وزارت اطلاعات ونشریات
پانچ بین الاقوامی اور دو ہندوستانی ڈیبیو ڈائریکٹرزآئی ایف ایف آئی (افّی) 2024 میں سلور پیکاک کے لیے مقابلہ کریں گے
تازہ آوازیں، جرأتمندانہ ویژن: ہندوستان کے 55ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں ابھرتی ہوئی صلاحیتوں کی نمائش
55 ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول آف انڈیا (افّی) میں پانچ بین الاقوامی اور دو ہندوستانی فلموں کے خصوصی طور پر چنے گئے انتخاب کی نمائش کی جائے گی جوپوری دنیا سے پہلی بار کے فلم سازوں کے غیر معمولی کام کو تسلیم کرتے ہوئے اور اس کا جشن مناتے ہوئے،ایک ڈائریکٹر کے بہترین پہلی بار کی فیچر فلم کے لیے مقابلہ کریں گی۔ فاتح کو باوقار سلور پیکاک، 10 لاکھ روپے کا نقد انعام اور تعریفی اسناد سے نوازا جائے گا۔
ہندوستانی فلم ساز آشوتوش گواریکر، جو کہ چیئرپرسن ہیں، سنگاپور کے ہدایت کار اور اسکرین رائٹر انتھونی چن، امریکی-برطانوی فلم پروڈیوسر الزبتھ کارلسن، ہسپانوی پروڈیوسر فران بورجیا اور آسٹریلوی ایڈیٹر جِل بلکاک پر مشتمل ایک نامور جیوری مل کر جیت کا فیصلہ کرے گی۔
ہر سال کی طرح اس سال کا انتخاب بھی پہلی بار فلم سازوں کے شاندار کام کی نمائش کرتا ہے اور اس بات کی مثال ہے کہ فلم سازوں کی اگلی نسل اسکرین پر کیا تصور کر رہی ہے۔
یہاں ان فلموں کی فہرست ہے جنہیں فہرست انتخاب میں جگہ ملی ہے۔
1۔بیتانیا
ڈائریکٹر: مارسیلو بوٹا
یہ برازیلی فلم ساز اور کہانی کار مارسیلو بوٹا کی پہلی فیچر فلم ہے۔ فلم کا پریمیئر برلن انٹرنیشنل فلم فیسٹیول 2024 میں ہوا۔
یہ فلم ماحولیات، کمیونٹی کی زندگی اور ہم جنس پرستی کے پیچیدہ موضوعات کی دستاویزات کے ساتھ برازیل کے آبائی ورثے کو بیان کرتی ہے۔ یہ فلم کمیونٹی لیڈر ماریا ڈو سیلسو کی زندگی سے متاثر ہے، جنہوں نے ٹیلوں میں گھرے اپنے الگ تھلگ گاؤں میں توانائی لانے کے لیے دہائیوں تک جدوجہد کی۔
2۔ باؤنڈ اِن ہیون
ڈائریکٹر:ہو شِن
یہ معروف چینی اسکرین رائٹر ہووشن کی ہدایت کاری میں پہلی فلم ہے۔ فلم نے سان سیبسٹین انٹرنیشنل فلم فیسٹیول 2024میں جیوری پرائز - بہترین سنیماٹوگرافی ایف آئی پی آر ای ایس سی آئی پرائز جیتا ہے۔
یہ تشدد، اموات اور رشتہ داری کے بارے میں ایک کلاسیکی صنف سے متاثر رومانوی کرائم ڈرامہ ہے۔ یہ فلم تشدد میں پھنسی ہوئی ایک عورت کے بارے میں ہے، ایک مرد جو کہ شدید بیماری میں مبتلا ہے، دو تنہا روحیں ایک اتفاقی ملاقات کے بعد ایک دوسرے سے شدت کے ساتھ جڑی ہوئی ہیں۔
3۔ برنگ دیم ڈاؤن
ڈائریکٹر: کرسٹوفر اینڈریوز
برطانیہ میں مقیم اسکرین رائٹر اور فلم ساز کرسٹوفر اینڈریوز کا فیچر ڈیبیو ایک سنسنی خیز ڈرامہ ہے جو دیہی آئرلینڈ میں ترتیب دیا گیا ہے۔ بیری کیوگھن، کرسٹوفر ایبوٹ، پال ریڈی اور کولم مینی کی اداکاری والی اس فلم کا ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں پریمیئر ہوا۔
فلم کی کہانی ایک آئرش چرواہا خاندان کے گرد گھومتی ہے جو کئی محاذوں پر لڑائی میں جھونک دیا گیا ہے جیسے اندرونی جھگڑے، خاندان کے اندر دشمنی، دوسرے کسان کے ساتھ دشمنی۔ اس عمل میں، یہ آئرلینڈ کے ثقافتی پرزم کے ذریعے ولدیت، ورثے اور نسلی صدمے کے چکر کو نمایاں کرتا ہے۔
4۔فیملیئر ٹچ
ڈائریکٹر: سارہ فرائڈلینڈ
امریکی فلمساز، اسکرین رائٹر اور کوریوگرافر سارہ فرائڈلینڈ کی ہدایت کاری میں بننے والی پہلی فلم نے وینس انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں متعدد ایوارڈز جیتے جن میں لیوگی ڈی لیورنٹس ایوارڈ:بہترین پہلی فلم، وینس ہورائزنس ایوارڈ: بہترین اداکارہ اور وینس ہورائزنس ایوارڈ : بہترین ڈائرکٹر شامل ہیں۔
فیملیئر ٹچ آنے والے بڑھاپے کے بارے میں ہے۔ یہ ایک عمر رسیدہ خاتون کی مدد سے زندگی گزارنے میں تبدیلی کی پیروی کرتا ہے کیونکہ وہ اپنی بدلتی یادداشت، عمر کی شناخت اور خواہشات کے درمیان اپنے آپ سے اور اپنے نگہداشت کرنے والوں سے اپنے متضاد تعلقات کا مقابلہ کرتی ہے۔
5۔ٹو اے لینڈ انّون
ڈائریکٹر: مہدی فلیفیل
یہ فلمساز اور بصری فنکار مہدی فلیفیل کا فیچر ڈیبیو ہے جس کا پریمیئر کانز فلم فیسٹیول 2024 میں ہوا۔ مہدی فلیفیل اپنے کام میں سماجی انصاف اور پناہ گزینوں کے موضوعات کے مطالعے کے لیے جانے جاتے ہیں۔
یہ دو بے گھر، پناہ گزین کزنز جو ایک بہتر زندگی کی شدت سے تلاش کر رہے ہیں،کے بارے میں ایک فوری، ٹاپیکل تھرلر ڈرامہ ہے ۔
6۔جیپسی
ڈائریکٹر: ششی چندرکانت کھنڈارے
مراٹھی فلمساز ششی چندرکانت کھنڈارے کی پہلی فیچر فلم۔
ایک پُرجوش ڈرامہ جو نقل مکانی، قلت اور بھوک کے موضوعات کا جائزہ لیتا ہے۔ ایک خانہ بدوش خاندان اپنے دن بھٹکتے ہوئے گزارتا ہے۔ حاملہ ماں آرام کرنے کے لیے جدوجہد کرتی ہے، حالانکہ اسے مسلسل گھومنا پڑتا ہے۔ ہر روز بھیک مانگنے کے بعد برا، باسی کھانا کھانے کے بعد چھوٹا لڑکا 'جوتیا' تازہ گرم کھانے کی خوشبو سے مسحور ہو جاتا ہے۔ کہانی اس وقت ایک موڑ لیتی ہے جب یہ اسی مادہ کی بو کی رغبت ہوتی ہے جو اس کی زندگی کو بدلنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔
7۔ 35چننا کتھا کاڈو
ڈائریکٹر: ایمانی وی ایس نندا کشور
تیلگو افسانہ نگار اور فلم ساز ایمانی وی ایس نندا کشور کی پہلی فیچر فلم۔
یہ فلم تروپتی مندر کے قریب ایک معمولی گھر میں ترتیب کی گئی ہے، جہاں 28 سالہ گھریلو خاتون سرسوتی اور اس کے شوہر پرساد، جو ایک بس کنڈکٹر ہیں، اپنے دو بیٹوں کے ساتھ رہتے ہیں۔ 16 سال کی عمر میں، سرسوتی نے پرساد سے محبت کی وجہ سے تعلیم پر شادی کا انتخاب کیا۔ جب اس کا بیٹا ارون (10) ریاضی کے ساتھ جدوجہد کرتا ہے تو اس کی رسمی تعلیم کی کمی ایک چیلنج بن جاتی ہے۔ اپنے بیٹے کی مدد کرنے کے لیے پرعزم، سرسوتی خود ریاضی سیکھنا شروع کر دیتی ہے۔ ان کا سفر مشکلات پر قابو پانے میں ثابت قدمی، خاندان کی مدد اور کمیونٹی کی مداخلت کی طاقت کو واضح کرتا ہے۔
تازہ آوازوں، نئے تناظر اور جرات مندانہ وژن کے ساتھ، یہ ڈیبیو کرنے والے ڈائریکٹرز، خاص طور پرآئی ایف ایف آئی(افّی) ڈیلیگیٹس کے لیے، ایسی کہانیاں لاتے ہیں جنہیں سنانے اور سننے کی ضرورت ہے۔ ہندوستان کے 55ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں ابھرتی ہوئی صلاحیتوں کی نمائش آپ کا منتظر ہے۔ آئیے جشن میں ہمارے ساتھ شامل ہوں کیونکہ ہم ان ابھرتے ہوئے فلم سازوں اور سنیما کی بے پناہ صلاحیتوں سے خوش ہوتے ہیں۔
55 واں بین الاقوامی فلم فیسٹیول 20 سے 28 نومبر 2024 تک پنجی، گوا میں منعقد ہوگا۔
******
U.No:2579
ش ح۔ا ک، ع د
(Release ID: 2074255)
Visitor Counter : 16