیسی سپورٹ سے متعلق متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میٹنگ نے ان چیلنجوں سے نمٹنے اور بھارت کے ٹیکسٹائل اور برآمدی شعبوں کی طویل مدتی ترقی کی سمت کام کرنے کے لیے حکومت اور صنعت کے اسٹیک ہولڈرز کے درمیان تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔
پانی پت کے اپنے دورے کے دوران، ٹیکسٹائل کے وزیر نے خطے میں کچھ سرکردہ ہینڈلوم، ہوم ٹیکسٹائل اور ری سائیکل شدہ یارن مینوفیکچرنگ یونٹس جیسے مہاجن اوورسیز، ایکسیلنٹ فیب ٹیکس، شری جی انٹرنیشنل، اے ایس ایم ہوم فرنشننگ اور ایچ آر اوورسیز کے کارخانوں کا دورہ کیا۔ ان یونٹس کی انتظامیہ کے ساتھ بات چیت بھی کی۔
MRMR.jpeg)
OPDT.jpeg)
OPDT.jpeg)


فیکٹری کے دورے کے دوران ٹیکسٹائل کے وزیر نے فیکٹریوں کی توانائی کی 100فیصد ضروریات پوری کرنے کے لیے گرین انرجی کو استعمال کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیر موصوف نے پانی پت کے قالین اور فرش کو ڈھانپنے والی صنعتوں کو کولکاتہ کی جوٹ انڈسٹری کے ساتھ تعاون کرنے اور جوٹ کو خام مال کے طور پر استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔
وزیر موصوف نے صنعتوں پر زور دیا کہ وہ سال 2030 تک 150 بلین امریکی ڈالر کی برآمدات کے ساتھ 350 بلین امریکی ڈالر کی ٹیکسٹائل مارکیٹ کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے پوری طرح تیاری کریں ۔
صنعت کے نمائندوں کے ساتھ میٹنگ میں اپنے کلیدی خطاب میں، ڈیولپمنٹ کمشنر (ہینڈ لوم)، ڈاکٹر بینا نے پانی پت کی مختلف مصنوعات کی برآمدی صلاحیت کے بارے میں معلومات دی اور برآمد کنندگان پر زور دیا کہ وہ اس کے مطابق مواقع کا صحیح استعمال کریں۔

اس موقع پر میسرز دیوگیری ایکسپورٹس کے جناب اشوک گپتا ، ہریانہ چیمبر آف کامرس کے جناب ونود دھمیجا اور سی ای پی سی کے چیئرمین جناب کلدیپ وٹّل نے بھی پانی پت ٹیکسٹائل انڈسٹری سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
ایچ ای پی سی کے ایگزیکٹیو ڈائرکٹر جناب این شر یدھر نے شکریہ ادا کیا۔
پس منظر
ہریانہ ہندوستان کے چار بڑے قالین پیدا کرنے والے ریاستوں میں سے ایک ہے۔ پانی پت ہریانہ میں فرش کو ڈھانپنے اور قالین بنانے والوں کا ایک بڑا جھرمٹ ہے، جس میں ایم ایس ایم ای سیکٹر میں تقریباً 200 یونٹ ہیں۔ پانی پت کو بنکروں کا شہر کہا جاتا ہے، کیونکہ یہ کپڑا اور قالین تیار کرتا ہے۔ یہ ہندوستان میں اچھے معیار کے کمبلوں اور قالینوں کا سب سے بڑا مرکز ہے اور اس میں ہینڈلوم کی بنائی کی ایک معروف صنعت ہے۔
پانی پت کو اونی کمبل کی برآمد کے لیے غیر ملکی تجارتی پالیسی کے تحت ایکسپورٹ ایکسی لینس کے شہر کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔ پانی پت میں صنعت کا کل برآمدی کاروبار تقریباً 12,000 کروڑ سالانہ روپے ہے۔ جو تقریباً 8سے 10 لاکھ بنکروں/ کارکنوں کو براہ راست اور بالواسطہ روزگار فراہم کرتا ہے۔ پانی پت سے ٹیکسٹائل کی مصنوعات پوری دنیا میں خاص طور پر امریکہ، یورپ، جاپان اور آسٹریلیا کو اور والمارٹ اور آئی کے ای اے جیسے بڑے ریٹیل اسٹورز پر فروخت کے لیے برآمد کیا جاتا ہے۔
ہینڈلوم ایکسپورٹ پروموشن کونسل کے پاس پانی پت میں 400 سے زیادہ برآمد کنندگان رجسٹرڈ ممبر ہیں۔
****
ش ح۔ ف خ
U.No: 2605
(Release ID: 2074417)