مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نئی دہلی کے پرساد نگر میں واقع سنچارلیکھا بھون میں پنشنر سمان مہوتسو (پینشنر اعزاز مہوتس)  کا انعقاد


 یہ  تقریب  صحت، ڈجیٹل خواندگی، مالیاتی تحفظ اور سماجی بہبود کو فروغ دینے والے پروگراموں میں شامل ہونے کا ایک قیمتی موقع فراہم کرتی ہے

Posted On: 18 NOV 2024 6:20PM by PIB Delhi

ٹیلی کمیونیکیشن کے محکمہ کے  زیر اہتمام  پرنسپل کنٹرولر آف کمیونیکیشن اکاؤنٹس، دہلی کے دفتر نے سنچار لیکھا بھون، پرساد نگر، نئی دہلی میں 20 نومبر 2024 سے شروع ہونے والے پنشنر سمان مہوتسو کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔ اس خصوصی تقریب کا مقصد ٹیلی کام پنشنرز کی  فلاح و بہبود کو بڑھانا اور ان کی ضروریات کے مطابق معلوماتی اور دل چسپ سرگرمیوں کی ایک رینج کے ساتھ فروغ دینا ہے۔

پنشنر سمان مہوتسو ایک انوکھا اقدام ہے جو محکمہ ٹیلی کمیونیکیشن کی اپنے رٹائر ہونے والوں کی  پنشنرز سے وابستگی کی عکاسی کرتا ہے۔ اپنی نوعیت کی پہلی اس پہل میں مہوتسو کے دوران منعقد کی جانے والی سرگرمیوں اور کیمپوں کا انتخاب براہ راست پنشنرز نے خود ڈجیٹل ماس سروے کے ذریعے کیا گیا ہے ۔

 

 آفس مہوتسو کے دوران ذیل میں تفصیل کے مطابق سرگرمیوں کا اہتمام کرے گا:

پنشنرز سمان مہوتسو

20-11-2024

سنچار لیکھا بھون، پرساد نگر، نئی دہلی-110005

 

بڑھاپے میں صحت مند رہنے کا طریقہ      رام منوہر لوہیا اسپتال کے ذریعہ خوراک اور صحت کے    مینجمنٹ پرمعلوماتی سیشن

بینکنگ میلہ                                 مجاز پنشن تقسیم کرنے والے بینکوں کے ذریعہ ڈجیٹل مالیاتی خواندگی اور سرمایہ کاری سے متعلق آگاہی کو فروغ دینے کے لیے کیمپ

ایک پیڑ ماں کے نام                      ماؤں کی خدمات کے اعزاز میں شجرکاری کو فروغ دینا   

 

کے وائی پی پکھواڑہ                     پنشنر کی معلومات کو تقسیم کرنے اور پنشن کی معلومات کی ڈجیٹل رسائی کو فروغ دینے کے لیے                    

 

ڈجیٹل لائف سرٹیفکیٹ تصدیقی کیمپ پنشنرز کے درمیان ڈجیٹل لائف سرٹیفکیٹ کی تصدیق اور جیون پرمان کے استعمال کو فروغ اور تعلیم دینا

(اہدافی سامعین: ٹیلی کمیونیکیشن (بی ایس این ایل/ ایم ٹی این ایل/ ڈی او ٹی) دہلی علاقے کے پنشنرز

داخلہ فیس: مفت)

محکمہ تمام اہل پنشنرز اور ان کے اہل خانہ کی حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ وہ پنشنر سمان مہوتسو میں شرکت

کریں اور زیادہ سے زیادہ معلوماتی سیشن اور امدادی کیمپ دستیاب کریں۔ یہ تقریب ان کے لیے صحت،

ڈجیٹل خواندگی، مالی تحفظ اور سماجی فلاح و بہبود  کو فروغ دینے والے پروگراموں میں شامل ہونے کا ایک قیمتی موقع فراہم کرتی ہے۔

ٹیلی کمیونیکیشن کا محکمہ اپنے ملازمین، ریٹائر ہونے والوں اور پنشنرز کو تمام مدد اور خدمات فراہم کرنے

کے لیے پرعزم ہے۔ پنشنر سمان مہوتسو اس بات کو یقینی بنانے کے لیے محکمے کی جاری کوششوں کا حصہ

ہے کہ محکمے میں ان کے تعاون کے اعتراف میں پنشنرز کو وہ دیکھ بھال، توجہ اور وسائل ملیں جس کے وہ مستحق ہیں۔

 

مزید  معلومات کے لیے ڈی او ٹی ہینڈلز کو فالو کریں:

[X - https://x.com/DoT_India

Insta - https://www.instagram.com/department_of_telecom?igsh=MXUxbHFjd3llZTU0YQ==

Fb - https://www.facebook.com/DoTIndia

YT- https://www.youtube.com/@departmentoftelecom]

*****

ش ح۔ ظ ا

UR No.2599

 


(Release ID: 2074394) Visitor Counter : 16


Read this release in: English , Hindi , Tamil