کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

جی ای ایم انڈیا کے بین الاقوامی تجارتی میلے میں شرکت کرنے والے ہندوستانی دکانداروں اور خدمات فراہم کرنے والوں کی رجسٹریشن اور آن بورڈنگ ڈرائیو کا اہتمام کر رہا ہے


چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو سرکاری خریداری کے ماحولیاتی نظام کا حصہ بننے میں مدد کے لیے آن بورڈنگ

Posted On: 18 NOV 2024 2:24PM by PIB Delhi

جی ای ایم43 ویں انڈیا انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر (آئی آئی ٹی ایف) کے دوران اپنے پویلین (ہال نمبر 4، اسٹال نمبر 4ایف ۔6۱ے، پہلی منزل) میں ایک وسیع رجسٹریشن مہم چلا کر پین انڈین سیلرز اور سروس فراہم کرنے والوں کو شامل کرنے کے لیے تیار ہے۔ اس سال کا تھیم ‘‘وکست بھارت @2047’’ہے۔ حکومت  ای مارکیٹ پلیس (جی ای ایم ) 14 سے 27 نومبر 2024 تک بھارت منڈپم کمپلیکس، پرگتی میدان، نئی دہلی میں منعقد ہو نے والےآئی آئی ٹی ایف میں  حصہ لے رہی ہے ۔

جامع اقتصادی ترقی کی رفتارکو تیز کرنے میں پورٹل کے کردار پر زور دیتے ہوئے، جی ای ایم حکومت کی‘‘ایک ضلع، ایک پروڈکٹ’’ (او ڈی اوپی ) اسکیم کے تحت حصہ لینے والے چھوٹے فروخت کنندگان، خاص طور پر کاریگروں، بنکروں ،دستکاروں  کو آخر تک مدد فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ اس مقصد کو آگے بڑھانے کے لیے جی ای ایم  پویلین کوفوری کیٹلاگ اپ لوڈنگ سپورٹ کے لیےایک پیشہ ور فوٹو شوٹ کی سہولت سے  لیس کیا گیا ہے جو مکمل طور پر مفت ہے۔

جی ای ایم کے نمائندے رسائی کو وسیع کرنے اور پورٹل کو اپنانے کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے ایک ایک اسٹال کا دورہ بھی کریں گے، جس میں  4 لاکھ کروڑ روپے  سے زیادہ کی سالانہ  عوامی  خریداری کے لیے براہ راست لنک بازار بھی شامل ہیں۔

ہندوستان کی ثقافت، تجارت اور اختراع کی ایک متحرک نمائش، 43 ویں آئی آئی ٹی ایف  جی ای ایم پر عوامی خریداری بازار میں ملکی  تاجروں کے لئے تعاون کو فروغ  دینے اور کاروبار کے مواقع بڑھانے کے لیے ایک غیر معمولی فورم ہے۔

جی ای ایم  کے بارے میں:

گورنمنٹ ای مارکیٹ پلیس ایک آن لائن پلیٹ فارم ہے جو مختلف مرکزی/ریاستی وزارتوں، محکموں، تنظیموں، عوامی شعبے ، انڈرٹیکنگس (پی ایس یوز)، پنچایتوں اور کوآپریٹیو کے ذریعے سامان اور خدمات کی آخر تک خریداری کی سہولت فراہم کرتا ہے۔‘کم سے کم حکومت، زیادہ سے زیادہ گورننس’ کے حصول کے لیےڈیجیٹل پلیٹ فارم کی طاقت کو بروئے کار لانے کے لیے حکومت کی مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں 2016 میں جی ای ایم کی تشکیل ہوئی۔ آن لائن پورٹل کو ایک واضح مقصد کے ساتھ قائم کیا گیا تھا تاکہ بوجھل اور قدیم دستی عوامی خریداری کے عمل کو ختم کیا جا سکے ، جو کہ نااہلیوں اور شفافیت کے مسائل سے  دوچار  تھے۔

جی ای ایم سرکاری خریداروں کے تینوں درجوں (مرکز، ریاستی اور پنچایتی راج اداروں) کے لیے بغیر کاغذی، بغیر نقدی اور رابطہ سے مبرا  ماحولیاتی نظام  ہے جس کے ذریعے تاجروں اور خدمات فراہم کرنے والوں کے پین انڈیا پلیٹ فارم سے مصنوعات اور خدمات کی وسیع اقسام کی خریداری کو  ممکن بنایا جاتا ہے ۔ جی ای ایم کا تصور اس چستی اور رفتار کو بروئے کار لانے کے لیے کیا گیا تھا جو ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے تحت  آتا ہے تاکہ  اس سے عوامی خر یداری کے نظام  کو دوبارہ متحرک کیا جا سکے اور تمام شراکت داروں کے لیے دیرپا تبدیلی لائی جا سکے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔م ح۔ ج  ا

 (U:2580)


(Release ID: 2074253) Visitor Counter : 23


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil